Tag: چیف آف ایئر اسٹاف

  • کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا

    کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا

    کراچی:  شہر قائد میں واقع پی ایف میوزیم میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا۔

    کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں یادگار شہداء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ قوم ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو جلا بخشی ہے، یادگار شہدا پاک فضائیہ کی وطن سے محبت کی علامت ہے، شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ یادگار شہداء سے نوجوانوں کو تاریخ کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہداء نے تاریخی کارناموں کے ذریعے ہم پر بھی بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر شہیدوں کے نقش قدم کی خواہش رکھتا ہے، پی اے ایف ملک کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھے گی۔

    افتتاحی تقریب میں نشان حیدر راشد منہاس کی والدہ بھی شریک تھیں ۔جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے پریڈ بھی کی جبکہ 1965کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    11 22

  • آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان

    آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان

    کراچی: چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار نہایت اہم رہا ہے ایئر وار کالج میں رائل ایرونارٹیکل سوسائٹی کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے.

    چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اپنے آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے ناصرف خاتمہ کیا ہے اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا ہے.

    پاک فضائیہ اندرونی و بریونی چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہے،پاک فضائیہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے.

    پاک فضائیہ اپنے افسران اورانجینئرز کیدور جدید کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کررہا ہے،پاک فضائیہ آپریشنل سطح پر مکمل طور پر تیار ہے،پاک فضائیہ اپنی ٹیکنالوجی کو بڑھا رہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے بیڑے میں پرانے طیاروں کو ریٹائرڈ کرکے نئے طیاروں کو بیڑے میں شامل کر رہا ہے،پاک فضائیہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دن بدن اپنی صلاحیتوں کو بڑھارہا ہے.

    پاک فضائیہ کا JF17پروگرام جاری ہے اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے،ملکی فضائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کامرہ میں ایوی ایشن سٹی بنائی جارہی ہے.

    ایوی ایشن سٹی کا منصوبہ دس سال میں مکمل کرلیا جائے گا،اس موقع پر رائل ایرونارٹیکل سوسائٹی پاکستان ڈویژن کے صدرایئرمارشل ریٹائرڈ سلیم ارشد کا کہنا تھا کہ ایرو نارٹیکل سوسائٹی کا مقصد ایوی ایشن سے متعلق معلومات نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔