Tag: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

    جہلم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے ،طابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج جہلم کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی اور جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں بھی شر کت کی جس میں انہیں لائن آف کنٹرول تازہ تر ین صورتحال پر بر یفنگ دی گئی۔

     اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیں گے اور ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے آرمی چیف انہی شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہلم پہنچے تھے۔

  • آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

    آرمی چیف سے جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

    راولپنڈی: افغانستان کے لیے جاپان کے خصوصی ایلچی نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر گفت و شنید کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان مطابق جاپان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل باکی مون کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے نامزد کیے گئے جاپان کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی نے آرمی چیف سے ملاقات میں افغانستان میں امن اور استحکام اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی جب کہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

    خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کی تعریف کی۔

    ملاقات میں چار ممالک کے رابطہ گروپ برائے امن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے باہمہ رابطے اور تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے متحرک کردارکو سراہا اورپڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پاکستانی خواہش کو احسن اقدام قراردیا۔

  • آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : ترکمانستان کے ویزردفاع نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور خطے کی بدلتی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع اور سیکرٹری قومی سلامتی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور شہدائے یاد گار پر پھولوں کے گُل دستے چڑھائے جب کہ پاک فوج کے دستے نے معزز مہمانِ گرامی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آرمی چیف اور ترکمانستان کے وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے اور خطے کی مجوعی بدلتی صورتِ حال پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں ترکمانستان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

    ترکمانستان کے وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بالخصوص آپریشن ضربِ عضب میں پاک آرمی کی کامیابی دنیا پھر کے فورسز کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

  • آرمی چیف اور سربراہ سعودی ایئر فورس کے درمیان ملاقات

    آرمی چیف اور سربراہ سعودی ایئر فورس کے درمیان ملاقات

    راولپنڈی : سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    اسی سے متعلق : اسلام آباد،سعودی ایئر فورس میجر جنرل کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    یہ پڑھیے : سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا،  سعودی ایئر چیف

    سعودیہ عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے بے مثالی کردار اور جوانوں کی شہادت کو سراہتے ہو کہا کہ پاک آرمی بلا شبہ دنیا کی سب سے بہترین فورس ہے جو اپنے ملک کے دفاع کے لیے مستعد اور پُر عزم ہے۔

    آرمی چیف راحیل شریف نے رائل ایئر فورس کے سربراہ کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کسی شک شبے سے بالا تر ہے، سعودیہ عرب سع تعلقات محض سفارتی نوعیت کے ہی نہیں مذہبی لگاؤ کی وجہ سے بھی ہے۔

    یاد رہے سعودیہ عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ پاکستان دورے پر آئے ہوئے ہیں آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وہ نیول چیف اور پاک ایئر فورس کے چیف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

  • ملک کےایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،راحیل شریف

    ملک کےایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،راحیل شریف

    کھاریاں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج ملک کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے نزدیک واقع ”قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی” کا دورہ کیا اور مرکز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے شروع کیے گئے تزئین وآرائش کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جونواں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشا اللہ پوری قوم کی مدد کے ساتھ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

    raheel-post-1

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے تا ہم پاکستان کے محب وطن عوام کی حمایت اور پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث اس جنگ میں بے مثل کامیابیاں حاصل کرسکے ہیں۔

    raheel 2

    آرمی چیف کے خطاب سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی(این سی ٹی سی) کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف کو بریفنگ دی،اس موقع غیرملکی عمائدین بھی موجود تھے۔

    جنرل عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ اب تک دو لاکھ سے زائد فوجی جوانوں اور 3 ہزار8 سو 83 پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں کو تربیت دے چکا ہے جب کہ اب تک 5 دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی جا چکی ہیں اِن ممالک میں چین،سعودی عرب،بحرین،سری لنکا،مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے پاک فوج کے جوان بہتر مہارت اور جدید پیشہ ورانہ طریقے سے تربیت حاصل کر پائیں گے جب کہ پاکستان میں فوجی مشقوں کی غرض سے غیر ملکی افواج بھی اس سے استفادہ کرپائیں گے۔

    Army will defend every inch of Pakistan… by arynews

    بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام فوجی افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی ٹی سی کی تعریف کرتے ہوئے اُن افسران کی تعریف کی جنہوں نے مشکل اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوانوں کی جدید طرز پر جنگی تربیت کر کے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔

  • جنرل راحیل شریف بہادرجنرل ہیں،برطانوی آرمی چیف

    جنرل راحیل شریف بہادرجنرل ہیں،برطانوی آرمی چیف

    مانچسٹر : برطانوی آرمی چیف نکولس کارٹ نے پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی توریف کرتے ہوئے پاک برطانیہ افواج کے درمیان خوشگوار تعلقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برطانوی آرمی چیف سمیت دیگر اہم حکام کو عشائِیہ دیا گیا تھا جس میں شہر بھر کے عمائدین اور سیاسی نمائندے بھی مدعو تھے۔

    عشائیے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی آرمی چیف نکولس مارٹر کا کہنا تھے کہ وہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے مداح ہیں اور اُن کی پیشہ وارانہ قیادت اور مہارت کے معترف ہیں۔

    برطانوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی آرمی چیف دلیر اور بہادر جنرل کے طور پر سامنے آئے ہیں اُن کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر پایا ہے وہ ایک بہادر لیڈر ہیں۔

    انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان آرمی اور برطانوی آرمی کے درمیان عسکری مہارتوں اور تعاون کے تبادلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ عسکری کاوشیں دنیا کو درپیش دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا سکتا ہے۔

  • پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی،آرمی چیف

    پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی سالمیت کو لاحق اندرونی اوربیرونی خدشات کا بہ غور جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیارہے اور ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کیے جانے والے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    کورکمانڈر کانفرنس میں خطے میں تیزی بدلتی صورت حال پر غورو خوص کے ساتھ بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا بھی جائزہ لیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتے خطرات کا مقابلے کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا آپریشن ضرب عضب ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے آخری دہشت گرد اور اُن کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہے گا اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اندرون ملک مشکلات کا بھی ڈٹ کر سامنا کیا جائے گا۔

    کانفرنس میں پاک فوج کے آپریشنلتیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کا اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورت حال کے پیش نظر ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی وضح کی گئی۔

  • آرمی چیف راحیل شریف سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور برطانیہ کے خصوصی نمائندے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نمائندے نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اورعلاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    برطانوی نمائندے نے خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی قوم کے عزم اور بہادری کی تعریف کی۔

  • جنرل راحیل شریف اور عمران خان کی مردان میں ملاقات

    جنرل راحیل شریف اور عمران خان کی مردان میں ملاقات

    مردان : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی ہے ملاقات مردان سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ اور زخمیوں کی عیادت کے لیے آنے پر ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ مختصر ملاقت اس وقت ہوئی جب اتفاقیہ طور پر دونوں شخصیات کا آمنا سامنا ہیلی پیڈ پر ہوا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان کی ضلع کچہری میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے آئے تھے جب وہ تجہیز و تدفین سے فارغ ہو کر دورہ واپس ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے کے لئے پہنچے تو اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ہیلی کاپٹر پر وہاں پہنچے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ہیلی پیڈ پر ہونے والی مختصر 5 سے 7 منٹ تک جاری رہی ملاقات کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور جب کہ عمران خان کے ساتھ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک تھے۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے دہشت گردی سے نبردآزما خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی اور کراچی کے حوالے سے ایک اہم بین الاصوبائی اجلاس جاری ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو بھی مضبوط کیا جائے گا ۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی اور اُس پر عمل درآمد تیز کرنے کے امور پربھی غورکیا گیا جب کہ صوبوں سے متعلقہ اموراور بعض رکاوٹوں کے بارے میں امور بھی زیر غور آئے۔

    اجلاس میں فاٹا ریفامز کی سفارشات پر مبنی رپورٹ بھی منظوری کےلئے پیش کی گئی جسے قومی عسکری اور سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر قبول کر کے ہرقیمت پر ملکی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کا اعادہ بھی کیا۔

    واضح رہے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف سمیت وفاقی وزراء چوہدری نثارعلی خان،اسحاق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، ڈی جی ایم اوسمیت چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہیں۔

    اسی سے متعلق : کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اجلاس کراچی میں ہونے والے بد امنی ،قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات سمیت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے پیر کے روز قائد متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان مخالف بیانات اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے بعد کراچی میں امن عامہ کی صورت حال بگڑ گئی تھی۔