Tag: چیف الیکشن کمشنر

  • چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں:‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن

    چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں:‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کوتسلیم کریں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ارکان سے استعفے کے مطالبے پر افسوس ہوا.

    بابریعقوب نے کہا کہ ہے کہ اے پی سی کا چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، غیرملکی مبصرین اورفافن جیسےاداروں نےانتخابات کی تعریف کی.

    انھوں نے کہا کہ کوئی شکایت ہے تو آئین میں دیے گئے اقدام پرعمل کریں، کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے، تو قانونی طریقہ اختیارکرے.

    بابریعقوب نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومت کوانتخابی مہم کےدوران تنبیہ بھی کی گئی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی گئی.

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات میں خواتین کی بطورووٹراورامیدوارشرکت کوسراہا گیا، انتخابی موادکی بروقت منتقلی کی گئی، کہیں سےکوئی شکایت نہیں آئی.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، انتخابات شفاف طریقےسےانجام کوپہنچے. پرامن اورشفاف بنانے کے لئے سب کے ممنون ہیں.

    انھوں نے کاہ کہ 30 ہزارمبصرین نے مختلف اوقات میں الیکشن کےعمل کا معائنہ کیا، الیکشن کے دن 700 کے قریب شکایات ملیں، جن کوفوری حل کیا گیا.

    بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن نتائج میں تاخیرسے متعلق نوٹس لیا گیا،تحقیقات جاری ہیں، بلاجواز تنقید سے گریز کیا جائے، مستحکم پاکستان کے لئے کردارادا کریں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ملک بھرمیں 52 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، تمام جماعتوں کے لیے برابری کی بنیادی پراقدامات کیے، امیدواروں کے خلاف نیب کی کارروائیوں کو رکوایا گیا. میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات پہنچائی جاتی رہیں.


    الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    تفصیلات چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پولنگ کے دن کے حوالے سے ووٹرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، سردار محمد رضا نے اپنے پیغام میں عوام سے گزارش کی ہے کہ25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادنہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

    پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹر شیری رحمٰن کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    سینیٹر شیری رحمٰن کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے۔ زبردستی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔

    پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے۔ زبردستی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ اجلاس جاری رکھنے سے متعلق بات کی گئی۔ ہر امیدوار کو حق ہے یہاں آکر اپنے خدشات سامنے لائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی طرف توجہ مبذول کروانی تھی۔ سب سے پہلا مسئلہ کارکنان کی سیکیورٹی ہے، سیکیورٹی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

    شیری رحمٰن نے کہا کہ نظریے کی سیاست ہم گراؤنڈ تک پہنچا رہے ہیں، اوچ شریف میں اجازت نامے کے باوجود پر امن قافلہ روکا گیا۔ شفاف الیکشن ہونے ہیں تو قواعد و ضوابط کے تحت ہونے چاہیئیں۔

    شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی الیکشن مؤخر کرنے کی حامی نہیں۔ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کا نام لے کر نفرت ابھاری جا رہی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ انتخابی مہم میں اپنا منشور پیش کریں کسی پر ذاتی تنقید نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف الیکشن کمشنر من پسند افراد کی تعیناتی میں مصروف

    چیف الیکشن کمشنر من پسند افراد کی تعیناتی میں مصروف

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے قریبی افراد کو اسلام آباد میں تعینات کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے من پسند افراد کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور حمزہ شفقات کو تعینات کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محمد علی رندھاوا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ حمزہ شفقات سی ڈی اے میں تعینات رہے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کسی ایک کو ڈی سی تعینات کروانا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے داماد جنیوا میں اسٹیٹ منسٹر طارق وقار بخشی پر بھی مہربان ہیں۔ ان کے حکم پر طارق وقار بخشی کے بہنوئی جدت ایاز کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کروا دیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں ایس ایچ اوز بھی اپنی مرضی کے تعینات کروانے لگے۔ حیدر علی اور علی رضوی نگراں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اسٹاف افسر تعینات کردیے گئے۔

    دونوں افسر شہباز شریف کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سابق وزیر خواجہ آصف کی سفارش پر طاہر وٹو کو بھی سیالکوٹ میں تعینات کردیا گیا۔ میرٹ کے خلاف بھرتیاں اور تبادلے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے: چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے: چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عملے کے لیے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

    تقریب سے خطاب میں سردار محمد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کے لیے لازم ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت دی جائے گی۔

    اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی عملے کے لیے تربیتی مواد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے تحت پولنگ عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔ افسران نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر باسٹھ حساس مقامات پر فوج تعینات کی جائے گی۔

    پولیس کے پونے آٹھ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے بھی پولیس اہلکار طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرز کے حصول پر ان کی مکمل چیکنگ کی جائے تاکہ بیلٹ پیپرز میں انتخابی امیدواروں کے نام اور دیگر نقائص دور کیے جاسکیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے لیے سیکورٹی کا فول پروف پلان تیار کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے علاوہ ایم ڈی پرنٹنگ پریس اور دیگر نے شرکت کی۔

  • شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے، سردار رضا

    شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے، سردار رضا

    لاہور : چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے چیلنج ہے پنجاب اور سندھ میں صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کروا کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت سول بیوروکریسی اور آرپی اوز کا اجلاس ہواجس میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا تھا کہ صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی معاونت کے بغیر الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کرواسکتا۔

    اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں ضرورت پڑی فورس فراہم کریں گے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر مسعود ملک نے اجلاس کے دوران سکیورٹی اور عملے کی قلت کی شکایت کی۔

  • عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسردار رضاسےاہم ملاقات

    عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسردار رضاسےاہم ملاقات

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانےکا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی درخواست پر سربراہ پی ٹی آئی  عمران خان ملاقات کے لئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

    اس موقع پر اسدعمر اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، عمران خان نےرہنماؤں کےہمراہ سردار رضاسے اہم ملاقات کی۔

    عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پرعمل در آمد کےساتھ این اے ایک سو بائیس اورایک سوچون میں فوج کی زیرنگرانی ضمنی انتخابات کرانےکامطالبہ کیا۔

    چیف الیکشن کمشنز نے کپتان کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ انتخابات میں کوتاہیاں نہیں ہوں گی۔ سردار رضا خان نے عمران خان سے 4 اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی نےکاظم ملک سمیت ٹریبونل ججزکودھمکیوں اور ہٹائے جانے کامعاملہ بھی اُٹھایا۔

    کپتان کاکہنا تھاوہ جدہ اورلندن بھاگنے والے نہیں۔ حالات کابھرپورمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی جاناچاہتےہیں۔ کسی کوتوشرم و حیا کرنی ہوگی۔

  • عمران خا ن کیخلاف ریفر نس کا علم نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    عمران خا ن کیخلاف ریفر نس کا علم نہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں کسی بھی قسم کے ریفرنس کی تردید کی۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کیخلاف ریفرنس کی باز گشت پر وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی چیز ان کے علم میں نہیں ہے ، اور نہ ہی الیکشن کمیشن سے انہیں اس تنا ظر میں نہ ہی انہیں کسی قسم کی ہدایات اب تک مو صول ہو ئی ہیں۔

     ٹریبو نل کے ججز کی مدت میں توسیع کے متعلق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹریبونل ججز کوتوسیع نہ دینے کا فیصلہ بائیس جون کو کرلیا گیا تھا۔

     اب ٹریبونل میں زیر التوا کیسزحاضر سروس ججز کو منتقل کردیے جائیں گے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی خا لی بلدیاتی نشستوں پر انتخابات جلد کراوائے جائیں گے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کا تین ٹریبونل ججز کی ملازمت میں توسیع کرنے سے انکار

    چیف الیکشن کمشنر کا تین ٹریبونل ججز کی ملازمت میں توسیع کرنے سے انکار

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے تین ٹریبونلجز کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

    چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے تین ٹربیونل کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کردیا،اس سلسلہ میں انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹربیونلز میں مزید توسیع نہیں چاہتا، زیر سماعت مقدمات ہائیکورٹ بھجوا دئے جائیں ۔

    اکتیس اگست کو ریٹائر ہونے والے ججوں میں جسٹس کاظم علی ملک، جسٹس جاوید رشید محبوبی اور جسٹس زاہدمحمود شمل ہیں ۔