Tag: چیئر مین پی ٹی آئی

  • عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس پر پیر کو رولنگ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ان دنوں ریفرنسسز کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، مسلم لیگ ن نے عمران خان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرایا، جواباً پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔

    بعد ازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم کیخلاف نااہلی کاریفرنس اسپیکرکوجمع کرادیا، تینوں ریفرنس میں نااہلی کی وجہ پانامہ لیکس کے انکشافات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پانچ اگست کو عمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا تھا جب کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے 15 اگست کو ریفرنس دائر کیا تھا۔ اس کے علاوہ شیخ رشید نے سولہ اگست کو وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرایا تھا۔

    اسپیکر کو 30 روز میں ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے، اس سلسلے میں ایاز صادق کی اٹارنی جنرل، قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

    اسپیکر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا کی رولنگ کا بھی جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی ریفرنسز پر مشاورت کی ہے۔

     

  • نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا مقصد پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری روکنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے خواجہ سعدرفیق کی نشست این اے 125 پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان کردیا۔

    وزیروں کی پریس کانفرنس میں بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی رہی۔این اے ایک سو پچیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی وُزرا کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے کئی بار دخل اندازی کی۔

    احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ نے این اے ایک سو پچیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ منیں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کا اعتراف کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب عمران خان مسلم لیگ (ن) کا معاشی ایجنڈا ناکام بنانا چاہتے ہیں. وہ ملکی معیشت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے سے روکا جائے۔  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ انتخابی عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا ووٹرز کو دی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لیگی رہنمائوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں این اے 125 کے تفصیلی فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا۔

    وفاقی وُزرا نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےحربےان کوہی نقصان پہنچارہےہیں اُن کامقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔