Tag: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

  • سمندری طوفان  کے کراچی سے ٹکرانے کا خطرہ؟ چیف میٹرولوجسٹ  کا اہم بیان آگیا

    سمندری طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کا خطرہ؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان آگیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بحیرۂ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کے حوالے سے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرۂ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان اس وقت کراچی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ہے اور 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور آج شام تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سندھ کی ساحلی پٹی میں داخل ہوسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اس حوالے سے بتایا کہ طوفان کارخ ساوتھ ویسٹ کی جانب ہے اور کراچی اور سندھ کی ساحلی پٹی کا ممکنہ طوفان کے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں تاہم اس کےآثرات سے سندھ بھر تیز بارشیں ہوں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہاس قبل 1976میں اگست کے مہینے میں طوفان بننا تھا ، کراچی اگست کے مہینے میں اس نوعیت امکانات کم ہوتے ہیں، ریڑھی گوٹھ ابراہیم حیدری اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات سے زیادہ ہوں گے اور سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی طوفان کے اثرات ہوں گے، طوفان بلوچستان کے قریب سے گزرتا ہوا عمان کی جانب بڑھے گا۔

  • کراچی میں شدید گرمی اور حبس،  محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43  ڈگری تک پہنچ گی

    کراچی میں شدید گرمی اور حبس، محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گی

    کراچی : آج بھی صبح کے اوقات میں ہی محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا تاہم آج سے موسم بہترہونے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کا امتحان طویل ہوگیا، سمندری ہوائیں مکمل بحال نہ ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ .

    شہر کا درجہ حرارت اس وقت تو 37 سینٹی گریڈ ہے لیکن شدت 43 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت بھی پچپن فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج پھر موسم بہتر ہونے کی امید دی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج سےسمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سےسمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے اور کل سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے، لاڑکانہ میں گرمی کی شدت اڑتالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ دادو میں سینتالیس، سکھرپینتالیس اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت بیالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں اگلے 10 روز تک موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کو جینا محال کردیا ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں گرمی تو ہے لیکن فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    سردار سرفراز نے کہا کہ ہیٹ ویو اس وقت آتی ہے جب کسی مقام کا درجہ حرارت مسلسل تین سے چاردن اوسط سے پانچ ڈگری زائد رہے لیکن کراچی میں موسم کی صورتحال ایسی نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اگلے 10روز تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری تک محسوس کئے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سندھ اور پنجاب جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔جیکب آباد،بہاولپور،رحیم یارخان اورڈیرہ غازی خان اس وقت گرم ترین شہرہیں ، جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

    نوابشاہ ،ملتان ساہیوال اور پتوکی میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری کو چھو گیا جبکہ جھنگ ،فیصل آباد اورسکھر میں چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا۔

    لاہور میں بھی شدید گرمی ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن محسوس چھیالیس ڈگری کیا جارہا ہے۔

  • مون سون کی ہوائیں کن شہروں سے ملک میں داخل ہوں گی، کراچی میں بارش کا امکان کب؟

    مون سون کی ہوائیں کن شہروں سے ملک میں داخل ہوں گی، کراچی میں بارش کا امکان کب؟

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک بار پھر کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مون سون ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے ملک میں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مون سون کے نئے اسپیل کی ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے داخل ہوں گی، اس کے بعد مون سون ہوائیں پنجاب سے خیبر پختون خوا کا رُخ کریں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ مون سون کے ہر اسپیل کی الگ نوعیت ہوتی ہے، پہلے اسپیل میں کے پی کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی۔

    کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان نہیں ہے، 19 جولائی سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں حبس نہیں ہے، اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارش کا سلسلہ 10 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، شہر دو دن بعد تیز اور ہلکی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 28 اپریل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ تیزاور ہلکی بارشوں کا سلسلہ 28 اپریل کی دوپہر شروع ہونے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم عمان سےبلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سسٹم بلوچستان کے علاوہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں تیز بارشوں کا سبب بنے گا۔

    سردار سرفراز نے کہا کہ عمان کے راستے سسٹم بلوچستان سے کراچی میں بھی داخل ہوکر بارش کا سبب بنے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک بھر میں 28 اپریل سے شروع ہونے والا تیز بارشوں کا سلسلہ دس مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب 74فیصد ہے اور شمال مغرب سے 7 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • کراچی میں نئے سال کا پہلا دن سرد ترین ثابت ہوا

    کراچی میں نئے سال کا پہلا دن سرد ترین ثابت ہوا

    کراچی : کراچی میں نئے سال کا پہلادن  سرد ترین ثابت ہوا، سابیریا کی سرد ہواؤں نے شہریوں کی قلفی جمادی، سرد ہواؤں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال کا پہلاروز سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سائبرین ہواؤں سے کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے، یکم جنوری سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا، شہر میں30 سے35کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سےہوا چل رہی ہے اور نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 سے45 کلومیٹرفی گھنٹہ تک تیزہوا کے جھکڑ متوقع ہے ، تیز ہوا کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے، سرد ہواؤں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہر جاری ہے ، بالائی علاقوں میں زندگی منجمد ہوگئی اور پارہ منفی پچیس تک گرگیا جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی اکیس تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں پارہ نقطہ انجماد کوچھوگیا۔

    کوئٹہ میں منفی 3 ،لاہوراور فیصل آباد میں دو ڈگری ہوگیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان،رحیم یار خان اور بالائی سند ھ کے شہروں سکھر، گھوٹکی حیدر آباد جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    آج ملک کے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

  • جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعےکی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ، جس سے ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہ موسمیات کی جانب سے "ویدر وارننگ” جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں مون سون کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے ، مون سون سسٹم9 اگست کی صبح بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 سے 11 اگست تک کراچی،حیدرآباد،بدین ،ٹھٹھہ ، میرپورخاص، حیدرآباد ،شہید بینظیرآباد میں تیزبارش کاامکان ہے ، کراچی ، حیدرآباد میں ہفتے اور اتوارکواربن فلڈنگ کاخدشہ ہے ، متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعےکی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ، بارش کا سلسلہ سندھ میں 9 سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آنے والا بارش کاسلسلہ مون سون کا سب سے طاقتور سلسلہ ہے، خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کرچکا ہے، 9 اگست کو بارش کا نظام سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں عید الاضحی پر موسلادھاربارش کا امکان

    خیال رہے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔