Tag: چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز

  • 200  ملی میٹر بارش! کراچی والے تیاری کرلیں

    200 ملی میٹر بارش! کراچی والے تیاری کرلیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں 200ملی میٹر بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ بھر میں اکتیس اگست موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سےاٹھنےوالاہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیارکرنے کےبعد ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، جس کے باعث اکتیس اگست تک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفےسےگرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے تحت طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ جنوب مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، سسٹم کے قریب آتے ہی بارش میں شدت آئے گی اور دوپہرسےشہرمیں موسلاھاربارش شروع ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ طاقتورمون سون ہواؤں کاسسٹم سندھ میں طوفانی بارشوں کاسبب بن رہا ہے، شہر قائد میں 150سے200ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ،بدین میں 300 سے400 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 28 سے 30 اگست کراچی سمیت سندھ بھرمیں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

    گزشتہ رات سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا، گلستان جوہر، راشد منہاس روڈ، ایف بی ایریا، بفرزون، عائشہ منزل، کریم آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، پی ای سی ایچ ایس، کشمیر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، صدر ، لائٹ ہاوس ، بولٹن مارکیٹ، کلفٹن، لانڈھی، کورنگی، ملیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

  • چیف میٹرولوجسٹ کی سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید

    چیف میٹرولوجسٹ کی سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے میئر ارسلان شیخ کے سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے سکھر میں 300 ملی میٹربارش کے دعوے کی تردید کردی۔

    سردارسرفراز نے کہا کہ بارش کا 77 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی بات درست نہیں، سکھرمیں 2 روز میں 300 ملی میٹربارش کی بات میں صداقت نہیں اور 48 گھنٹے کےدوران سکھر میں 116 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سکھر میں 36 گھنٹے میں116 ملی میٹر جبکہ 24 گھنٹے میں100 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، 4 اگست2008 میں92ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی میں مون سون کےاس اسپیل میں134ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی، 9اگست1933کوروہڑی میں 139.7 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سکھر میں77 سالہ بارش کاریکارڈٹوٹنےکی بات میں کوئی صداقت نہیں، 300ملی میٹربارش ریکارڈنہیں کی گئی۔

    یاد رہے میئرسکھرارسلان شیخ نےدعویٰ کیا تھاسکھرمیں77سال کی تیزترین برسات ریکارڈکی گئی۔

  • کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل، چیف میٹرولوجسٹ نے‌ خبردار کردیا

    کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل، چیف میٹرولوجسٹ نے‌ خبردار کردیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی میں بارش کے ایک اور اسپیل کا امکان ظاہر کردیا اور کہا اگست میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ،سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ، چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوگئیں، شہر میں گزشتہ شام سےگرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، آج سے شہر میں جولائی کااصل موسم واپس آگیاہے.

    ،سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروزتک موسم جزوی یامکمل ابرآلودرہےگا تاہم شام اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 30 جولائی سے بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، جس کے باعث اگست میں کراچی میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا، جنوب میں ہوا کے کم دباؤ کو دو سے تین دن پہلے ختم ہونا تھا، قدرتی طور پر ہوا کا کم دباؤ اپنی جگہ سے نہیں ہلا تاہم لوپریشر ایریا ختم ہونے کا امکان ہے۔

  • مون سون کی  بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    مون سون کی بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

    کراچی : سمندری ہوائیں جزوی بحال ہونے سے شدید گرمی کی لہر میں کمی آگئی، تاہم مون سون کی اچھی بارش کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی آگئی ، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرمیں آج دن میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ہے اور گرمی کی شدت 41 ڈگری محسوس ہورہی ہے جب کہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہےگا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

    خیال رہے شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز گرمی کی شدت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سےاوپر رہی۔

    دوسری جانب سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے ، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں رات گئے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

  • کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل کب داخل ہوگا؟  چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل کب داخل ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز  نے کراچی میں دوسرے مون سون اسپیل کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا سبب بننے والاہوا کا کم دباؤ کراچی سےدور جارہا ہے۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ شہرکےچند مقامات پردرمیانے درجے کی بارش یابوندا باندی ہوسکتی ہے اور گرمی کے باعث مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں۔

    چیف میٹ نے بتایا کہ آج شام سےسمندری ہوائیں بحال ہوناشروع ہوجائیں گی، جس سے 3سے4روز شہر کا موسم بہتر رہے گا اور سمندری بادلوں کےباعث صبح اوررات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 20 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے  بتادیا

    کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز  نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اچھی خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو جیسا ابھی ختم نہیں ہوا، جزوی ہیٹ ویوو اگلے دو روزتک جاری رہے گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، دو روز بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت پینتالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت اکتالیس تک جانےکاامکان ہے اور گرمی کی شدت 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی ، سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی کیفیت بھی ہوگی۔

  • کراچی میں  ہیٹ ویو الرٹ جاری ، رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے

    کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ، رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے

    کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شہر میں رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا دورانیہ 29 سے 31 مئی تک رہے گا، ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں مستقل غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی میں سے جمعرات تک درجہ حرارت 42 ڈگری جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    سردارسرفرازکا کہنا تھا ملک میں موجودہ گرمی کی لہرموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے، گرمی کی لہر چار سے پانچ جون تک برقرار رہے گی۔

    چیف میٹ نے مزید بتایا کہ جون کےپہلے ہفتے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے تاہم جون میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ میں آج درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت40ڈگری تک محسوس کی جانے لگی ہے۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھرسےباہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے اور کہا گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو ڈھانپ کررکھیں۔

    دوسری جانب پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے ، سکھرمیں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج درجہ حرارت پینتالیس سے50 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

  • ایک اور طوفانی بارشوں والے مون سون سسٹم  کی کراچی میں انٹری،  الرٹ جاری

    ایک اور طوفانی بارشوں والے مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام اداروں کوپیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کا ایک اور بڑا طاقتور سسٹم آج بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور میرپورخاص سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سسٹم کے باعث کراچی میں آج شام یا رات میں تیزبارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

    سردارسرفراز نے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں بھی تیزبارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں بھی تیزبارش ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی ہے، تمام اداروں کو پیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہیں۔

    خیبرپختونخوامیں بارشوں سے حادثا ت نے 27افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد زخمی ہے ۔ سیکڑوں کچے مکانات منہدم ہوگئے اور امدادی سرگرمیوں میں تاخیر سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

  • جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    جمعہ سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : کراچی میں گرمی کاراج برقرار ہے، محمکہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ سے پیر تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں گرمی برقرار ہے، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے آٹھ سوکلو میٹر دور ہے، آج طوفان شدت اختیارکرلے گا، ہیکا طوفان سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے، کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث کل سے 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بارش متوقع ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہےہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے، جمعہ سےپیرکےدوران کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ 38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ اس وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گوجرانوالہ،راولپنڈی،اسلام آباد، مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان اورکشمیر میں چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔