Tag: چیئرمین

  • کوئٹہ: دوگروپوں میں مسلح تصادم، بچے سمیت چار زخمی

    کوئٹہ: دوگروپوں میں مسلح تصادم، بچے سمیت چار زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے پشتون یوتھ فورس کے چیئرمین  اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے پشتون آباد میں دوگروپوں کے مابین پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پشتون یوتھ فورس کے چیئرمین وحید خان اچکزئی اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہسپتال میں ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پشتون آباد پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

  • سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سے جاپانی کمپنی کے وفد کی ملاقات

    سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سے جاپانی کمپنی کے وفد کی ملاقات

    سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے جاپانی کمپنی اوسامو ہیسا کی جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر کیریو شیراشی نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تجارت اورسرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکو اپنے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے بیرونی تجارت کے ادارے کے حالیہ سروے نتائج کے مطابق ان کی کمپنی پاکستان میں کام کرنے والی دوسری بڑی کمپنی بن چکی ہے.

    ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے آئندہ پانچ سال کیلئے پچاس فیصد سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کیلئے ٹیکس مراعات جبکہ فاٹا میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی جائے گی، انہوں نے جاپانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے پرکشش مراعات سے استفادہ کریں۔

  • بارہ جنوری تک چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    بارہ جنوری تک چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین بارہ جنوری تک تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

    ایک سو تیس دن گزر گئے، وفاقی حکومت اب تک ایچ ای سی کے سربراہ کا چناؤ نہ کرسکی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو جب یہ بتایا گیا تو عدالت نے حکم دے دیا کہ وفاقی حکومت چھ روز کے اندر یہ اہم کام کر دکھائے۔

    جوائنٹ سیکٹریری اسٹیلشمنٹ ڈویژن طارق نواز نے عدالت کو بتایا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھیج دی گئی ہے، ان کی منظوری کا انتظار ہے، جس پر عدالت نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔