Tag: چیف جسٹس کی تقرری

  • نئے چیف جسٹس کے لیے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے

    نئے چیف جسٹس کے لیے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے

    اسلام آباد : نئے چیف جسٹس پاکستان کے لیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے، چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے 3 دن قبل کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے، ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے 3 نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے۔

    وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرارسپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا اور خط میں تین سینئرترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کیلئے مانگے گئے تھے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

    26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے 3 دن قبل کرے گی۔

    مزید پڑھیں : نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    پارلیمانی کمیٹی ججوں کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔

    چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے وفاقی وزرا خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شائستہ پرویز ملک، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر علی ظفر، نوید قمر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ایم کیو ایم سے رعنا انصار ، پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • چیف جسٹس کی تقرری : پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

    چیف جسٹس کی تقرری : پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے آج اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا گیا۔

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے آج پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن خصوصی کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا۔

    اجلاس میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے ترمیم کو ووٹ دینے والے اراکین کی رکنیت منسوخی سمیت تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

    اجلاس میں پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔

    شوکاز نوٹسز میں روابط منقطع کرنے، حکومتی حلقوں سےروابط ودیگرمعاملات پر پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا ، ان اراکین کے شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

    یاد رہے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو 12 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ن لیگ سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز شامل ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر بھی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہراور صاحبزادہ حامد رضا ، جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضیٰ، ایم کیو ایم سے رعنا انصار پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

    خیال رہے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

  • چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی کمیٹی آج ہی تشکیل دیے جانے کا امکان

    چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی کمیٹی آج ہی تشکیل دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کیلئےخصوصی کمیٹی آج ہی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلایا جائیگا۔

    نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کردیا ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے، نئے چیف جسٹس کیلئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی پارلیمانی سربراہان کو خط لکھا گیا تھا۔

    خط میں تمام پارٹیون کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کیلئے ایک ایک سینیٹر کا نام آج ہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، سینیٹ میں 4 بڑی پارٹیوں سے ایک ایک نمائندے کا نام طلب کیا گیا ہے۔

    26ویں ترمیم کی شق 175 اے کی ذیلی شق 3 اے کے تحت نام طلب کیے گئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کریگی۔

    تین سینئر ججوں میں سے ایک کوچیف جسٹس تعینات کیاجائےگا، کمیٹی قومی اسمبلی کے 8 اور سینیٹ کے 4 ارکان پر مشتمل ہوگی۔