Tag: چیف آف دی نیول اسٹاف

  • ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

    ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

    اسلام آباد: ورلڈجونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف محمد ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پرفخر ہے، حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے، کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کررہی ہے، امید ہے حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی، دوسری جانب حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی اسکواش کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر، معیاری کوچنگ کی فراہمی قابل تعریف ہے۔

  • چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ : پاک بحریہ پانچویں مرتبہ فاتح قرار

    چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ : پاک بحریہ پانچویں مرتبہ فاتح قرار

    کراچی : پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاک بحریہ نے پانچویں مرتبہ بھی ایونٹ اپنے نام کرلیا، تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

    مذکورہ چیمپئن شپ23سے29ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہی، جس میں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کیٹیگریز میں400سے زائد شوٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں افواج پاکستان کے علاوہ صوبائی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، جس میں ایچ ای سی، واپڈا، ایف آراے، سندھ رینجرز اور اے ایس ایف شامل ہیں۔

    دلچسپ مقابلوں کے بعد مصنفین نے کو فاتح قرار دیا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بحریہ پانچ مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • کثیرالملکی بحری مشق امن جاری : چیف آف دی نیول اسٹاف کی وفود سے ملاقاتیں

    کثیرالملکی بحری مشق امن جاری : چیف آف دی نیول اسٹاف کی وفود سے ملاقاتیں

    کراچی : کثیرالملکی بحری مشق امن کے دوسرے روز مختلف سرگرمیاں جاری رہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے مختلف ممالک کے اعلیٰ افسران اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کثیرالملکی بحری مشق امن کے دوسرے روز مختلف سرگرمیاں جاری رہیں،اس دوران مختلف ممالک کے اعلیٰ افسران اور وفود نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقاتیں کیں۔

    نیول چیف سے ملاقات کرنے والوں میں کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی لیفٹیننٹ جنرل ایڈزی ابسلام تفازوا چنیوکا چمونیو، رومانیہ کے چیف آف نیول فورسز وائس ایڈمرل الیگزینڈرو مرسو پی ایچ ڈی، آذربائیجان کے چیف آف کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروسز لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغییو ویلی اور امریکی ریٹائرڈ ایڈمرل ولیم اے اوونز شامل تھے۔

    ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف پہلو زیر گفتگو آئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحری مشق امن میں شرکت کرنے اور امن اور سیکیورٹی کے لئے مشترکہ کوششوں میں اضافے پر معززین کا شکریہ ادا کیا۔

    نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ/ دو طرفہ مصروفیات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔آنے والے معززین نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور امن مشق کے انعقاد کو سراہا۔

    اس کے علاوہ رائل سعودی نیول فورسز اور ترک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی وائس چیف آف نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے ملاقات کی۔امن مشق2019 میں شریک تمام ممالک کے نمائندگان نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے ۔

    امن مشق19 کے حوالے سے” بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی سیاست- بحر ہند میں میری ٹائم ڈائنامکس پر غور و فکر” کے عنوان کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام سہ روزہ انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس کا بھی آج آغاز ہو گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

    مشق میں شریک ممالک کے افسران اور جوانوں کے مابین کھیل کے دوستانہ مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال اور شوٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔

    علاوہ ازیں کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے تحت پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے پی این ایس قاسم منوڑہ میں ایک شاندار میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیمو بھی پیش کیا ۔ گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیمو میری ٹائم دہشت گردی سے نمٹنے، اسپیشل آپریٹنگ پروسیجرز میں بہتری لانے ،باہمی پیشہ ورانہ تجربات سے سیکھنے اور مشق میں شریک تمام اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی جانب سے عزم و ہمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ تھا۔

    پاک بحریہ کے اثاثوں اور ان کی صلاحیتوں خصوصا اسپیشل فاسٹ بوٹس کے ذریعے ڈالفن منوورز، فاسٹ بوٹ ریکوری، ایڈوانس فائر آرم ڈرلز، پیر ا جمپس،کلیرنس آپریشنز،ہوور کرافٹس میں اسپیشل آپریشنز فورسز اور میرین پلاٹونز کے داخلے کے خصوصی مظاہرے، ہیلی کاپٹرز کے خصوصی مظاہرے اور فری فال جمپس بھی مظاہرے کا حصہ تھے۔

    قبل ازیں بحری مشق امن19 کے شریک ممالک کے بینڈز نے ایک انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے بھی پیش کیا جس کا مقصد تمام ممالک کو ان کی ثقافت کے ذریعے بھی ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

    سری لنکا، پاک آرمی، پاک بحریہ ،پاک فضائیہ اور پاکستان رینجرز کے بینڈز نے بھی روائتی اور ملٹری دھنیں پیش کیں۔ حاضرین نے ان مسحور کن دھنوں کو بہت پسند کیا اور خوب سراہا۔

    مشق میں شریک بحری افواج کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مبصرین، غیر ملکی مندو بین اور اعلیٰ افسران نے بھی میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیمو اور بینڈ ڈسپلے کی تقریب میں شرکت کی۔

  • پاک بحریہ کی منگرووز اگاﺅ مہم 2018 کا آغاز ہوگیا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے افتتاح‌ کیا

    پاک بحریہ کی منگرووز اگاﺅ مہم 2018 کا آغاز ہوگیا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے افتتاح‌ کیا

    کراچی : پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کے ’سرسبز پاکستان وژن‘ کے تحت مینگرووز اگاﺅ مہم برائے سال 2018 کا آغاز کردیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہم کا افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امسال یہ اس سلسلے کی تیسری مہم ہے، جس میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ ایک سال کے دوران 20 لاکھ مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے.

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مینگرووز کے جنگلات ختم ہونے سے نہ صرف ہمارے ساحلی علاقوں کی سمندری حیات متاثر ہوئی، بلکہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے ذریعہ معاش پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پاک بحریہ مینگرووز اگاﺅ مہم کا مقصد عوام الناس میں اس کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ 2016 سے پاک بحریہ نے شاہ بندر سے جیونی تک کی ساحلی پٹی پر 20 لاکھ سے زیادہ مینگرووز اگائے۔ نیول چیف نے صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت تمام متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

    مہم کی افتتاحی تقریب میں فوجی اور سول حکام کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں‌ کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے IUCN کے پاکستان کے نمائندے محمود اختر چیمہ نے کہا کہ مینگرووز جنگلات کی بحالی اور ترقی میں پاک بحریہ کا کردار غیر مثالی ہے۔

    بعد ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس ایریاز میں قائم پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔


    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    پاک بحریہ کے جوانوں سے بات چیت کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی خاطر ان کے جذبے اور عزم کو سراہا اورکہا کہ وہ اس اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں جس کا اظہار ان کی قوم اپنے محافظوں کے لیے کرتی ہے۔


    پاک بحریہ سمندری حدود کی کڑی نگرانی کررہی ہے،کمانڈر بحریہ فلیٹ


    ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نےکہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ گردانا جائے اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل کارکردگی اور تیاری کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے فلیٹ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے انہیں سمندری حدود کی کڑی نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور آپریشنل معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم بھی ایڈمرل ذکاء اللہ کے ہمراہ تھے۔

  • سی این ایس اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل فرحان محبوب کے نام

    سی این ایس اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل فرحان محبوب کے نام

    چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ فرحان محبوب نے جیت لیا ہے۔

    روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپیلکس کراچی میں ہونے والے اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل دفاعی چیمپیئن فرحان محبوب اور ناصر اقبال کے درمیان کھیلا گیا، فرحان محبوب نے دلچپسپ مقابلے کے بعد تین صفر سے ناصر اقبال کو شکست دیکر اعزاز کا بھرپور انداز سے دفاع کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان محبوب نے کہا کہ انھوں نے ایونٹ کیلئے سخت محنت کی تھی، مستقبل میں پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر بنانا اصل مقصد ہے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلا نے کامیاب کھلاڑی کو وننگ ٹرافی، رنر اپ اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔