Tag: چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی

  • چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا روٹ شیڈول جاری

    چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا روٹ شیڈول جاری

    لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک نکالی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اظہاریکجہتی ریلی کا روٹ شیڈول جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر کہا کہ کل دوپہر 3بجے زمان پارک سےلکشمی چوک تک ریلی نکالی جائےگی، ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے، ریلی کاروٹ زمان پارک،اقبال روڈ، ریلوےاسٹیشن، نشترروڈ، میکلوڈ روڈم اور لکشمی چوک ہوگا۔

    یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے حکومت آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

  • چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی،  پی ٹی آئی کی  اجازت کیلئے درخواست دائر

    چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، پی ٹی آئی کی اجازت کیلئے درخواست دائر

    لام آباد:تحریک انصاف نے کل اسلام آباد میں چیف جسٹس اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ہفتے کے روز ریلیوں کے انعقاد کے معاملے پرتحریک انصاف نے کل 6 مئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ریلی کی این او سی کیلئےڈی سی سے رجوع کیا مگر انہوں نے انکار کردیا،استدعا ہےڈی سی کو حکم دیاجائےکہ وہ ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    پی ٹی آئی نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

    اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے۔