Tag: چیف الیکشن کمشنر

  • تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

    تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا ، ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے بعد واپس لیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا ہے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا تھا۔

    ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

    ریفرنس میں کہا تھا کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میںچیف الیکشن کمشنر پرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلد سنانے کیلئےدباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

  • تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا

    تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا۔

    ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میںچیف الیکشن کمشنر پرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلد سنانے کیلئےدباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان کیا تھا۔

    حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکمران اتحاد کے ارکان سے ملاقات کرکے عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، پینڈنگ کیس کے دوران ملاقاتیں نہیں کی جاسکتیں یہ اخلاقی اصول ہے۔

  • تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کیخلاف ریفرنس لانے کی تیاری

    تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کیخلاف ریفرنس لانے کی تیاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس لانے کی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان،ق لیگ کے دوستوں کو مبارکباد دیتا ہوں، کل ایک لوٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا، اس سےسبق ملتا ہے جو اپنے ووٹروں کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلےسےپہلی بارسیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئےگی، فیصلےسےواضح ہوگیا کہ پارلیمانی پارٹی ہی طاقتور ہوتی ہے ، پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ معاملات کیسے چلیں گے ۔ اب بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد کی ملاقات کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کی حکمران اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں فنڈنگ کیس کو زیر بحث لایاگیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کےفنڈنگ کیس کے بارےمیں بات ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کےجج کےبرابرتنخواہ لیتےہیں اور ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ الیکشن کمیشن ارکان پر بھی لاگو ہوتا ہے، کیس کے دوران جج کسی فریق سے نہیں مل سکتا تو کس طرح الیکشن کمیشن کے ممبران پینڈنگ کیس پر مخالف پارٹی سے ملاقات کرسکتے ہیں؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نےارکان سے ملاقات کرکے عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، پینڈنگ کیس کے دوران ملاقاتیں نہیں کی جاسکتیں یہ اخلاقی اصول ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ کیس کا فیصلہ ہوگا، ہم اپنی قانونی ٹیم سے جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس بھیجنے پر بات کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج کر انہیں نوکری سے برخاست کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بیان دیا تھا کہ اکتوبرتک الیکشن نہیں کراسکتے، ملک میں بحران چیف الیکشن کمشنرکے بیان کی وجہ سے ہے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی جس سے انہوں نے انکار کیا ، الیکشن کمیشن نے ایسا کرکے حکمران اتحاد کے ایجنڈے کو تقویت دی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے تو آج مستحکم حکومت ہوتی ،آج ملک میں کیا ہورہا ہے کچھ پتا نہیں چل رہا، پہلی باروفاق میں ایسی حکومت ہے، جس کی کسی صوبےمیں حکومت نہیں۔

    پاکستانی روپے کی گراوٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیامیں کسی کرنسی میں گراوٹ آئی ہےتووہ پاکستانی روپیہ ہے ، پاکستان کی کرنسی یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گری ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان میں وفاقی حکومت موجود ہی نہیں ہے ، آرمی چیف کو آئی ایم ایف سے بات کرنی پڑرہی ہے ، اس وقت شہبازشریف صرف سی ڈٖی اے کے وزیراعظم ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب چاروں صوبے ان کے ساتھ نہیں ، یہ کسی عوامی مقام پر کھڑے نہیں ہوسکتے ، آئی ایم ایف والےبھی پریشان ہیں۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نےخارجہ پالیسی میں خودتنہا کرلیا اور اپنی پالیسیوں سے معیشت تباہ کردی، یہ توباہر جاکر اکیلے برگر بھی نہیں کھا سکتے لوگ لوٹے لوٹے کے نعرے لگاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جیت کے خوف سے الیکشن نہیں کرائے جارہے، انھیں ڈر ہے عمران خان جیت جائے گا۔

  • گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے: چیف الیکشن کمشنر

    گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے: چیف الیکشن کمشنر

    لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہوگا، گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فول پروف انتظامات کیے ہیں، مانیٹرنگ کے لیے سینئر افسران کے ساتھ خود کنٹرول روم میں موجود ہوں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شفاف انتخابی عمل کے لیے بروقت ہدایات دی جارہی ہیں، تمام اداروں آرمی، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے اپیل ہے کہ اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے آئیں، ووٹ سے پاکستان اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہوگا، گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔

  • سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر  کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست سربراہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل اظہرصدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نےمارچ 2021 میں سینیٹ سے متعلق فیصلہ دیا تھا کہ ہر وہ راستہ اختیار کریں جس سےالیکشن میں شفافیت برقراررہے، استدعا ہے کہ فریقین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرکارروائی کی جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی، ووٹنگ کیلئے ای وی ایم کا استعمال شروع نہیں کیا گیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے کئی خط لکھے گئے مگر عملدرآمد نہ ہوا جبکہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

    یاد رہے اسلام آباد میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا تھا کہ بلاخوف و دباؤ فیصلے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، فیصلوں سے کوئی ناراض یاخوش ہوتاہے توہوتا رہے۔

    چیف الیکشن کمشنرکا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نئے انتخابات کیلئے تیارہیں، فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، رواں سال دسمبر تک مردم شماری کے نتائج مل گئے تو حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں،لیکن نتائج میں تاخیرہوئی تو دوہزارسترہ کی مردم شمار ی پرحلقہ بندیوں کا انتخاب ہوگا۔

  • تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا

    تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

    جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہبازالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اکثریت کھوچکے ہیں ، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکے۔

    خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی ہے ، الیکشن کمیشن 20مئی کے فیصلے کے تحت منحرف ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

    تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 5 مخصوص نشستوں پرنئی فہرست کے مطابق ارکان کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں، تحریک انصاف نے 5 نشستوں پرنام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔

    خط میں کہا گیا کہ بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اورفوزیہ عباس کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں اور اقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اورسیموئیل یعقوب کو ارکان نامزد کیا جائے۔

  • فرح خان کے پاس نہ عہدہ تھا نہ وزارت تو کیسے پیسے لے سکتی ہے، عمران خان

    فرح خان کے پاس نہ عہدہ تھا نہ وزارت تو کیسے پیسے لے سکتی ہے، عمران خان

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ  فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لےسکتی ہے،کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری حکومت کی خارجہ پالیسی میرے اپنے لوگوں کیلئے تھی، میری حکومت کیخلاف باہر اور اندر سے ملکرسازش ہوئی ، اللہ کا شکر  ہے3سال بعد اگر انہیں میرے خلاف کچھ ملا تو توشہ خانہ ملا۔

    اتحادیوں کوٹکٹ دیکرسبق سیکھا کہ اتحادی نہیں ہونےچاہیے

    اتحادیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کوٹکٹ دیکرسبق سیکھا کہ اتحادی نہیں ہونےچاہیے، پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی ، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا۔

    فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لےسکتی ہے

    فرح خان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت کیسے پیسے لےسکتی ہے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

    میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں، میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپرلےجارہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں، 24 ارب کی تفتیش کرنےوالوں کو تبدیل کیا جارہاہے۔

    جسٹس فائزعیسی ٰکےخلاف ریفرنس دائرکرناغلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

    سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ جسٹس فائزعیسی ٰکےخلاف ریفرنس دائرکرناغلطی تھی، ہمیں غیرضروری طور پرعدالتی محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک غیرملکی صدر نے گھرآکرتحفہ دیا وہ بھی جمع کرا دیا۔

    جلسوں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کراچی، پشاورمیں جتنے لوگ نکلے پاکستان میں پہلے نہیں دیکھا، قوم سے اپیل ہے انہیں تسلیم نہ کیا جائے۔

    یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں

    شہباز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے، یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں، جب یہ میچ کھیلتے ہیں تو ایمپائرساتھ ملا کرکھیلتے ہیں۔

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا

    عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہیے ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا، اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے تعیناتی کیلئے ڈیڈ لاک ختم کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان

    چییئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، انتخابات ہوکر رہیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا

    سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا، اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لے کرآئی، الیکشن والی تجاویز سے اتفاق کیا۔

    دورہ روس ، جنرل باجوہ کو فون کر کے رائے لی تھی

    دورہ روس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے روس دورے سے قبل جنرل باجوہ کو فون کر کے رائے لی تھی ، جنرل باجوہ سے پوچھاکیا اس صورتحال میں بھی دورہ ہونا چاہیے؟ جنرل باجوہ نے رائے دی کہ دورہ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ توشہ خانہ سےچیزیں 50 فیصد قیمت اداکرکےخریدیں، توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15 سےبڑھاکر50 فیصد کی، کوئی کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا کوئی ڈیل کی ہےتو بتائیں۔

    قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کےساتھ برا ہوگا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کےساتھ برا ہوگا، انڈیا امریکا نے ڈو مور کی بات کی توکوئی نہیں بولا، پاکستان نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا، روس سے ہتھیار،تیل،گندم گیس کی بات کی، روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا۔

    مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا، ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو سازش آگئی، یہ نیب اورایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے، مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے، قوم کو آزادی کےلیے نکلنا ہوگا، آزادخارجہ پالیسی عوام کے مفاد کے لیے ہوتی ہے۔

    میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی

    حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی ، جنوری میں تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانہ نے ہمارے ناراض ایم این ایزسےملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے۔

    سازش کامیاب ہوئی تو کوئی وزیر اعظم امریکی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا

    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا میڈیا پر بدترین پابندیاں لگ گئیں کہاں ہیں لبرلز؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کوئی وزیر اعظم امریکی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکے گا، ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں دوسری جانب ان کا اتحادی بھارت تیل خرید رہا تھا، ہمیں کہا گیا روس کے خلاف یو این میں ووٹ دیں۔

  • خفیہ بیلٹ سے سینیٹ انتخابات : حکومتی  وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    خفیہ بیلٹ سے سینیٹ انتخابات : حکومتی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    اسلام آباد : وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی اور دعوی کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے کے بعد وفاقی وزراء و آئینی ماہرین الیکشن کمیشن پہنچے، جہاں حکومتی نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی نمائندہ وفد نے دعوی کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے موقف کی تائید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلم شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ الیکشن سے کرپشن ختم کی جائے اور سپریم کورٹ نے بھی سینیٹ انتخابات میں کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ دیا۔

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تیسرا ، پانچواں اور چھٹا پیرااہم ہیں، ایسے تین سینیٹرز کا پتا چلا ہے کہ جن کے پاس ووٹ ہی نہیں تھے پھر بھی وہ سینیٹرزبن گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا تین میں کرپشن کے خلاف اقدامات کا کہا گیا ہے-

    بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے میثاق جمہوریت میں بھی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ذکر ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد نے الیکشن کمیشن پر اپنے اعتبار کا اظہار کیا ہے، حکومتی وفد کی ملاقات کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرانے کی درخواست تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2013سے مسلسل کوشاں ہیں کہ سینیٹ انتخابات مکمل شفاف ہوں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا تہیہ کیا ہوا ہے، سینیٹ انتخابات کے بارے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، آئین کی شق 220کے تحت حکومت کے تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے حلف اٹھا لیا، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے حلف اٹھا لیا، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، 24 جنوری کو سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ان کی ذمہ داری ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے شفافیت اوّلین ترجیح ہوگی۔

    سکندر سلطان راجہ نے ایک استفسار پر کہا کہ انتخابات کا انعقاد کب ہوگا اس کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے؟ انھوں نے جواب دیا کہ جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے، شفاف الیکشن میری ترجیحات میں شامل ہے۔

    سکندرسلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    خیال رہے کہ 24 جنوری کو جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکندر سلطان راجہ 5 سال کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں، جب کہ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کیلیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق

    چیف الیکشن کمشنر کیلیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق

    اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تقرری سےمتعلق معاملہ طے پا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے فارمولے پر اتفاق ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر حکومت کا تجویز کردہ جب کہ ارکان اپوزیشن کےتجویز کردہ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، حکومت نے 3 نام تجویز کردیئے

    حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے۔

    وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔

    وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے 3 نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔