Tag: چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن

  • جی او سی ایس ایس جی چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے پہنچ گئے

    جی او سی ایس ایس جی چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے پہنچ گئے

    جی او سی ایس ایس جی آرمی ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے خود پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جی او سی ایس ایس چیئر لفٹ میں پھنسے لوگوں کے لیے ہونے والے آرمی ریسکیو آپریشن کی قیادت خود کر رہے ہیں، ہیلی کاپٹر سے سلنگ ریسکیو آپشن کے علاوہ باقی آپشنز بھی دیکھےجا رہے ہیں، ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے۔

    اوپر30 فٹ کی بلندی پر موجود ایک اور تار کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں، یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے ذریعے پھنسے افراد کو نکالا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن جاری رکھنے کے لیے بھی مختلف آپشنز زیرِغور ہیں۔

    چیئر لفٹ زمین سے 900 فٹ کی بلندی پر پھنسی ہوئی ہے، پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات ہونے کی صورت میں بھی جاری رکھا جائے گا۔