Tag: چیتے کا حملہ

  • چیتے کا گھر میں گھس کر 6 افراد پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

    چیتے کا گھر میں گھس کر 6 افراد پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

    نئی دہلی: تامل ناڈو کے کنور ضلع سے چیتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جو اچانک گھر میں گھس گیا اور گھر میں موجود 6 افراد کو شدید زخمی کردیا۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیندوا سکو ن سے گھر میں داخل ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیندوا 15 گھنٹے گھر میں موجود رہا اور گھر میں موجود لوگوں پر حملہ کردیا۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی ادھم پور جموں و کشمیر میں ایک چونکا دینے والے واقعہ رونما ہوا تھا، جب تیندوا 4 سالہ بچی کو چھین کر لے گیا تھا۔

    جیسے ہی اس علاقے کے رینج آفیسر کو اس حادثے کی اطلاع ملی، اس نے ادھم پور کنٹرول روم سے تلاشی ٹیمیں روانہ کیں، تاہم ابھی تک لڑکی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    ادھم پور میں اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ دو سال قبل بھی پیش آیا تھا جب اس علاقے میں ایک اور 4 سالہ بچی کو تیندوے نے ہلاک کر دیا تھا۔

  • چیتے نے سبزی منڈی میں لوگوں پر حملہ کر دیا (ویڈیو)

    چیتے نے سبزی منڈی میں لوگوں پر حملہ کر دیا (ویڈیو)

    کرم: پارہ چنار میں ایک چیتے نے سبزی منڈی میں لوگوں پر حملہ کر دیا، جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پارہ چنار سٹی کی سبزی منڈی میں ایک چیتے نے صبح سویرے لوگوں پر حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا، جنھیں طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مقامی لوگوں نے چیتے کو ایک دکان میں بند کر دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور وائلڈ لائف کے اہلکار بھی سبزی منڈی پہنچ گئے، جنھوں نے منڈی کو لوگوں سے خالی کر دیا۔

    ڈی ایف او واٸلڈ لاٸف منصف علی کے مطابق چیتے نے مقامی پہاڑوں سے آبادی کی طرف رخ کیا ہے اور ایسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں، مقامی لوگوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ضلع کرم میں جنگلی جانوروں کو ریسکیو کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں، اس لیے چیتے کو زندہ پکڑنے کے لیے پشاور سے ٹیم بلائی گئی ہے۔

  • ایبٹ آباد، حملے کے بعد مقامی افراد نے جنگلی چیتے کو زیر کر لیا (ویڈیو)

    ایبٹ آباد، حملے کے بعد مقامی افراد نے جنگلی چیتے کو زیر کر لیا (ویڈیو)

    ایوبیہ: ایبٹ آباد کے ایک گاؤں ملکوٹ میں مقامی افراد نے آبادی پر حملہ کرنے والے ایک چیتے کو زیر کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوبیہ میں واقع گاؤں ملکوٹ میں ایک چیتے نے آبادی کی طرف آ کر حملہ کر کے ایک معمر شہری کو زخمی کر دیا تھا، جس پر مقامی افراد اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے نکل آئے۔

    محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں مقامی افراد نے فائرنگ کر کے چیتے کو ہلاک کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق سرکل بکوٹ میں چیتے نے دن کے وقت ایک شخص پر حملہ کیا تھا، جس میں 55 سالہ رحیم داد شدید زخمی ہو گئے، تاہم موقع پر موجود ایک نوجوان نے لکڑی مار مار کر چیتے سے ان کی جان بچائی، اور انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں، مقامی لوگوں نے مل کر چیتے کو ہلاک کر دیا۔

    یاد رہے کہ جمعرات 18 مارچ کو صوبہ سندھ میں سکھر کے ایک نواحی علاقے میں بھی لوگوں نے چیتے کے بچے کو مار دیا تھا، رپورٹس کے مطابق چیتا آبادی میں گھس آیا تھا جس پر لوگوں نے فائرنگ کر کے اسے مار دیا۔

  • چیتے نے گاؤں پر حملہ کر کے افراتفری مچا دی، متعدد دیہاتی زخمی ہو گئے

    چیتے نے گاؤں پر حملہ کر کے افراتفری مچا دی، متعدد دیہاتی زخمی ہو گئے

    تھرپارکر: صوبہ سندھ کے ایک علاقے میں چیتے نے گاؤں پر حملہ کر کے افراتفری مچا دی، متعدد دیہاتی چیتے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں میں چیتے نے حملہ کر کے 8 افراد کو زخمی کر دیا، چیتے کے حملے سے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔

    حملے کے بعد دیہاتیوں نے محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھروں میں بند کر لیا، تاہم چند علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہتھیار لے کر نکلے اور چیتے کو فائرنگ کر کے مار دیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلی حیات تھر کو چیتے کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی مگر محکمے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، جس کے باعث گاؤں کے کئی افراد زخمی ہوئے۔

    مارگلہ ہلز میں چیتے کی موجودگی کی تصویر جاری، جنگل جانے سے گریز کی ہدایت

    یاد رہے کہ رواں ماہ وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مارگلہ ہلز آنے والے اندھیرا ہونے پر جنگل جانے سے گریز کریں، بورڈ کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 چیتے موجود ہیں۔ چیتے کی موجودگی کی 31 جنوری کو کھینچی گئی تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

    وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ شہزادی نامی مادہ چیتا کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مستقل رہائش پائی گئی ہے، اس چیتے کی رہائش مارگلہ ہلز ٹریلز 4 اور 6 کے درمیان ہے۔

  • مری میں خوں خوار چیتے نے موٹر سائیکل سواروں پر حملہ  کر دیا، زخمیوں کی شدید مزاحمت

    مری میں خوں خوار چیتے نے موٹر سائیکل سواروں پر حملہ کر دیا، زخمیوں کی شدید مزاحمت

    راولپنڈی: مری کے علاقے میں ایک خوں خوار چیتے نے اچانک موٹر سائیکل سواروں پر حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مری میں کلڈنہ کے نواحی علاقے سندھیاں روڈ پر گزشتہ روز چیتے نے 2 افراد پر حملہ کر دیا، چیتے کے حملے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مراد علی اور مدثر عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، مراد علی کا تعلق گاؤں سندھیاں سے جب کہ مدثر عباسی کا تعلق سترہ میل سے ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چیتے کے حملے کے بعد دونوں افراد نے شدید مزاحمت کی، جس کے باعث ان کی جانیں بچ گئیں اور چیتے کو انھیں زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

    ذرایع کے مطابق سندھیاں روڈ پر دو افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک چیتے نے اچانک ان پر حملہ کر دیا، اچانک حملے سے انھیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا جس کے باعث چیتے نے انھیں زخمی کر دیا، تاہم مزاحمت کی وجہ سے چیتے کو بھاگنا پڑا۔

    ایبٹ آباد میں چیتے کا حملہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق

    مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی افراد کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کر دیا، جہاں انھیں طبی امداد دے رخصت کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ مری میں اس سے قبل بھی چیتے مقامی لوگوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

    گزشتہ برس مارچ میں ایک جنگلی چیتے نے خیبر پختون خواہ کے ہزارہ ڈویژن میں حملے کر کے 8 سالہ سفیان نامی بچے کی جان لی تھی، ایبٹ آباد کے نواحی پہاڑی علاقے نملی میرا کا رہائشی 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اُس پر جنگلی چیتے نے حملہ کیا۔

  • انسانی خون سے پیاس بجھانے والا چیتا سوات کے شہریوں کے سامنے بے بس

    انسانی خون سے پیاس بجھانے والا چیتا سوات کے شہریوں کے سامنے بے بس

    سوات: انسانی خون منہ کو لگنے کے بعد پیاس بجھانے کے لیے گاؤں میں گھسنے والے چیتے کو شہریوں نے مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے سربانڈہ مٹہ میں چیتے نے گاؤں پر حملہ کر دیا، حملے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے چیتے کو فائر کر کے ہلاک کر دیا۔

    چیتے کو مارنے کے الزام میں تھانہ مٹہ میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ روز مارے گئے چیتے کو محکمہ وائلڈ لائف نے مینگورہ منتقل کر دیا، مینگورہ میں لائیو اسٹاک اسپتال میں چیتے کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

    واقعے کے بعد چیتے کو مارنے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے حلقے میں لوگوں نے نایاب چیتے کو گولی ماری۔

    دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے قریبی جنگل میں کئی جانوروں کو کھایا تھا، آبادی میں آنے کے بعد کئی لوگوں کو بھی زخمی کیا، پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو چکے ہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چیتے دو تھے، مقامی لوگوں نے فائرنگ کر کے ایک کو مار دیا جب کہ دوسرا چیتا اپر دیر کے نہاگ درہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔

    خیال رہے کہ سنو لیپرڈ دنیا بھر میں ایک نایاب جانور ہے، اسنو لیپرڈ ٹرسٹ کے مطابق پاکستان میں یہ برفانی چیتا پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صرف ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں میں پایا جاتا ہے، اور اندازاً اس کی آبادی 200 سے ڈھائی سو کے درمیان ہے۔