Tag: چیف جسٹس گلزاراحمد

  • چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

    اسلام آباد: جسٹس گلزاراحمد چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور چیف جسٹس ہاؤس سےریٹائرڈججزکیلئےمختص گھرمیں منتقل ہوگئے۔

    چیف جسٹس نے ذاتی سامان کی منتقلی گزشتہ ہفتے ہی شروع کردی تھی ، چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کومدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔

    یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔

    نامزد چیف جسٹس عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے ، تقریب 2 فرروی کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔

    جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

  • ڈھائی سال بعد کراچی بدامنی کیس کی سماعت  آج پھر ہوگی

    ڈھائی سال بعد کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    کراچی : کراچی بد امنی کیس کی سماعت ڈھائی سال بعد آج پھر ہوگی ، پولیس کی جانب سے امن وامان پررپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی،ڈی جی رینجرزاوردیگرکونوٹس جاری کردیئے گیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈھائی سال بعد کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی ، چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

    عدالت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی،ڈی جی رینجرزاوردیگرکونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ رحمان ملک،راجہ پرویز اشرف، وفاقی سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    سماعت میں پولیس کی جانب سے امن وامان پررپورٹ پیش کی جائےگی، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے کراچی رجسٹری میں دو روز کے لئے دو علیحدہ علیحدہ بنچ قائم کئے ہیں۔

    واضح رہے 11 اگست 2016 کو آخری مرتبہ سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی تھی ، جس میں  حکومت سندھ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر 2013 سے تاحال سترہ ہزار آپریشن میں اسی ہزار ملزمان گرفتار کئے، جن میں پندرہ سو سے زائد قتل کے ملزم اور ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔

    خیال رہے شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں ، سال کے پہلے مہینے میں پولیس اہل کار، حساس ادارے کے افسر سمیت 6 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔

    فائرنگ کے دیگر واقعات سپر ہائی وے، کورنگی، لانڈھی، ریلوے کالونی، گلشن، ایوب گوٹھ، اورنگی ٹاؤن، صدر، منظور کالونی، لیاقت آباد اور نیو کراچی میں پیش آئے، جہاں اب تک 20 سے زائد شہری زخمی ہو چکے ۔