Tag: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف

  • آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

    آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر کے دارلحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا انتہاشاندار طریقے سے استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی سماجی ویب سائیٹ ٹیوٹو پر اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں قاہرہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    اپنی ایک اورٹیوٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا یا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری فوج کے چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی ،دفاعی تعاون بڑھانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کی تربیت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں مصر نے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ۔

  • راحیل شریف بھی ایدھی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے

    راحیل شریف بھی ایدھی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے

    معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جا رہی ہے، جنازے میں شرکت کے لیے مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف سہیل امان، نیوی چیف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اس حوالے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

    مسلح افواج کے تینوں سربراہوں کی نمازہ جنازہ میں شرکت علاوہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا جب کہ توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

    واضح رہے ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ایدھی ویلیج میں تدفین کی جائے گی،مسلح افاوج کے سربراہان نے سلامی پیش کریں گے اور ایدھی ویلیج میں تدفین کے موقع پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

  • جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی جنرل نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سےملاقات کی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ خطے میں امن و سلامتی اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جنرل جوزف نے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور جی ایچ کیو میں قائم یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔