Tag: چیف سلیکٹر وہاب ریاض

  • چار سالوں میں ڈومیسٹک سے کسی کرکٹر کو اوپر نہیں آنے دیا گیا، وہاب ریاض

    چار سالوں میں ڈومیسٹک سے کسی کرکٹر کو اوپر نہیں آنے دیا گیا، وہاب ریاض

    چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے کہا ہے کہ جب تک اس پوسٹ پر ہوں کسی قومی کرکٹر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ چار سالوں کے دوران ڈومیسٹک سرکٹ سے کسی کرکٹر کو اوپر نہیں آنے دیا گیا لیکن میرے دور میں ایسا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے سوا کسی کی کاکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔ چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے کسی کھلاڑی کو اُوپر نہیں آنے دیا گیا، کوشش ہے ماضی میں کھلاڑیوں کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئیں وہ نہ ہوں۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم کمبی نیشن بنانا ہدف ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ کے ایشوز کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑی جس فارمیٹ میں ناکام ہوگا اُسے اسی فارمیٹ سے ڈراپ کیا جائیگا، کسی ایک فارمیٹ میں ناکام کھلاڑی کو مکمل باہر نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے 307 دن کرکٹ کھیلی اُن کی رفتار میں کمی آئی، دیگر بولرز فٹنس مسائل کی وجہ سے اپنی رفتار کھو رہے ہیں، نسیم شاہ فٹ ہو گئے ہیں اور انھوں نے بولنگ شروع کر دی ہے۔

    محمد حسنین کے حوالے سے وہاب نے بتایا کہ فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں بولنگ کی، نسیم اور حسنین جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ احسان اللہ کو فٹ ہونے میں وقت لگے گا۔