Tag: چیف سلیکٹر معین خان

  • کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کراچی: سابق چیف سلیکٹر معین خان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے سے ڈسپلن میں بہتری نہیں آسکتی۔

    قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر معین خان نے بالاخر زبان کھول دی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت میں کہا کہ کہتے ہیں ان دونوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو انگریزی نہیں آتی تو غیر ملکی کوچ کی تقرری کیوں کی گئی، یہ بات پی سی بی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    معین خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق کرکٹرز کو اپنا ماضی ضرور یاد رکھنا چاہیئے۔

  • ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہناہے کہ کرکٹ میرا پیشن ہے اس کی بہتری کے لئے درست فورم پر بات کرونگا، مزید تنازعات میں پڑنے کا خواہشمند نہیں۔

    وقار یونس کے الزامات کا جواب شاعرانہ انداز میں دینے والے سابق چیف سلیکٹر معین خان کیمرے کے سامنے محتاط ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تنازعات میں پڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ساتھی کرکٹرز پر کیچڑ اچھالنا انھیں زیب نہیں دیتا۔

    انکا کہنا تھا کہ کرکٹ سے وہ دور نہیں رہ سکتے، نہ ہی بورڈ میں نوکری کی ضرورت ہے، سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری ایک رات میں ممکن نہیں، دوبارہ پلان تشکیل دیا جائے تاکہ مرحلہ وار عملدآمد کیا جاسکے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: عالمی کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    مینجمنٹ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کسے سونپی جائے۔ چیف سلیکٹر معین خان کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اڑان بھرنے سے واپسی تک خبروں کی زینت بنی رہی۔ کبھی کھلاڑیوں کے ڈسپلن کی خلاف ورزی، کبھی چیف سلیکٹر معین خان کے کیسینو جانے کا واقعہ،تو کبھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس۔ ہار کر واپس آنا اور پھر چھپتے چھپاتے ائرپورٹ سے نکلنا بھی کھلاڑیوں کےلئے نیا نہیں۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں تبدیلیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا یہ معاملہ سرفہرست ہے۔

    مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو سینئیر کھلاڑی ہیں وہ یا تو پرفارم نہیں کرپا رہے یا پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

    جونئیرز کو کپتانی سوپننے کی روایت تو ہے ہی نہیں تو پھر قیادت کس کو ملے گی؟؟اطلاع ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لئے معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

  • معین خان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان

    معین خان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہر یار خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹیم میں دو عہدوں کے خلاف ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں معین خان قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مینجر ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق تئیس اکتوبر کو ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کی تجویز دی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ کے اوئل سے شروع ہوگی۔