Tag: چیری

  • علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

    علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

    اسلام آباد : نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ( این ایل سی) کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیری لے کر کامیابی سے بذریعہ درہ خنجراب چین پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔

    وسطی ایشیا کے ایک اور اہم ملک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کی۔

    این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیری کو لے کر کامیابی کے ساتھ درہ خنجراب سے چین پہنچا جبکہ چیری کی
    دوسری کھیپ اگلے ہفتے گلگت بلتستان سے روانہ ہوگی۔

    سی پیک کے ساتھ ٹی آئی آر کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔

    نیشنل لاجسٹک کارپوریشن خنجراب کے بلند ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے قریب سوست کے مقام پر ڈرائی پورٹ بھی چلا رہا ہے۔

    گزشتہ برس نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغستان کے راستے پہلا دو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لے کر بشکیک پہنچایا تھا۔

    نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے مختلف ممالک میں متبادل راستوں کی فراہمی سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

  • ننھی سی چیری بے شمار فائدوں کا خزانہ

    ننھی سی چیری بے شمار فائدوں کا خزانہ

    چیری موسم گرما کا ایک عام پھل ہے جو نہایت فائدہ مند ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کے دانوں میں بھی بہت فائدے چھپے ہیں۔

    ایک کپ چیری میں 97 کلو کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس 25 گرام، شکر 20 گرام، پروٹین 2 گرام، فائبر 3 گرام، وٹامن سی 11 ملی گرام، پوٹاشیئم 342 ملی گرام، وٹامن کے 2.3 ملی گرام، وٹامن بی 2 اور میگنیشیئم پایا جاتا ہے۔

    روزانہ 9، 10 چیری کھانے سے پیروں کے درد کے عام مرض گٹھیا سے نجات مل جاتی ہے۔ یہ درد جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانے سے ہوتا ہے۔

    چیری میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، چیری کھانے سے جلد سے جھریاں کم ہوتی ہیں جبکہ سیاہ رنگ بھی بہتر ہوتا ہے۔

    چیری میں میلاٹونن کی قدرتی طور پر موجودگی ایسے لوگوں کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے جو نیند کی کمی کا شکار ہیں، اپنی زندگی میں صرف 3 سے 4 چیریز کا اضافہ کرنے سے پرسکون نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اگر آپ وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں تو چیری کے موسم میں اسے اپنی خوراک کا حصہ بنالیں کیوںکہ اس کے ایک پیالے میں کیلوریز کم اور وٹامنز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، یہ میٹابولزم تیز کرتی ہے جس سے وزن جلدی کم ہوتا ہے۔

    چیری میں موجود وٹامن بی اور وٹامن سی بالوں کا ٹوٹنا اور جھڑنا روکتے ہیں اور سر کی جلد کو نمی بخشتے ہیں جس سے بالوں کی تیزی سے نشونما ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ چیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں اور فشار خون کو بھی معمول کی سطح پر رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

  • کیا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں پیدا ہونے والا پاکستانی پھل چین کی مارکیٹ پہنچ سکے گا؟

    کیا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں پیدا ہونے والا پاکستانی پھل چین کی مارکیٹ پہنچ سکے گا؟

    گلگت: دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں پیدا ہونے والا رسیلا پاکستانی پھل چیری ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے، تاہم گلگت بلتستان کے مقامی کاشت کار اس مٹھاس سے بھرپور پھل کو عالمی سطح پر متعارف کرانے سے ناواقف ہیں، اور اب وہ اسے چین کی مارکیٹ لے جانے کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان ذائقہ دار چیری بہ کثرت پیدا ہوتی ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ اگر چیری کا یہ پھل اس علاقے سے آگے چین اور دنیا کی دوسری منڈیوں تک پہنچ پاتا ہے، تو چیری اس علاقے کے لوگوں کی زندگی میں خوش حالی لا سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان فی الحال دنیا کے کئی ممالک سے چیری کی تیاری اور پروسیسنگ کے حوالے سے پیچھے ہے، تاہم، اگر چیری کے کاشت کاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مناسب رہنمائی، علم اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے توصورت حال بہتر ہو سکتی ہے، پاکستان کی ایکسپورٹس میں یہ اچھا اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی چیری متحدہ عرب امارات کی چند مارکیٹوں کے علاوہ اب تک کسی بھی بین الاقوامی مارکیٹ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ مقامی کاشت کاروں کو بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کو رجسٹر کرانے کا طریقہ معلوم نہیں، علم کی کمی کی وجہ سے غیر ملکی تجارتی مراکز تک رسائی کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں بھی مشکلات ہیں۔

    چیری کے ایک مقامی کاشت کار 47 سالہ ذوالفقارعلی غازی نے شنہوا نیوز کو بتایا کہ یہاں چیری کی 19 اقسام ہیں، لیکن ان میں سے صرف چند ایک ہی بیرون ملک برآمد کے لیے موزوں ہیں۔

    وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے مطابق پاکستان میں ڈھائی ہزار ہیکڑ اراضی پر چیری کی کاشت کی جاتی ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان چیری کی پیداوار کے دو بڑے علاقے ہیں، 2016 میں ملک میں چیری کی مجموعی پیداوار 6 ہزار ٹن سے زیادہ تھی۔

  • چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید

    چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید

    کراچی :(ویب ڈیسک)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔

    امریکی ماہرین کہتے ہیں چیری جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد ہے۔

    \ماہرین نے تحقیق کے دوران کئی روزتک دن میں تین بار مریضوں کو چیری کھلائی جس سے ان کی بیماری کی علامات میں کمی واقع ہوئی اور ان میں بہتری دیکھی گئی۔

     جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چیری کا استعمال کریں اس کے مثبت اور حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

    چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔

  • چیری کا پھل کینسر کے مرض سے بچاؤ میں انتہائی مفید ہے

    چیری کا پھل کینسر کے مرض سے بچاؤ میں انتہائی مفید ہے

    چیری کا استعمال کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھی اور کھٹی چیریز میں فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو کینسر سے بچاتی ہے۔ کھٹی چیریز کے جوس میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

    چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔

    چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔