Tag: چیف ایگزیکٹو

  • کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر: آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی، سی ای او

    کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر: آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی، سی ای او

    کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے مہنگی بجلی سے ستائے کراچی کے شہریوں کو اچھی خبر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں سستی متبادل ذرائع سے بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔

    سی او کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئندہ دو سال میں 640 میگاواٹ بجلی شمسی اور ونڈ انرجی شامل ہوگی، سولر اور ونڈ پاور سے بجلی کی پیدواری قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

    مونس علوی نے کہا کہ متبادل ذرائع بجلی سے متعلق اب تک 40 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس میں یورپ، چین اور مشرق وسطی کی بارہ کمپنی بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان حب، اوتھل، بیلہ، اور کراچی کے سرجانی ٹاون میں لگائے جائیں گے، سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں 4 سو ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے۔

    اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

    اکثریت ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ نہیں دیکھنا چاہتی، وہ کب قیادت چھوڑیں گے؟

    اب ایلون مسک نے صارفین کا فیصلہ مانتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا کہا لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی  بیوقوف شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیوبننا چاہتا ہوگا تویہ عہدہ چھوڑدوں گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹرکےسی ای اوکاعہدہ چھوڑنےکےبعدمیں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلاؤں گا

  • میرے فالورز کم ہو گئے ہیں‘ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو سے شکوہ

    میرے فالورز کم ہو گئے ہیں‘ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو سے شکوہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو سے ہونے والی ملاقات میں ٹوئٹر پر اپنے فالورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ملاقات کا زیادہ حصہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو سے اپنے فالورز میں کمی کے حوالے سے سوالات کرنے میں گزار دیا تھا۔

    رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی تشویش کے جواب میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو نے صدر کو واضح کیا کہ کمپنی جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس وجہ سے بہت سی نامور شخصیات کے فالورز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو جیک ڈارسی کا کہنا تھاکہ کمپنی کے اس اقدام سے ان کے فالورز بھی پہلے کی نسبت کم ہوئے ہیں۔

    جیک ڈارسی کی وضاحت کے باوجود صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رپبلکن پارٹی کے رکن ہونے کی وجہ سے ٹوئٹر کمپنی ان سے تعصب رکھتی ہے۔’بطور رپبلکن (ٹوئٹر کمپنی ) میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی اور یہ بہت امتیازی رویہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اعداد و شمار دینے والے ادارے ’کی حول‘ کے مطابق جولائی کے مہینے سے اب تک صدر ٹرمپ نے اپنے پانچ کروڑ تیس لاکھ ٹوئٹر فالورز میں سے 2 لاکھ 4 ہزار فالورز کھوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بھی صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا تھا کہ ٹوئٹر نے ان کے اکاﺅنٹس سے بہت سے لوگوں کو ہٹایا ہے اور کمپنی نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو اکاﺅنٹ بنانے میں مشکل آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غلط خبروں کی تشہیر کر کے مبینہ طور پر ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹویٹر نے مشتبہ اکاﺅنٹس کو بند کرنے کا سلسہ شروع کر دیا تھا۔

    صدر ٹرمپ سمیت دیگر رپبلکن پارٹی کے ممبران بھی ٹوئٹر پر ان کی جماعت کی طرف تعصب رکھنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ٹویٹر کمپنی کے عہدیداروں نے ان الزامات کو ہمیشہ رد کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا شمار ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی نامور شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے ٹویٹر پر پانچ کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

    ٹوئٹر کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کارلوس مونشے نے گزشتہ مہینے امریکی سینیٹ میں سماعت کے دوران واضح کیا تھا کہ ان کی کپمنی سے متعلق فیصلے اور ٹویٹر پرشائع کیے جانے والے موادکا تعین سیاسی نظریات اورپارٹی وابستگیوں کی بنیاد پرنہیں کیا جاتا۔

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔