Tag: چیف میٹرولوجسٹ

  • کراچی میں زلزلے  کیوں آرہے ہیں؟  چیف میٹرولوجسٹ نے وجہ بتادی

    کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے وجہ بتادی

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کراچی میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک آنے والے زلزلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،اب تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    امیرحیدر کا کہنا تھا کہ کراچی کی فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی ہے اور کیر تھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے، اس فالٹ لائن پرآج تک بڑا زلزلہ نہیں آیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، ایک سے دودن تک شہرمیں زلزلے محسوس کیے جائیں گے اور زلزلے کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں چوتھی بار زلزلہ ، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

    کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں، ان دونوں لائنز میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کراچی میں 1945 کے بعد سے کوئی بڑا زلزلہ نہیں آیا تاہم  بلوچستان کے قریب سمندر میں موجود ٹیکٹونک پلیٹس سے سونامی یا بڑا زلزلہ پیدا ہوسکتا ہے اور لانڈھی کے قریب متحرک فالٹ لائن سے توانائی کا اخراج شہر کے کسی بھی حصے میں زلزلے کا باعث بن سکتا ہے۔

    خیال رہے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران سات بار زلزلہ آچکا ہے ، گزشتہ رات سے اب تک 5 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، پیر کی صبح 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لانڈھی کے علاقے قائدآباد کے قریب تھا۔

    محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکے 10 بجکر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔

  • کراچی میں سردی کا اختتام ! چیف میٹرولوجسٹ نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی میں سردی کا اختتام ! چیف میٹرولوجسٹ نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم بدلنے لگا اور سردی کا زور ٹوٹ گیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے  شہر میں اب سے راتیں خنک اور دن گرم رہیں گے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہنے کا امکان ہے تاہم فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا شہر میں سردی کی حالیہ لہر میں کمی کے باعث دن میں موسم گرم اور رات میں خنکی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 29 سے 30 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 31 جنوری سے سردی کی شدت میں ایک سے  2ڈگری کمی متوقع ہے تاہم شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں۔

    سردار سرفراز نے پیش گوئی کی کہ شہر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں سردی اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور سندھ بھر میں اگلے ماہ کے شروع کے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پورے ہی ملک میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھیں گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، شہر میں آج 20 تا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

    سردار سرفراز نے کہا کہ تیز ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے اوپر ہائی پریشر سردی میں اضافےکا سبب بن رہا ہے جس سے مزید سردی بڑھے فی۔

    سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں سردی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ  کا  اہم بیان آگیا

    کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان آگیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم بیان آگیا، جس میں انھوں نے شہر میں ہونے والی بوندا باندی کی وجہ بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، سائٹ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں آج صبح بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے زیر اثر بادلوں کی تشکیل ہوئی ، جو بوندا باندی کا باعث بن رہے ہیں۔

    اردو مضامین اور بلاگز- ARY News Urdu Blogs

    سردار سرفراز نے بتایا کہ ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً ایک ہزار بیس کلومیٹر کےفاصلے پر ہے تاہم امکان ہے، ڈپریشن طوفان کی شکل اختیارنہیں کرے گا اور عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو شدت اختیارکرگیا ہے لیکن پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں۔

  • بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور، چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا

    بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور، چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا

    کراچی : بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بارشوں کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رات سے شہر میں داخل ہوچکاہے، سسٹم کےزیر اثر گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بادل برسیں گے اور 28 سے33 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم شہر قائد سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جس سے شہر میں اربن فلاڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اس لئے شہری احتیاط کریں۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے، شہر میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے اور 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کل تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب قریب ہوجائے گا ، جس سے شہر میں موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

    خیال رہے موجودہ سسٹم اب تک کا سب سے زیادہ مضبوط سسٹم ہے، اور کافی اس سیزن میں پہلی بار ہوا تھا کہ پورے شہر میں بارش ہوئی، ورنہ یہی دیکھا گیا تھا کہ کسی علاقے میں بادل جم کر برسے اور کہیں دھوپ نکلی ہوئی تھی۔

    رات گئے گلستان جوہر، گلشن حدید، رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن میں تیزبارش ہوئی، گلشن حدیدمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ طارق روڈ پر بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    نارتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، جمشید روڈ اور جیل روڈ پر بارش ہوئی، ملیر، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ اور اطراف میں رم جھم ہوتی رہی جبکہ گلشن اقبال، لیاقت آباد، عزیز آباد میں بھی مینہ جم کر برسا۔

  • کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ گرمی کی شدت 50 ڈگری محسوس کی جاسکتی ہے۔

    کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث حبس کی صورتحال برقرار ہے اور ہوا کا کم دباؤ اگر ساحل کی طرف آتا تو بارشیں ہوتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس سے کل سے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ شہر میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، عموماً جولائی کی رات میں زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے، یکم ،17 اور 18 جولائی کی رات درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے  بتادیا

    کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز  نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اچھی خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو جیسا ابھی ختم نہیں ہوا، جزوی ہیٹ ویوو اگلے دو روزتک جاری رہے گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، دو روز بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت پینتالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت اکتالیس تک جانےکاامکان ہے اور گرمی کی شدت 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی ، سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی کیفیت بھی ہوگی۔

  • کراچی میں زلزلہ اور سونامی ،  چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا

    کراچی میں زلزلہ اور سونامی ، چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے ، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں8 شدت کازلزلہ آچکا ہے ، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گزشتہ رات کراچی کےمشرقی علاقوں میں 3.2شدت کازلزلہ محسوس کیاگیا اور آج صبح 10بجے کے قریب ایران کےساحلی شہر بند عباس میں 5.3شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

  • کراچی میں گرمی سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی میں گرمی سے متعلق چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سخت گرمی سے پریشان کراچی کے شہریوں کے لیے موسم کی تبدیلی کی خوش خبری دیتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شمالی سمت سے چلنے والی ہوا کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا ’’آج سے شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چلیں گی، اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔‘‘

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آج بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے، جب کہ آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہے گا، تاہم انھوں نے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلہ آنے کا امکان

  • چیف میٹرولوجسٹ کی سوشل میڈیا پر اربن فلڈنگ کی خبروں کی تردید

    چیف میٹرولوجسٹ کی سوشل میڈیا پر اربن فلڈنگ کی خبروں کی تردید

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اربن فلڈنگ کی خبروں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    سردار سرفراز نے بارش کے سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، اس وقت ہوا کا کم دباؤ عمان کے آس پاس موجود ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ’’بلوچستان کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور بارشوں کا سلسلہ 28 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گا۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ سندھ میں بھی داخل ہوگا، اور کراچی سمیت سندھ کے بیش تر اضلاع میں کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع نہیں کیا گیا ہے۔