Tag: چیف جسٹس
-
قانون کے مطابق فیصلے کرنا مقصد ہے،عمرعطا بندیال
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فیصلے کرنا مقصد ہے، انصاف نمبرز سے نہیں معیار سے ملتا ہے۔
سرکٹ ہاوس ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ فیصلوں کا معیار تب ہوگا جب وکلا کا بھرپور تعاون ہوگا، ملتان سمیت تمام علاقوں میں بہتر ججز دیں گے تاکہ انصاف کی فراہمی ہوسکے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عدلیہ مضبوط ہو کر ادارہ بن گئی ہے اب عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے، تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور بار ممبران سمیت ججز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
-
سپریم کورٹ سٹاف کے حوالے سے کرپشن کی کوئی ایک بھی شکایت نہیں، چیف جسٹس
چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے سپریم کورٹ کی عزت میں اس کے فیصلے ہی نہیں اسٹاف کی کارکردگی کابھی کردارہے۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کاسپریم کورٹ کے اسٹاف سے خطاب میں کہنا تھا ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ سپریم کورٹ سٹاف کے حوالے سے کرپشن کی کوئی ایک بھی شکایت نہیں ۔ سپریم کورٹ کے عملے کاایمانداراورتندہی سے کام کرنا ہی سپریم کے عزت اوروقار کی علامت ہے۔
سپریم کورٹ کی عزت میں اس کے فیصلے ہی نہیں بلکہ اسٹاف کی کارکردگی کابھی کردارہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا سپریم کورٹ اسٹاف کے مسائل کے حل کیلئے دورکنی تشکیل دیدی ہے اور سروس رولز پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔