Tag: چیف سلیکٹر انضمام الحق

  • ورلڈ کپ اسکواڈ : عامر، آصف علی اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ

    ورلڈ کپ اسکواڈ : عامر، آصف علی اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ

    لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے، چیف سلیکٹر نے کہا کہ آصف علی کوعابد علی پرپاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے سرفرازاحمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    چیف سلیکٹرنے نیوزکانفرنس میں کہا کہ فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفراز احمد، حارث سہیل، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ جو سیریز ہوئی اس کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا، وہاب ریاض، محمد عامر، آصف علی کو واپس لے لیا، شاداب کی ٹیم میں واپسی ہوئی، ڈاکٹروں نے شاداب کو کلیئر کر دیا ہے، تجربہ کار عامر اور وہاب کو ٹیم میں شامل کیا گیا، فاسٹ بالرز کو ون ڈے سیریز میں کارکردگی کے بعد شامل کیا گیا،

    انھوں نے کہا کہ عابد علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، پاور ہٹنگ کی وجہ سے ان پر آصف علی کو فوقیت دی، وہاب ریاض کو ہم نے نظر انداز نہیں کیا تھا، انھوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی، 90 کی اسپیڈ جس کی نہیں ہے وہ بھی میچ میں کھیلتے ہیں، برطانوی کھلاڑی کو بھی ویسی مار پڑی ہے جیسے پاکستانی کو۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور امام الحق فارم میں ہیں، حسنین کو اتنا تجربہ نہیں لیکن اللہ کرے ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دیں، ان کے پاس اسپیڈ ہے، ٹیم کی ضرورت کے مطابق کوچ اور کپتان سے بات کی، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کو بھی دیکھنا ہے۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ جنید اور فہیم بھی اچھے بولر ہیں لیکن کنڈیشن میں تجربہ کار کھلاڑی چاہیے، آگے کیا ہوگا میں نہیں بتا سکتا، ٹیم نے انگلینڈ میں فائٹ کی کچھ چیزیں بری تو کچھ اچھی بھی ہیں، ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس دے گی۔

    انضام کا کہنا تھا کہ ٹیم پر زیادہ تنقید اچھی چیز نہیں، اچھا کھیلنے والوں کو بھی سراہنا چاہیے، شعیب اور حفیظ سینئر کرکٹرز ہیں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، ہم 23 مئی تک ٹیم میں تبدیلی کر سکتے ہیں تو فائدہ کیوں نہ اٹھائیں، پاکستان ٹیم کو جس کی ضرورت ہے ہم نے وہ فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ینگ کھلاڑیوں کی ٹیم ہاری بھی ہے لیکن فتح بھی ملی ہے، رضوان، عابد اور فہیم کو انگلینڈٖ ہی میں روک رہے ہیں، اگر کسی کی ضرورت پڑے گی تو ہمارے پاس بیک اپ ہوگا۔

    چیف سلیکٹر کا کپتان کے متعلق کہنا تھا کہ سرفراز جتنا اوپر آ کر کھیلتے ہیں اتنی اچھی کارکردگی دیتے ہیں، سرفراز احمد کی کارکردگی انگلینڈ سے سیریز میں بہتر ہے۔

  • مشن ورلڈکپ 2019: قومی ٹیم میں کون شامل ہوگا کون باہر، غور شروع

    مشن ورلڈکپ 2019: قومی ٹیم میں کون شامل ہوگا کون باہر، غور شروع

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کی حتمی تشکیل پر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم انتظامیہ میں رابطہ ہوا ہے جس میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

    آج ہونے والے رابطے میں میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    محمد عامر کو چکن پاکس ہونے کے بعد باؤلنگ لائن اپ کی تشکیل پرغور کیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

    ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے فٹ ہونے پر فہیم اشرف یا جنید خان کو وطن بھجوا دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  محمد عامر خسرہ کا شکار، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں‌ شرکت مشکوک

    دوسری طرف لیگ اسپنر شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس آج شام تک آنے کا امکان ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے فٹ نہ ہونے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    بیٹسمین عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد وطن واپس بھجوانے پر بھی غور کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی میچ فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کو ہیپاٹائٹس سی کا وائرس لگا، قریبی ذرائع

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا، سیریز برابر کرنے کے لیے شاہینوں نے جم کر تیاری کر لی ہے۔

  • پرفارمنس اچھی تھی، اگر ٹیم جیت جاتی تو خوشی ہوتی: انضمام الحق

    پرفارمنس اچھی تھی، اگر ٹیم جیت جاتی تو خوشی ہوتی: انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی، بڑا ٹوٹل تھا ٹیم اگر جیت جاتی تو خوشی ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھائی، ٹیم جیت جاتی تو خوشی ہوتی۔

    انھوں نے کہا کہ شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ 2 سے 4 روز میں شاداب کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے شاداب خان فٹ ہو جائیں گے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے پاکستان میں ہی باؤلنگ اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا تھا، میری رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ فٹ ہیں۔

    انضمام الحق نے کہا کہ ابھی 3 میچز باقی ہیں، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان بھی کر چکے ہیں جس کے لیے پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 12 رنز سے کامیاب

    یاد رہے گزشتہ روز انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کر لی، تاہم اس میچ میں سرفراز الیون نے آخری بال تک مقابلہ کیا۔

    پانچ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 373 رنز بنائے، جوس بٹلر نے 110 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 361 رنز پر دم توڑ دیا، فخر زمان نے 138 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، مجموعی طور پر پاکستان کے نوجوان بلے بازوں نے انگلش ٹیم کوٹف ٹائم دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، انضمام الحق

    وزیراعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، انضمام الحق

    گوجرانوالہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کرکٹ میں بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی پہلی محبت کرکٹ ہے اس لیے امید ہے کہ اس دور میں کرکٹ میں بہتری آئے گی۔

    انضمام الحق نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں کہا ’انشاء اللہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے صرف اسے نکھارنا ہے۔‘

    چیف سلیکٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا، نئے ٹیلنٹ کو مسلسل اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین بولر شعیب اختر نے کہا ’پاکستان کے ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ


    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ماہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ملک میں کرکٹ کا ڈھانچا بدلنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

  • دورہ انگلینڈ، پی سی بی نے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کر دیا

    دورہ انگلینڈ، پی سی بی نے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے دورے سے قبل لگائے گئے اسکلزکیمپ کے لیے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا میڈیا سے بتاتے کرتے ہوئے انگلینڈ کے دورے کے لیے لگائے گئے ’’اسکلز کیمپ‘‘ کے لیے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان یکم جون ہوگا۔

    کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دو نئے کھلاڑیوں آصف اکبر اور افتخار احمد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ابتدائی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اس موقع پرانضمام الحق نے ابتدائی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی سےلاہور میں لگائے گئے اسکلز کیمپ میں 21 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    اسکلز کیمپ میں حصہ لینے والی 21 کھلاڑیوں میں دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان ہونگے۔

    اوپنر بیٹسمین کے لیے محمد حفیظ اور خرم منظور کا انتخاب ہواہے،جب کہ شان معسود اور سمیع اسلم ،مڈل آرڈرمیں بیٹسمین اظہر علی،مصباح الحق،یونس خان اور اسد شفیق اپنے بلے بازی کے جوہر دکھا سکیں گے۔

    بات فاسٹ بولنگ کے شعبے کی ہو تو راحت علی، جنیید خان،سہیل خان،احسان عادل، محمد عامر کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع دیا جائے گا، وہاب ریاض کی شرکت سلیکشن سے مشروط ہوگی۔

    انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمینوں کو پریشان رکھنے کے لیے اسپینرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر میدان میں موجود ہوں گے۔

    یاد رہے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان 4 ٹیسٹ میچیز،5 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا،چیف سلیکٹر انضمام الحق

    ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا،چیف سلیکٹر انضمام الحق

    لاہور: پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے بعد ٹریننگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    لاہور کے مسلم جمخانہ کلب میں کرکٹ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کیلئے وہ تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سے ملے ہیں اور ان سے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ پر زیادہ سکور نہیں بن رہا، آج کل تو 300 سے زائد سکور ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور کامران اکمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی، اگر انہوں نے اچھا پرفارم کیا تو انہیں ٹیم میں ضرور موقع دیا جائے گا۔

    انضمام الحق نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، ٹیم بنانے کا لانگ ٹرم پلان ہے، ایک عرصے سے شارٹ ٹرم پلان کے تحت کھیلا جا رہا تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ پلاننگ سے ٹیم بنائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کے جانے سے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت بڑا خلا آئے گا۔