Tag: چیف سیکرٹری پنجاب

  • پنجاب میں مصنوعی بارش کے 2 منصوبے زیرِ غور ، چنگ چی رکشہ پر پابندی کا فیصلہ

    پنجاب میں مصنوعی بارش کے 2 منصوبے زیرِ غور ، چنگ چی رکشہ پر پابندی کا فیصلہ

    لاہور : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ صوبے میں اسموگ سے نمٹنے کے لئے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں اور چنگ چی رکشے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنئیر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اس پر قابو پانے کے لئے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، صوبے میں سموگ سے نبٹنے کے لئے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں

    زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں تاہم مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کررہی ہے، ہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

    چیف سیکرٹری نے بتایا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، چنگ چی رکشہ کی نو سو غیر قانونی ورکشاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنانے اور نیا رکشہ مارکیٹ میں نہیں آسکے گا۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں ہیں، اسموگ کے خاتمے کے لئے ورلڈ بینک سے مل کر اسٹڈی شروع کردی ہے۔

  • غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

    غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

    لاہور : چیف سیکرٹری پنجاب نے غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس کرکے رپورٹ بھجوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت محرم الحرام سےمتعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، مجالس کیلئے مقررکردہ روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے انتظامیہ پولیس کو مکمل معاونت فراہم کرے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پلان تیار ہونا چاہئے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس کرکےرپورٹ بھجوائیں۔

    اجلاس میں چیف سیکرٹری نے آٹے کی قیمت، طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائےخورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ شدہ گندم کو ضبط کر کے مارکیٹ میں فروخت کر دیاجائے۔

  • وفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سے معذرت

    وفاقی حکومت کی چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سے معذرت

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سےمعذرت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا چیف سیکرٹری تبدیل نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سےمعذرت کر لی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کیجانب سے چیف سیکرٹری کیلئے 3 سینئر بیورو کریٹس کے نام بھجوائے گئے تھے، جن میں احمد نواز سکھیرا، بابر تارڑ اور عبداللہ سنبل کے نام شامل تھے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کااعلان ہوچکاچیف سیکرٹری تبدیل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں حکومتی منظر نامہ تبدیل ہوتے ہی چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی مزید خدمات انجام دینے سے معذوری ظاہر کردی تھی۔

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے خود کو وفاق میں بھجوانے کی درخواست وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اعظم سلیمان کو تعیناتی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شفافیت، کرپشن فری کلچرکی پالیسی اپنائی، عوام کی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، صوبے میں میرٹ کے کلچرکو فروغ دینا ہے، انتظامیہ غیرجانبدار رہ کر فرائض سرانجام دے، میری تمام تر سپورٹ انتظامیہ کے ساتھ ہوگی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ملاقات کے دوران امن وامان، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری، اولین فرض ہے، پولیس کو بہترامن کے لیے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو قیام امن کے لیےعوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترناہوگا، قیام امن، جرائم کے سدباب کے لیے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

  • حکومت کاروبارمیں آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، یوسف نسیم کھوکھر

    حکومت کاروبارمیں آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، یوسف نسیم کھوکھر

    لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ صنعت، منصوبہ بندی وترقیات، قانون کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او لیسکو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے صوبائی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں مختلف اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں سرکاری فیسوں کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ تعمیر کی اجازت کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے اور پنجاب میں جائیداد کے اندراج کے طریقہ کار کو مکمل طور پر خود کار بنایا جائے گا۔

    اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

    یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھوس اقدامات کے باعث کاروبار میں آسانی سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ بہترہوگی۔