Tag: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےاہم امور انجام دینے کیلئے نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا، اہم امور انجام دینے کیلئے نیا سیکرٹری اورایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیا رجسٹرارسپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا۔

    سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ21 میں چیف جسٹس پاکستان کاسیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

    سینئرپرائیوٹ سیکرٹری محمدعارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے تنازعات کے حل کیلیے متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل کردی۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    اعلیٰ عدلیہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

    یاد رہے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

    لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 22 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منصور کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

    کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نئےچیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے آج ججوں کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج دن ایک بجے ہوگا۔

    دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آٹھ نومبرکو بلایا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کےانتظامی ججز کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس منیب اخترکو واپس تین رکنی کمیٹی میں شامل کیا تھا جبکہ جسٹس سید منصور علی شاہ تین ججوں پر مشتمل کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی میں شامل کیاتھا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ

    تشکیل نو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 میں کی گئی تبدیلیوں کے بعد کی گئی ہے، جو چیف جسٹس کو کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کا اختیار دیتا ہے۔

    2 روز قبل چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام

    نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام

    اسلام آباد : نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے جسٹس منیب اخترکو دوبارہ ججز کمیٹی میں شامل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے منصب سنبھالتے ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی اور جسٹس منیب اختر کو واپس تین رکنی کمیٹی میں شامل کرلیا۔

    اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین کو کمیٹی میں شامل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد، جسٹس منیب اختر ججز کمیٹی سے باہر

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس امین الدین خان سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں، 3 رکنی ججز کمیٹی بینچز کی تشکیل اور انسانی حقوق کے مقدمات کا جائزہ لیتی ہے۔

    اس سے قبل حلف لینے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انھیں گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

    رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ اپنا چیمبر سنبھال لیا۔

    چیف جسٹس نے چارج سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔

    دوسری جانب نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔

    ویب سائٹ پر جسٹس یحییٰ کا نام چیف جسٹس پاکستان کےطورپراپ ڈیٹ کردیا گیا، یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر  سنبھالتے ہی ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر سنبھالتے ہی ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انھیں گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

    رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ اپنا چیمبر سنبھال لیا۔

    چیف جسٹس نے چارج سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔

    دوسری جانب نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔

    مزید پڑھیں : یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    ویب سائٹ پر جسٹس یحییٰ کا نام چیف جسٹس پاکستان کےطورپراپ ڈیٹ کردیا گیا، یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

    اس سے قبل ایوان صدر میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

    تقریب میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ 30 ویں چیف جسٹس ہیں۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور چیف جسٹس کی حلف برداری میں شریک ہوں گے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور چیف جسٹس کی حلف برداری میں شریک ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا ‘ علی امین صوبے کے سربراہ کی حیثیت سے تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

    شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھبیس ویں ترمیم اورچیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقہ کارکوغیرآئینی مانتی ہے، تاہم جب تک سپریم کورٹ ان ترامیم پرفیصلہ نہ دےتب تک یہ’لاآف دی لینڈ‘۔

    خیال رہے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : جسٹس یحییٰ آفریدی آج پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

    صدر آصف زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے، تقریب میں وزیراعظم اور سروسزچیفس شریک ہوں گے۔

    ایوان صدر میں حلف برداری کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کے نام کی منظوری دی تھی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا۔

    بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

    جسٹس یحییٰ کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی اور تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت دی۔