Tag: چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ

  • چینی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستانی ایئرچیف سے ملاقات

    چینی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستانی ایئرچیف سے ملاقات

    چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاکستانی ایئرچیف سے اہم ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ سے لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات میں پاک فضائیہ اور پی ایل اے ایئرفورس کے درمیان فضائی طاقت، آپریشنل ہم آہنگی کے امور زیرِغور آئے۔

    پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

    ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام پرمبنی ہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےدونوں فضائی افواج کےگہرے دوستانہ تعلقات کواجاگرکیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی جدید قوت ساخت، اسٹریٹجک اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    ایئرچیف کی جانب سے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنز کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/zaheer-ahmed-sidhus-visit-us-first-pakistan-air-force-chief-decade/