Tag: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت اختتام کو پہنچ گئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت اختتام کو پہنچ گئی

    اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور 2 ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے، 45 روز میں نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق سکندر سلطان راجہ کی مدت اختتام کو پہنچ چکی ہے اور الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق 45 روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اب تک مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا ہے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائےگا۔

    26ویں ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، سندھ اور بلوچستان کے ممبر بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔

    ذرائع نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق ہونے پر 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔

    اختلاف ہونے پر وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اپنے 3، 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، پارلیمانی کمیٹی نئے الیکشن کمشنر کا انتخاب کرے گی۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویز سامنے آگئیں

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویز سامنے آگئیں

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویز سامنے آگئیں، جس میں بتایا سکندر سلطان جب  الیکشن کمشن کے چیف بنے تب حاضر سروس افسر نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویز اے آر وائی نیوز پر آگئی۔

    سکندرسلطان راجہ 2019 میں گریڈ 22 سے بیوروکریسی سے ریٹائرہوئے اور سال 2020 میں تمام آئینی تقاضے پوری کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے، وہ 4 جنوری 2020 کو  مقرر ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سکندر سلطان جب   الیکشن کمشن کے چیف بنے تب حاضر سروس افسر نہیں تھے، وہ 30 نومبر 2019 کو ریٹائرڈ ہوئےتھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد  الیکشن کمشن کے چیف کے عہدے پر آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سکندر سلطان اُس وقت سیکریٹری ریلوے ڈویژن تھے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تھے، وہ ملازمت کےدوران الیکشن کمشن کے چیف مقرر نہیں ہوئے۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس روانہ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس روانہ

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدارتی انتخابات کے لئے غیر ملکی مبصر کی حیثیت سے روس روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس روانہ ہوگئے ، سکندر سلطان راجہ روس کے چیف الیکشن کمشنر کی دعوت پر روانہ ہوئے۔

    چیف الیکشن کمشنر روس کے صدارتی الیکشن میں مبصر ہوں گے ، روس میں صدارتی انتخابات کیلئے 3روزہ پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، روس میں صدارتی انتخابات کیلئے4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    71برس کے ولادیمیر پیوٹن کا ایک بار پھر 6 برس کیلئے صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ یہ روس کےآٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، جو15سے17مارچ تک جاری رہیں گے۔

  • شفاف اور پُرامن انتخابات  کیلئے پوری طرح تیار ہیں،  پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

    شفاف اور پُرامن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اورپر عزم ہیں، پولنگ آٹھ فروری 2024 کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی ووٹرز ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیاراورپر عزم ہیں۔

    سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے الیکشن کے دوران آپ کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے قومی ووٹرزڈے پر عوام الناس سےاپیل کی اپناحق رائے دہی استعمال کریں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کو یاد رکھنا چاہیےکہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں، عوام سے اپیل ہے وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی ہے۔

    سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن چند دن میں ڈی آراو،آراو،اسسٹنٹ افسران کانوٹیفکیشن جاری کر نےجا رہا ہے، چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا اور پولنگ 8 فروری 2024کوہوگی۔