Tag: چیف آف ڈیفنس اسٹاف

  • بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کا معمہ 3 سال بعد حل ہو گیا

    بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کا معمہ 3 سال بعد حل ہو گیا

    بھارت کے سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کا معمہ تین سال بعد حل ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے  چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے 3 سال بعد پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں  پیش کی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 دسمبر 2021 کو پیش آنے والا ایم آئی 17 کا حادثہ  انسانی غلطی (ایئرکریو) کی وجہ سے ہوا تھا۔

      پارلیمانی پینل کی ایک رپورٹ نے حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے، 2021 میں بپن راوت اپنی اہلیہ اور دیگر 8 فوجی اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 کی دوران بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے 34 رہے، رپورٹ میں ’ریزن یعنی وجہ‘ کے عنوان سے ایک کالم بھی شامل ہے جس میں ہوائی جہاز کی قسم  تاریخ اور حادثے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

  • بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی

    بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی

    نئی دہلی: مودی سرکار نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے سروس رول میں تبدیلی کردی، بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئی تنازع اٹھا نہ معاملہ الجھایاگیا، بھارت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی، بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے سروس رول میں تبدیلی کی گئی۔

    بھارتی وزارت دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اب بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔ جنرل بپن راوت کی بطور بھارتی آرمی چیف مدت ملازمت 31 دسمبر2019 کو ختم ہو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اگست کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب میں خطاب میں اعلان کیا تھا کہ تینوں بھارتی افواج کے لیے ایک نیا عہدہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بنایا جائے گا۔

    بھارت میں آرمی چیف کا عہدہ 3 سال کی مدت کا ہوتا ہے۔ بھارت میں آج تک کسی بھی سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔ بھارت میں بہت سے آرمی چیف گزرے ہیں جنہوں نے 3 سال بطور آرمی چیف پورے ہی نہیں کیے، بیشتر آرمی چیف 62 سال عمر ہونے کی وجہ سے 3 سال پورے ہونے سے پہلے ہی ریٹائر ہوتے رہے ہیں۔