Tag: چیف آف جنرل اسٹاف

  • آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

  • نوجوان دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، جنرل ناصر جنجوعہ

    نوجوان دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، جنرل ناصر جنجوعہ

    کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دماغ میں نقش ہوگئی ہیں۔

    کوئٹہ میں جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفيیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ نوجوان دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ بعض عناصرملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ملکر لڑیں گے،دہشت گردی کیخلاف پچاس ہزارسےزائدجانیں قربان کرچکے ہیں۔

     تقریب میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر شہید ارشاد مستوئی سمیت کئی سول اور سپاہیوں کے خاندان کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

     اس موقع پرچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نورمسکازئی بھی شریک تھے۔

  • افغان بارڈر پولیس کے سربراہ کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    افغان بارڈر پولیس کے سربراہ کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی :پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان بارڈر پولیس کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل شفیق فضلی کی سربراہی میں وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری حکام کے افغانستان دوروں کا تسلسل ہے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی دورے کے دوران انہوں نے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال ، بارڈر سکیورٹی امور اور بارڈر کوآر ڈی نیشن معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ افغانستان کے دوروں اور اعلیٰ افغان عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں طے پانے والے امور کے تحت شروع ہوا ہے ، جس کا مقصد فوجی سطح پر تعاون کو فروغ اور استحکام دینا ہے۔

    اس سلسلے میں کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان کے دورے کرکے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔