Tag: چیئرمین کشمیر کمیٹی

  • چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا، جس کے بعد شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کے برابر مراعات ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی کو وفاقی وزیرکادرجہ دے دیا گیا ، وزیراعظم نے شہریارآفریدی کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دی۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لےلیا گیا تھا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جب کہ شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 13 مئی کو شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

  • مودی نے جنت نظیروادی کو جہنم بنا دیا ہے: چیئرمین کشمیر کمیٹی

    مودی نے جنت نظیروادی کو جہنم بنا دیا ہے: چیئرمین کشمیر کمیٹی

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں کی عصمت دری کو ہتھیار بنالیا، مودی نے درندگی کی انتہا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیجے ہیں، مقبوضہ وادی میں موجود 9 لاکھ فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انڈین اسپیشل سروسز گروپ کے اہلکاروں نے بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارتی فوج اور کمانڈوز کشمیری بچے اور بچیوں کو اٹھا رہے ہیں، بی جے پی اور مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 117واں روز

    فخر امام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 117ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • انٹر پارلیمانی یونین کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فخر امام کا کشمیر پر پُرجوش خطاب

    انٹر پارلیمانی یونین کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فخر امام کا کشمیر پر پُرجوش خطاب

    بلغراد: بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 141 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پر جوش خطاب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے پارلیمانی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام آئی پی یو کے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برس پڑے۔

    فخر امام نے کہا پارلیمانی برادری نے بر وقت اقدام نہ کیے تو صورت حال سنگین ہوگی، کشمیر کی صورت حال کو نظر انداز کیا گیا تو عالمی امن کو نقصان ہو سکتا ہے۔

    انھوں نے برطانیہ کے پارلیمانی وفد کے سربراہ کے کشمیر سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ کشمیریوں کو یو این قراردادوں میں حق خود ارادیت دیا جائے، عالمی برادری کو بے گناہ لوگوں کی حالت زار پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

    فخر امام نے عالمی پارلیمانی رہنماؤں سے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تقریباً ایک لاکھ کشمیری شہید اور ہزاروں لا پتا ہو چکے ہیں، فیکٹ فائنڈنگ مشن خود جا کر کشمیریوں کی حالت زارکو دیکھے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے، 22 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔

    انھوں نے کہا مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کی 8000 سے زائد اجتماعی قبریں ملی ہیں، کرفیو، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور مواصلاتی بندش سرا سر ظلم ہے، پیلٹ گنوں اور کلسٹر گولہ بارود کا استعمال بھی قابل مذمت ہے۔

    انھوں جنرل اسمبلی اجلاس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت اور سفارت کاری سے ہی حل ہونا چاہیے، علاقائی امن و استحکام ہی پائیدار ترقی اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔

  • کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، فخر امام

    کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، فخر امام

    فیصل آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اوپن جیل بن گیا، وہاں خوراک کی کمی ہے، حکومتی اقدامات سے عالمی میڈیا نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کے لیے عملی کوشش جاری رکھنی چاہئے، سلامتی کونسل میں پہلی بار روس نے ہماری مخالفت نہیں کی، امریکی صدر اگلے سال الیکشن میں جارہے ہیں اس لیے عمران خانن کو بلایا ہے۔

    فخر امام نے کہا کہ بھارت کی رجن میں غلبے کی خواہش کی راہ میں پاکستان رکاوٹ ہے، لاک ڈاؤن مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہے، ان سے سوال کریں، حکومتی کوششوں سے عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف تسلیم کیا۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، سید فخر امام

    واضح رہے کہ چند روز قبل فخر امام کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کا ایک موقف ہے اور اس موقف پر افواج پاکستان حکومت اور عوام تمام ایک پیلٹ فارم پر کھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے،عالمی برادری بھی اس حوالے سے بھارت پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو انکے جائز حق مل سکے۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیر یوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عورتوں کی عصمت دری سے دنیا آگاہ ہے، کرفیو کے باعث نہتے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

  • ہم مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، فخر امام

    ہم مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، فخر امام

    اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، کشمیری عوام کے مشکل وقت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں قومی اتحاد کے ساتھ اپنی غلطیوں کا مداوا بھی کرنا ہوگا، پاکستان کا مستقبل کشمیر اور کشمیر کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہیں۔

    کشمیر کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی مدد کیسے کرسکتے ہیں اگر ہم اقتصادی طور پر مضبوط ہوتے تو آج ہم نہیں دنیا ہماری طرف دیکھتی ۔اگر آج بھی ہم نے اپنی ذہنیت تبدیل نہ کی تو نقصان ہمارا ہوگا۔

    فخر امام نے کہا کہ ہم کشمیر سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر شہ رگ ہے تو ہم اسی مؤقف پر قائم ہیں ۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی نظریہ کو دنیا کسی حد تک تسلیم کررہی ہے۔

    اقوام متحدہ کی قراردادیں شاہد ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے54 سال بعد دوبارہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا ہے بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان گجرات کا جلاد آج نریندر مودی وزیراعظم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج 80 لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں، اب مقبوضہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستانی قوم کا آج امتحان ہے ۔ترکی، ایران، ملائیشیا نے ہماری حمایت کی ہے مگر مشکل وقت کو ہم نے خود ہی کاٹنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا ساتھ دینے نہیں آئے گا یہ کام ہمیں خود کرنا ہے کوئی بھی مشکل وقت آیا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر ایشو پر ہم سب اکٹھے ہیں۔

  • بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا، فخر امام

    بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا، فخر امام

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، مقبوضہ وادی میں 13 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

    فخر امام نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جیلیں بھر گئی ہیں، 9 لاکھ آبادی پر 8 لاکھ بھارتی فوج قابض ہے، بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

    چیئرمین کشمیری کمیٹی نے کہا کہ مودی کی پوری الیکشن مہم ہی پاکستان اور مسلمان مخالف تھی، بھارت نے ریڈ لائن کراس کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر مسلمانوں‌کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے، فخر امام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر کشمیر میں مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، قائد اعظم کا دو قومی نظریہ سچا ثابت ہوگیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کےبعد تحریک آزادی کشمیرمزید تیزہوئی، بھارت مستقبل میں بھی جارحیت کرےگا،ہمیں اس کے لیے مکمل تیار رہناہوگا۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بذریعہ طاقت دبایا جارہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ دیے گئے مگر کشمیریوں کا جذبہ آج بھی کم نہ ہوا۔

  • بھارت نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    بھارت نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل بھارت سے آزادی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 70 برسوں میں تمام حربے آزما کر کشمیریوں کو اپنا نہیں بنا سکا ہے، کشمیریوں کی منزل بھارت سے آزادی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کردی ہے، بھارت یاد رکھے بزور جبر کشمیریوں کو دبانا ناممکن ہے، پاکستان مشئلہ کشمیر کے مذاکرات سے پر امن حل کا خواہاں ہے۔

    فخر امام نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی جارحیت، گزشتہ پانچ سال کے دوران 1427 کشمیریوں کی شہادت

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والی قومیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، بدقسمتی سے نوجوان نسل اپنی تاریخ سے نہ آشنا ہے۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، قوم کو مل کر ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، امید ہے کہ عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات دوطرفہ تعلقات میں بریک تھرو ثابت ہوگی۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستانی نوجوان نسل کو مناسب رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، طلبا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔