Tag: چیف آف نیول اسٹاف

  • گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کا اس وقت جو حال ہے اگر ستر کی دہائی میں پورٹ قاسم کے بجائے گوادر پورٹ بنادیا جاتا تو آج پاکستان کی ترقی کا نقشہ بہت مختلف ہوتا۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل طفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے گوادر میں شپ یارڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    نجی شعبہ کراچی میں شپ یارڈ قائم کر نا چاہتا ہے تو پاک بحریہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، شپ یارڈ کی تعمیر سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

    ایڈ مرل ظفر محمود کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملک کے سمندری وسائل استعمال نہ کرنے پر دکھ ہے، تاجروں کے ساتھ مل کر میری ٹائم کے شعبے کو ترقی دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں دستیاب مواقع میں تاجربرادری کی دلچسپی سے حوصلہ ملا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جہاز رانی و بندر گاہ کی وزار ت کا نام وزارت میری ٹائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم میری ٹائم سات سے آٹھ وزارتوں کے ماتحت ہے اس لئے سب سے پہلے اسے ایک وزارت کے ماتحت کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کیلئے نشان امتیاز ملٹری

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کیلئے نشان امتیاز ملٹری

    کراچی: پاکستان کی جانب سے چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ووشینگلی کو پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے اعتراف میں نشان امتیاز دیا گیا۔

    پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب میں عبدالقادر بلوچ نے معزز مہمان کو اعزاز تفویض کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی پاک چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچےتھے۔

    china-post-1

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

    china-post-2

    اس موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایڈمرل وو شینگلی نے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورآپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    china-post-3

    چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی۔

  • چین کے نیول چیف کا پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چین کے نیول چیف کا پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی : چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی پاک چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے.

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایڈمرل وو شینگلی نے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورآپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی۔