Tag: چیرمین بلاول بھٹو زرداری

  • عمران خان نے ہار مان لی لیکن ہم اب بھی میدان میں ہیں،بلاول بھٹو

    عمران خان نے ہار مان لی لیکن ہم اب بھی میدان میں ہیں،بلاول بھٹو

    رحیم یار خان: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان شاید ہار مان گئے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ابھی بھی میدان میں ہے، ہم بتائیں گے کہ اصلی دھرنا کیسے دیتے ہیں، جمہوری احتساب ہوگا تو وزیراعظم پکڑے جائیں گے،2018ء میں صرف پی پی ہی جیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے دورے پر رحیم یارخان پہنچے تھے، ریلی سے خطاب کے بعد وہ ایک تقریب میں پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس ایک بڑا اسکینڈل ہے جس پر وزیراعظم جواب دہ ہیں ،جمہوری احتساب ہوگا تو وزیراعظم پکڑے جائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سی پیک میں تمام صوبوں کا حصہ ہو اور چاہتے ہیں کہ وزیر خارجہ بھی کوئی پرکشش شخصیت کا مالک ہو جب کہ ملک میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی مستعفی ہوجائیں کیوں کہ وزیر داخلہ کالعدم جماعتوں کے سربراہاں سے ملاقاتیں کرتے پھرتے ہیں۔

    اسی سے متعلق : ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو شیر کا شکار کریں، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے تو ہم دکھائیں گے کہ اصلی دھرنا کیسے ہوتا ہے، حکومت جانتی ہے کہ ہم شکار کیسے کرتے ہیں، جب ہم شکار کرتے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں تیر ہوتا ہے۔

     یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

    اپنی گفتگو میں چیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ رحیم آباد میں بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تخت رائے ونڈ کو شکست دیتے ہوئے پی پی پی کو جیتوایا تھا اگر یہ تعاون جاری رہا تو ہم سب مل کر 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں بآسانی فتح حاصل کر لیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدے کا حلف اردو زبان میں اُٹھایا۔

    وزیر اعلیٰ کی حلف برادری کی تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ،تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جبکہ ڈی جی رینجرز اور عسکری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔


    سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب


    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدرات آج وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل ہوا ،پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان مدمقابل تھے۔

    پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی سندھ منتخب کرلئے گئے، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نئے وزیر اعلی نے کہا کہ صاف ستھرا کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ میرا خواب ہے،ہر جگہ کرپشن کرپشن کی آوازیں آتی رہتی ہیں لیکن اب یہ ناسور ختم ہوتی بھی نظر آئے گی۔


    Oath taking ceremony of newly elected Chief… by arynews

  • سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    کراچی: پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لیکر سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی سندھ منتخب کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدرات وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل ہوا ،پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان مدمقابل تھے۔

    پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کو 88 اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو صرف 3 ووٹ ملے، ووٹنگ کے عمل میں پیپلز پارٹی کے 86، ایم کیو ایم کے 36، مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کا ایک بھی رکن ایوان میں نہیں آیا۔

    ایم کیو ایم نے وزیر اعلی سندھ کے انتخاب میں کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وزیر اعلی سندھ کیلئے کوئی امیدوار بھی سامنے نہیں لایا گیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے مراد علی شاہ کو دلی مبارکباد دی، پھر بزرگ سائیں قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا،ارکان سندھ اسمبلی نے کھڑے ہوکر قائم علی شاہ کے لئے تالیاں بجائیں۔

    قائم علی شاہ کے سیاسی سفر پر ایک نظر

    واضح رہے دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے سمیت سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا، قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل رہا۔

    مراد علی شاہ کون ہیں ؟

    مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کے پہلے وزیر اعلی ہیں جن کے والد سید عبداللہ شاہ بھی اسی منصب پر فائز رہے ۔

    کراچی میں پیدا ہونے والے چون سالہ سائیں سید مراد علی شاہ کا تعلق جامشورہ سے ہیں، اوران کو سیاست وراثت میں ملی، ان کے والد سید عبد اللہ شاہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ رہے ۔

    مراد علی شاہ نے این ای ڈی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کلیفورنیا سے بھی اکنامک سسٹم اور سول اسٹریکچر انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    مراد علی شاہ نے دو ہزار دو میں سیاست میں قدم رکھا اور رکن اسمبلی سندھ بنے، دو ہزار آٹھ میں بھی جامشورو سے منتخب ہوئے، دوہزار تیرہ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ان کی دوہری شہریت آڑے آگئی، جس کو خیر باد کہتے ہوئے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اورسندھ کابینہ میں وزیر خزانہ بن گئے، ان کا حلقہ پی ایس تہترجامشورو اور دادو کے مختلف گاوں پر محیط ہے۔