Tag: چیئرمین پی پی

  • ن لیگی رہنما نے 18 ویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دے دیا

    ن لیگی رہنما نے 18 ویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : لیگی رہنما نے رانا تنویر اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کاشارہ دے دیا اور کہا ذاتی رائے میں اٹھارویں ترمیم میں کام کی بہت گنجائش ہے اور اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کے بیانات کے حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے بابے کام آتے ہیں اور بلاول بھٹو کو اس وقت بابے کی سرپرستی کی سخت ضرورت ہے، بلاول کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیےجس پرلوگ ہنسیں۔

    رانا تنویر نے بتایا کہ 16ماہ اکٹھےحکومت کی،ہر ایک چیز کابینہ سےمنظورہوئی، فیصلوں میں سب سےزیادہ مشاورت پی پی وزراسےہوتی تھی۔ 16ماہ کی حکومت میں پی پی وزرا کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں کب فری اینڈ فیئرالیکشن ہوئے ہیں،میرےیاکسی اورکےکہنےسےالیکشن شفاف نہیں ہوں گے، 2018 کے الیکشن میں اعلیٰ سطح کا افسرذاتی طورپرمداخلت کررہا تھا، 2018 الیکشن میں ہدایات آرہی تھیں فلاں فلاں کوووٹ نہیں دینا، مشکل صورتحال کےباوجود ن لیگ نےنشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی بھی ماضی میں مشکل حالات کےبعددوبارہ اکثریت سےآئی تھی۔

    رانا تنویر نے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں کچھ کمزوریاں ہیں جسےبیٹھ کرحل کرنےکی ضرورت ہے، 18ویں ترمیم کےوقت بھی میں نےچیخ وپکارکی تھی، ذاتی رائے میں اٹھارویں ترمیم میں کام کی بہت گنجائش ہے اور اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ماضی کی بات کرتے ہیں تو پھر ایوب خان کےدورسےشروع کرنی چاہیے، نوازشریف کوخصوصی طورپرسزائیں دی گئیں،نااہل کیاگیا، ان سےحق حکمرانی چھینا گیا،انہیں جیل میں بندکیاگیا، اب اگرعدالتیں انصاف دےرہی ہیں تواس میں برائی نہیں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ دھرنے والے لاڈلے پلس نے سول نارفرمانی کی تحریک چلائی، دھرنے والےلاڈلےپلس نےبجلی کےبل جلائے،پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

  • چیئرمین پی پی نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی

    چیئرمین پی پی نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلدیاتی بل پر بے جا تنقید مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی بل کی حمایت کے لیے میدان میں اترنے کی ہدایت کرتے ہوئے بل پر بے جا تنقید کو مسترد کر دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا مخالفین بل کی مخالفت کی آڑ میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں، ہم نے بلدیاتی اداروں کو انتظامی، مالی اور سیاسی طور پر مستحکم کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے رہنماؤں اور کارکنان کو ضلعی سطح پر عوام کو بل سے متعلق معاملات سمجھانے اور بل کے حق میں عوامی رابطہ مہم کی ہدایت جاری کی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سب سے زیادہ سہولتیں دے رہا ہے، لوکل باڈی الیکشن میں کو چیئرمین ہوں گے، لوکل کونسلز کو ہیلتھ، تعلیم، قانون نافذ کرنے والے جواب دہ ہوں گے، سندھ بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، ہم چاہتے ہیں لوکل گورنمنٹ اپنا ریونیو خود بنائے، اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے تو مسائل جلد حل ہوں گے۔

    ادھر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ٹی آئی متحرک ہو گئی ہے، ارکان نے قومی اسمبلی میں بل کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آج پی ٹی آئی کراچی کی کور کمیٹی کا خرم شیر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی 19 دسمبر کو دن 12 بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرے گی، اجلاس میں ضلعی صدور کو احتجاج کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا، ارکان اسمبلی کو بھی کارکنان اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔