Tag: چیف سیکریٹری پنجاب

  • چیف سیکریٹری پنجاب نے 9 پولیس افسران کو صوبے سے ریلیوکردیا

    چیف سیکریٹری پنجاب نے 9 پولیس افسران کو صوبے سے ریلیوکردیا

    لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب نے 9 پولیس افسران کو صوبے سے ریلیوکردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے 9 اعلیٰ افسران کو صوبے سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21کے افسر محمد فاروق مظہر ، گریڈ 20کے افسران آغا محمد یوسف ،محمد اختر عباس ،محمد سلیم ، احمد جمال الرحمان ، منیر مسعود مارتھ، گریڈ 19کے افسر غلام مبشر مکی، گریڈ 18کے افسران محمد بلال قیوم اور فاروق امجد کو پنجاب سے ریلیو کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

  • چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر رسہ کشی، کامران علی افضل کی چھٹی میں دوسری بار توسیع

    چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر رسہ کشی، کامران علی افضل کی چھٹی میں دوسری بار توسیع

    لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر وزیر اعلیٰ اور وفاق میں رسہ کشی جاری ہے، کامران علی افضل کی چھٹی میں دوسری بار توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف سیکریٹری کامران علی افضل کی چھٹی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل قائم مقام چیف سیکریٹری پنجاب کے فرائض انجام دیں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ خان سنبل 6 نومبر تک قائم مقام چیف سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، پنجاب حکومت چیف سیکریٹری کامران علی افضل کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، نئے چیف سیکریٹری پنجاب کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں کا پینل بھی وفاق کو بھجوایا جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود نیا چیف سیکریٹری پنجاب تاحال تعینات نہیں ہوا ہے۔

    چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، چھٹی منظور ہونے پر پھر 7 روز کی چھٹی اپلائی کی تھی جو 7 اکتوبر کو مکمل ہو گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کو بطور چیف سیکریٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس حکام نے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ 6 اگست کو کامران علی افضل نے پنجاب میں بطور چیف سیکریٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

    چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

    لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی چھٹی ختم ہو گئی، قائمقام چیف سیکریٹری کی مدت بھی مکمل ہو گئی ہے، تاہم کامران علی افضل نے تاحال جوائننگ دی نہ ہی چھٹی میں توسیع کی درخواست دی۔

    وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کو بطور چیف سیکریٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری طرف پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس حکام نے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے۔

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید چھٹی بھی مکمل ہو چکی، اور انھوں نے پنجاب میں تاحال جوائننگ نہیں دی۔

    وزیر اعلیٰ آفس حکام کے مطابق پنجاب حکومت چیف سیکریٹری کامران علی افضل کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، نئے چیف سیکریٹری پنجاب کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں کا پینل بھی وفاق کو بھجوایا جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود نیا چیف سیکریٹری پنجاب تعینات نہ ہوا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے عبداللہ سنبل کو قائمقام چیف سیکریٹری کے طور پر 7 اکتوبر تک کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، چھٹی منظور ہونے پر پھر 7 روز کی چھٹی اپلائی کی تھی جو 7 اکتوبر کو مکمل ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ 6 اگست کو کامران علی افضل نے پنجاب میں بطور چیف سیکریٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • پنجاب کا بدلتا سیاسی منظرنامہ : چیف سیکریٹری کی  بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست

    پنجاب کا بدلتا سیاسی منظرنامہ : چیف سیکریٹری کی بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست

    لاہور : آئی جی پنجاب کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے امکان پیش نظر چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کردی۔

    ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کامران افضل نے خود کو وفاق میں بھجوانے کی درخواست وزیراعلیٰ آفس کو بھجوا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے چیف سیکرٹری کیلئے 3 نام آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد فائنل ہوں گے۔

    اس سے قبل آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی نے مزید کام کرنےسےمعذرت کرلی تھی ، آئی جی پنجاب کے بیان کے بعد راؤسردارعلی کو کل تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ، انعام غنی اور فیصل شاہکار کے نام سامنے آئے ہیں۔

    خیال رہے وزارتِ اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارپرویزالٰہی اسمبلی میں پولیس ایکشن پر آئی جی کیخلاف کارروائی کرنے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کے دور حکومت میں ارکان اسمبلی سے انتقامی اور غیرقانونی کارروائیوں پرآئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو جواب دینا ہوگا، انہیں قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق نے ملاقات کی۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری افتخار علی سہو بھی موجود تھے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کرونا وائرس،ٹڈی دل،گندم خریداری اور بجٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کرونا سے پیدا اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکرٹری جواد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا۔

    مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔

  • اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا چیف سیکریٹری پنجاب کوخط

    اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا چیف سیکریٹری پنجاب کوخط

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہ رکھنے سے نوازشریف کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سیل سے اے سی ہٹانا میڈیکل بورڈکی سفارشات کے خلاف ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے آئی جی جیل کو17 جولائی کواے سی اتارنے کی ہدایت کی، توجہ حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

    شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میڈیکل بورڈ کی پہلی سفارش ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے، رپورٹ میں بتایا گیا مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہ رکھنے سے ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ حیران ہوں نواز شریف کی صحت پرکلیدی نکتے کو کیسے نظر انداز کردیا گیا، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

    شہبازشریف کی جانب سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کی کاپی چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ارسال کردی گئی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ قانون بنا کر رکھا تھا، قیدی قیدی ہوتا ہے اے یا بی کلاس کی تفریق کا خاتمہ کرنے ہماری حکومت آئی ہے، جیل میں کوئی امامت کے لیے اپنی سزا بھگتنے جاتا ہے۔

    جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں: پنجاب حکومت کا خط

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ کر کہا گیا تھا کہ جیلوں میں قید مجرموں کو خصوصی مراعات نہ دی جائیں۔

  • سانحہ مستونگ: پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو تعاون کا خط

    سانحہ مستونگ: پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو تعاون کا خط

    لاہور: پنجاب حکومت نے بلوچستان حکومت کو مستونگ دھماکے کے زخمیوں کے سلسلے میں خط لکھ دیا، خط چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو لکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درّانی نے خط میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو پنجاب میں علاج کی سہولتیں دینے کی پیش کش کی۔

    چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درّانی نے خط میں لکھا ’پنجاب حکومت دھماکے کے زخمیوں کو ہر سہولت دینے کو تیار ہے۔‘

    ڈاکٹر  نذیر اختر  چیف سیکریٹری بلوچستان کو لکھے گئے خط میں پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان پر مشکل گھڑی آئی ہوئی ہے، اس مشکل گھڑی میں پنجاب بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    مستونگ، پشاوراوربنوں دھماکوں پرملک بھرمیں یوم سوگ‘ قومی پرچم سرنگوں


    واضح رہے کہ مستونگ دھماکے میں 130 افراد شہید جب کہ 146 زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی بھی شامل ہیں۔

    میڈیا اطلاعات کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن کے لیے بلوچستان میں مناسب علاج دستیاب نہیں، انھیں لاہور منتقل کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر  اختر  نے پاک آرمی کے تعاون سے سی ون 30 طیارے کے ذریعے سانحہ مستونگ کے 5 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا ہے، جن کا علاج آغا خان اسپتال میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔