Tag: چیف سیکرٹری

  • پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے: وزیر اعظم

    پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی نے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی عوام کی خدمت کرنا آپ کا اوّلین فرض ہے، کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہرگز نہ کریں، آپ نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں۔

    انھوں نے کہا بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئیں، معاشی ترقی کے لیے قابل بیوروکریسی کا کردار بہت اہم ہے، پنجاب میں امن اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے، پہلے تھانوں میں طاقت ور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔

    وزیر اعظم نے آئی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ دریں اثنا، نئے آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس رویے میں بہتری کے لیے وژن سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم انھیں تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا صوبے میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت پہلی آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ امور پر افسران کو اہم احکامات جاری کیے۔

    شعیب دستگیر نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن قائم کرنے والا ہی میری ٹیم میں رہے گا، شہریوں سے بدسلوکی یا بد کلامی کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے نظام کی بہتری میری ترجیحات میں شامل ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز مقدمات کی تفتیش میں خود دلچسپی لیں۔

  • وزیرداخلہ بلوچستان اورچیف سیکریٹری کے اختلافات، دفتری امورٹھپ

    وزیرداخلہ بلوچستان اورچیف سیکریٹری کے اختلافات، دفتری امورٹھپ

    کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری کے اختلافات سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ چیف سیکریٹری سے اختلافات پر وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے دفتر پر تالے ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کے بات نہ ماننے پر وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے دفتر کو تالا لگادیا۔ چیف سیکریٹری سے اختلافات پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ناراض ہوگئے احتجاجاً کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    انہوں نے عملے کو بھی ہدایت کردی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی تک کوئی کام نہ کیاجائے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مؤقف ہے کہ چیف سیکریٹری کارویہ وزرا  کےساتھ مناسب نہیں، وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے آنے تک دفتری امور نہیں نبھائیں گے،بیورو کریسی بجٹ میں بھی وزرا  کو نظر انداز کررہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے تبادلوں اور بھرتیوں پر وزیرداخلہ کا دباؤ ماننے سے انکار کردیا تھا۔

    سرفراز بگٹی نے شکایات  کا جواب نہ ملنے پر دفتر پر تالے ڈال دیئے، وہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہٹانے کے خواہش مند تھے۔ ذرائع کے مطابق دیگر صوبائی وزرا بھی مذکورہ چیف سیکریٹری کے رویے سے نالاں ہیں۔