Tag: چیف الیکشن کمشنر

  • ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پروزیراعظم نے کو ئی رابطہ نہیں کیا۔مشاورت میں تا خیرکے لئے حکومت ذمہ دارہو گی ۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پی ٹی آئی سے مشاورت کرینگے ۔تحریک انصاف مذاکرات کر ے تو جو ڈیشل کمیشن سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات ہو سکتی ہے۔

    چاہتے ہیں تحریک انصاف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کر نے میں ہماری حمایت کر ے۔ الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے ایم کیوایم کو متفق کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • سابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی حالت تشویشناک

    سابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد:  سابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

    سابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی حالت تشویشناک ہوگئی، اسپتال ذرائع کے مطابق سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم گذشتہ کئی روز سے علیل ہیں، فخر الدین جی ابراہیم کو دمہ کا عارضہ ہے اور کراچی کے آغا خان اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، سابق الیکشن کمشنر آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم کو نا سازی طبع کے باعث اچانک مقامی نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے فخرالدین جی ابراہیم کو سانس لینے میں دشواری کے سبب ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی ۔