Tag: چیئرمین پی ٹی اے

  • چیئرمین پی ٹی اے کا یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے حوالے اہم بیان

    چیئرمین پی ٹی اے کا یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے حوالے اہم بیان

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، چینل بلاک کرلینا، یا مواد بلاک کرلینا تاہم کاونٹ بلاکنگ کی براہ راست درخواست نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا ، جس میں چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ جنگ کے دوران ملک کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا جاری رہا، پی ٹی اے نے اس حوالے سے کیا اقدامات کیے، کیا پی ٹی اے کی جانب سے کوئی یوٹیوب چینلز بلاک کیے گئے؟

    چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے کے پاس دو راستے ہیں، چینل بلاک کرلینا، یا مواد بلاک کرلینا، پی ٹی اے دیکھتا ہے کہ اسے کس قسم کی شکایات موصول ہوتی ہیں، چیئرمین پی ٹی اے

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کے اکاونٹ بلاکنگ کی براہ راست درخواست نہیں آئی، پی ٹی اے کے پاس مواد بلاک کی روزانہ 300 درخواستیں آتی ہیں۔

    چیئرمین نے بتایا کہ سرکاری اداروں کیلئے ایک پورٹل بنایا ہے، جہاں 5ماہ 45 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو کہا جائے کہ پاکستان میں اپنے دفاتر بنائی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ ریاست مخالف مواد ہے تو کارروائی کرتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیاں سیاسی مواد کو نہیں ہٹاتی ہیں، پی ٹی اے سیاسی مواد ہٹانے کا کہے بھی تو کمپنیاں انکار کردیتی ہیں تاہم انفرادی شکایت پر سوشل میڈیا کمپنیاں صارف کو خود رسپانس دیتی ہیں۔

  • ویڈیو: چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام

    ویڈیو: چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔

    ایمل ولی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر کے آئے ہو۔ سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔ آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

    اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اور وہ بار بار ایمل ولی خان نے معافی مانگتے رہے تاہم ایمل ولی نے جواباً کہا کہ آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔

    ایمل ولی خان نے قامہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب میں رہوں گا یا یہ رہیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہ زیب نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں بلکہ قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کے سیکریٹری آئی ٹی کو بھی اس کا نوٹس لینے کی ہدایت کی۔

  • ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی اے

    ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی بات کرتا ہے لیکن آرٹیکل 19 میں سماجی و ثقافتی حدود کا تعین  بھی کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے، خطے میں انٹرنیٹ بندش کی ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے، انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پائی جانیوالی رائے کی تصحیح کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے، ہم نے دسمبر 2010 میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ دنیا میں فری ورلڈ کہیں بھی نہیں ہے اور ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے، تدریسی سطح پر سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔

  • موبائل نیٹ ورک متاثر ہونے کا خدشہ: چیئرمین پی ٹی اے نے خبردار کردیا

    موبائل نیٹ ورک متاثر ہونے کا خدشہ: چیئرمین پی ٹی اے نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰان نے خبردار کیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید نہ ہوئی تو آپریشنز بند کرنا پڑسکتے ہیں، کمپنیوں کے آپریشنز بند ہونے سے نیٹ ورک پر بہت اثر پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرپلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈٹیلی کام کا اجلاس ہوا، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰان نے بتایا کہ 5ایل ڈی آئی کمپنیاں واجبات اداکرنےکوتیار ہیں، کچھ ایل ڈی آئی کمپنیوں نےعدالت میں کیس دائرکررکھے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کےلائسنس جولائی،اگست میں ختم ہورہےتھے، واجبات کی قسطوں میں ادائیگی چاہتےتھے ، سابق سیکرٹری آئی ٹی نے پالیسی ڈائریکٹو جاری کیا جو ان کا استحقاق نہیں تھا۔

    سینیٹرانوشہ رحمان نے سوال کیا کہ کیا 15ایل ڈی آئی کمپنیوں کی آپٹیکل فائبرکیبل ہےہی نہیں؟ 4 ایل ڈی آئی کمپنیاں بہت متحرک ہیں،جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ عدالت میں 15 کیسزچل رہے ہیں۔

    اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے افسران نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں کو چون ارب روپےکی چھوٹ پرسابق سیکرٹری کے فیصلے سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

    پلوشہ خان نے کہا کہ سابق سیکرٹری محمدمحمودکےپالیسی ڈائریکٹوکی کیاقانونی حیثیت ہے؟ ممبرلیگل نے بتایا کہ سیکرٹری آئی ٹی کی پالیسی ڈائریکٹومیں مجھےاعتمادمیں نہیں لیاگیا، میرےپاس پالیسی ڈائریکٹوکی کوئی فائل نہیں آئی، چھٹی پرتھا۔

    ممبر وزارت آئی ٹی وٹیلی کام کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی میں اس معاملےپرزبانی بحث ہوئی، اوپرسےدباؤتھا فائل جلدی سےآگےبھیجیں، جس پر چیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوگیاکہاں سےدباؤتھا، سابق سیکرٹری آئی ٹی کانام پہلےبھی بہت سےکرپشن کیسزمیں ہے۔

    حکام نے کہا کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کےلائسنس کی معیاد2024میں ختم ہورہی ہے،دیکھناچاہیے کیامزیدایل ڈی آئی لائسنس کی ضرورت ہےیا نہیں،ایل ڈی آئی کمپنیوں نےادائیگی نہیں روکی۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 2020میں ایک ایل ڈی آئی کمپنیوں کوقسطوں پرادائیگی کی اجازت دی ، جس پر انوشہ رحمان نے سوال کیا 2020میں قسطوں پرادائیگی کی اجازت دی تواب کیوں نہیں؟ مسئلہ کاحل تلاش کریں، ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدیدنہ ہونےسےنقصان ہوگا تو حکام نے بتایا کہ میں نے2020 میں ریلیف دیانہ اس کامجھے پتہ ہے.

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ایک کمپنی نےرابطہ کیا ہم قسطوں میں ادائیگی کرناچاہتےہیں جبکہ سیکرٹری آئی ٹی ٹیلی کام کا کہنا تھا کہ
    ہمیں اس معاملےپروفاقی حکومت سے پالیسی ڈائریکشن چاہیے۔

    پی ٹی اے حکام نے خبردار کیا کہ اسٹے آرڈرختم ہوتو ان کمپنیوں کے لائسنس کینسل کرسکتےہیں، کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید نہ ہوئی تو آپریشنز بند کرنا پڑسکتے ہیں، کمپنیوں کے آپریشنز بند ہونے سے نیٹ ورک پر بہت اثر پڑے گا اور کمپنیوں کے آپریشنز بند ہوئے تو نیٹ ورکس کی بحالی پر وقت لگے گا، پی ٹی سی ایل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ اس کمی کو پورا کرے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سست کیوں ہے؟  چیئرمین پی ٹی اے نے بتادیا

    پاکستان میں انٹرنیٹ سست کیوں ہے؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتادیا

    اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی نئی وجہ سامنے آگئی، وزیرمملکت شزہ فاطمہ نےوی پی این کووجہ بتایا تھا جبکہ چیئرمین پی ٹی اے نئی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا ، جس میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بریفنگ دی۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاعوام کو بتایا جائے انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی ہے؟ فائر وال لگا ہے یا نہیں اگرلگا ہے توبتایا جائے؟ میڈیا کو پی ٹی اے سے متعلق آگہی دے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے۔

    چیئرمین حفیظ الرحمان نے بتایا کہ 7 عشاریہ 5 ٹیرابائٹ ڈیٹا ایک کیبل سے پاکستان آتا ہے، سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے، 7 فائبر اپٹک کیبل پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے، 27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، اس صورتحال پر وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔

    رکن قائمہ کمیٹی نے سوال کیا لوگوں کو وی پی این استعمال کرنے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟ بیرسٹر گوہر نے بھی پوچھا کیا دنیا میں دیگر ممالک میں بھی زیر سمندر کیبل متاثر ہے یا صرف پاکستان کی کیبل متاثر ہے؟

    جس پر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ پاکستان کی سب میرین کیبل متاثر ہے، ٹیلی کام سیکٹر رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے 300 ملین روپے کا نقصان ہوا، ٹیلی کام کمپنیوں سے انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ انیس ہزار 200 آئی پی پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں ، رجسٹریشن اس لیئے ضروری ہے کہ اگر ملک میں سکیورٹی کی وجہ سے انٹرنیٹ کو بلاک کیا جاتا ہے تو رجسٹر آئی پیز کا انٹرنیٹ بلاک نہ ہو، وی پی این کو اگر بلاک کرتے ہیں تو 95 فیصد کاروبار متاثر ہوں گے۔

    حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سلو کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں دی ، ہر ملک میں سوشل میڈیا چیزیں بلاک کرنے کانظام موجود ہے ، سوشل میڈیا جب سے آیا ہے بلاکنگ کا نظام پاکستان میں موجود ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور عدالت اگر کسی چیز کو بلاک کرنے کا کہتے ہیں تو بلاک کی جاتی ہے ، سوشل میڈیا شٹ ڈاؤن حکومت پاکستان کی ڈائریکشن پر ہوتا ہے ، اکتوبر 2020 کا وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خط ہے کہ فائر وال لگائی جائے۔

  • ایکس کی بندش :عدالت کا چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

    ایکس کی بندش :عدالت کا چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس میں چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اگر ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز عدالت کے سامنے پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے اور کہا کہ ایکس کی بندش پر معقول جواز پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایسا کرکےچیئرمین پی ٹی اےتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے خود کو پیش کررہے ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نےایکس کی بحالی سےمتعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی اور عدالتی احکامات وفاقی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سےجواب جمع کرانے کیلئےمہلت طلب کی ہے ، جس پر آئندہ سماعت سےقبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا گیا۔

  • گزشتہ 3ماہ میں  کتنے موبائل بلاک کیے گئے، اہم انکشاف

    گزشتہ 3ماہ میں کتنے موبائل بلاک کیے گئے، اہم انکشاف

    اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 3ماہ پی ٹی اے کے سافٹ ویئر کے ذریعے 5 لاکھ موبائل بلاک کئے۔

    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کامعاملہ ایف بی آر کا ہے، ذاتی طور پرسمجھتا ہوں موبائل پربہت زیادہ ٹیکس ہے، 5 مرتبہ حکومت کو لکھ چکے کہ ٹیکس کم کریں یا ختم کیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےداخلہ ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے پاکستان میں موبائل فری ہو نا چاہیے، 60 دن ٹیکس جمع نہ ہونے پر موبائل بلاک کردیا جاتا ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ نے ہدایت چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ پب جی سمیت خطرناک گیمز بند کر دی جائیں۔

  • بند ہونے والی سموں کا آڈٹ کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    بند ہونے والی سموں کا آڈٹ کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہوپانے والی سموں کو بارہ اپریل سے بند کر دیا گیا ہے،بند ہونے والی سموں کا آڈٹ جاری ہے، اعدادو شمار سے جلد قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

    نوکیا کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ شو میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کاکہناتھا کہ آڈٹ کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ کہیں غیر تصدیق شدہ سمیں بند ہونے سے رہ تو نہیں گئیں ۔

    انھوں نے بتایاکہ پی ٹی اے کے پاس 850 میگاہرٹز اور 1800 میگاہرٹز میں دو سپیکٹرم موجود جن کو آکش کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے بھی میڈیا سے بات چیت کی ان کاکہناتھاکہ سائبر کرائم بل کو نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں تیا ر کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو آئین کے منافی ہو ۔

    انھوں نے بتایاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی جمعرات کو سائبر کرائم بل پر اپنی سفارشات دے گی ،انھوں نے مزید کہاکہ ٹیلی کام پالیسی بھی آٹھ سال بعد موجودہ حکومت نے تیار کر لی ہے جسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا گیا ہے۔