Tag: چیف جسٹس

  • چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لے لیا

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لے لیا

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے سندھ ہائی کورٹ بارحیدرآبادکے صدر نثاردرانی کے بیٹے کے اغواء کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے بدھ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ بارکے صدر نثار درانی کے بیٹے کو گذشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا جس کے خلاف وکلاء کی جانب سے سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ بارکے وفد کی جانب سے چیف جسٹس سے ملاقات میں مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں وکیل رہنما کے بیٹے کی فوری بازیابی اور حکومتی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس نے قرارداد کو پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئےپولیس افسران سے بدھ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

  • چیف جسٹس انتخابی اصلاحات کیس سےالگ، نیا بینچ بنے گا

    چیف جسٹس انتخابی اصلاحات کیس سےالگ، نیا بینچ بنے گا

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالمُلک انتخابی اصلاحات کیس سے علیحدہ ہوگئے۔

    مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں جب الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرایا تو وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھے، لہذا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ وہ خود اس مقدمے کی سماعت کریں ۔

    اس لئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، مختصر سماعت کے بعد مقدمے کی مزید کارروائی دس نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

  • تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع ہیں، چیف جسٹس

    تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس ناصرالملک کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کا عدالت خود جائزہ لے سکتی ہے۔

    نئےعدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع ہیں، کسی بھی صورتحال میں آئین حقوق کو حتمی تصور نہیں کیا جاسکتا، ججز کا کام آئین کی تشریح ہی نہیں بلکہ آئین کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانا بھی فرض ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ آئین سے بالاتر ہوکر نہیں چل سکتا ہے۔

  • بلوچستان ہائی کورٹ: غلام مصطفیٰ مینگل نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    بلوچستان ہائی کورٹ: غلام مصطفیٰ مینگل نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے صوبائی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

    جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل دوہزارنو میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائزعیسیٰ کی بحیثیت جج سپریم کورٹ تقرری کے باعث بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس غلام مصطفی مینگل کے نام کی منظوری دی گئی تھی۔

    گورنرہاؤس کوئٹہ میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جسٹس غلام مصطفی مینگل سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے علاوہ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی ،ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی۔

  • سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

    سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

       اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان اورطاہرالقادری کوکل عدالت میں اپنےموقف کی وضاحت پیش کرنےکاحکم دےدیا۔ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام اوردھرنوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ اعلیٰ عدالت نےدلائل سُننے کے بعد عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کونوٹسز جاری کردیئے اورعدالت میں اپنے موقف کی وضاحت کرنےکا حکم دیا۔

    چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا راستے بند ہونے کے باعث متعددوکلا عدالت نہیں پہنچ سکے،، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ احتجاج کرنا کسی کاحق ہے تو وہ اس طرح نہیں ہوسکتاہے کہ دوسرے کی حق تلفی ہو، آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی آڑ میں غیر قانونی طور پرحکومت کے خاتمہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    آئین میں حکومت ختم کر نے کےطریقےموجودہیں۔ اُن سےہٹ کرکوئی بھی طریقہ غیرآئینی ہوگا۔کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ آزادی اظہاررائےکی آڑمیں انتشار پھیلانےکی کوشش کرے