بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل سے متعلق چیف سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے اعترافی بیان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اسکینڈل میں چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ نے دوران حراست شعبہ جات کے ہیڈز کے نام بتا دیے۔
اعجاز شاہ کے اعترافی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹر رانجھا، ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر طاہر کا نام لے کر کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی گروہ کا حصہ ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی ڈرگ اور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں اہم پیش رفت
چیف سکیورٹی آفیسر کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے 5 میں سے 3 اساتذہ اس گروہ میں شامل ہیں، اعجاز شاہ نے بتایا کہ یہ لوگ جنسی ہراسمنٹ کے ساتھ ساتھ مالی کرپشن میں بھی ملوث ہیں اور یہ لوگ شراب، آئس اور چرس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔