Tag: چیف میٹرولوجسٹ

  • بارش کا اگلا اسپیل ، چیف میٹرولوجسٹ نے بڑی پیش گوئی کردی

    بارش کا اگلا اسپیل ، چیف میٹرولوجسٹ نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلا بارش کا اسپیل 30 جون کی شام یا یکم جولائی کی صبح کو آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گزشتہ روزشہرمیں توقع سے زیادہ بارش ہوئی ، 19 جون کوگرد آلود ہواؤں اوربارش سے آگاہ کر دیا تھا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ حب ، لسبیلہ ،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں شام کو ہلکی بارش جبکہ کراچی کے مشرق حصّے میں شام کو گردآلود ہوائیں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ گڈاپ ، سرجانی ، اورنگی ٹاؤن اورحب کےکچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    سردار سرفراز نے کہا اگلا بارش کا اسپیل 30 جون کی شام یا یکم جولائی کی صبح کو آئےگا، تھرپارکر،میر پور خاص ،بدین میں برسات برسانےوالاسسٹم پہنچے گا ، آنے والےاسپیل کا دورانیہ 3 سے 4روزپر مشتمل ہو گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ جولائی کا پورا مہینہ اور اگست کامڈمون سون کے پہلے ہاف پر مشتمل ہو گا ، مون سون کے پہلے ہاف میں شدت سے بارش برسنے کا امکان ہے تاہم مون سون کی مدت یکم جولائی سے لے کر 30ستمبرپر مشتمل ہو گی۔

  • ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زاید فاصلے پر موجود ہے، طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیکا طوفان شہر کراچی کے ساحل سے آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پر آ گیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔

    سردار سرفراز نے کہا کل سے طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے، اس طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے اور یہ آج رات یا کل صبح تک عمان کے ساحل کو کراس کر لے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہیکا طوفان کا اب ہمارے ایریا میں کوئی اثر نہیں ہے، ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے تاہم کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    تازہ ترین:  ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، 19 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

    ادھر محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی بھی کر دی ہے، سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہو رہے ہیں، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہو سکتا ہے، جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

    موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعے سے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے، جب کہ جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

  • بارشوں کا چوتھا اسپیل، کراچی میں شدید ٹریفک جام، مزید بارشوں کی پیش گوئی

    بارشوں کا چوتھا اسپیل، کراچی میں شدید ٹریفک جام، مزید بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کا چوتھا اسپیل شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے آج شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا، کورنگی سمیت بیش تر شاہ راہوں پر سگنل بند اور ٹریفک پولیس غائب رہی۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں سیکڑوں گاڑیاں گھنٹوں سے پھنسی رہیں، بروکس چورنگی، قیوم آباد چورنگی، کورنگی کراسنگ، جام صادق پل، کورنگی کاز وے، کورنگی ایکسپریس وے، نرسری اور ٹیپو سلطان پل پر شدید ٹریفک جام رہا۔

    لیاقت آباد، سخی حسن، کے ڈی اے چورنگی، سولجر بازار، نشتر روڈ، ملیر کالا بورڈ، کشمیر روڈ اور طارق روڈ پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، نمایش، جہانگیر روڈ، تین ہٹی اور لیاقت آباد میں بھی ٹریفک جام رہا۔

    ادھر چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا یہ چوتھا اسپیل ہے، شہر میں کل بھی بارش کا امکان ہے، خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک اور سسٹم بن رہا ہے، جس کی وجہ سے مزید بارش کے ایک سے دو اسپیل کا امکان ہے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کا بارش کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانڈھی میں 18 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسمیات کے مطابق فیصل بیس پر 13 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.8 ملی میٹر جب کہ یونی ورسٹی روڈ پر 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے ،  چیف  میٹرولوجسٹ

    کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے ، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی : کراچی میں آج سے پیر تک تیز بارش کا امکان ہے ، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا بارش کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، شہرمیں گہرے بادل چھائےہوئےہیں،ہوامعمول سے کم چل رہی ہے، آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے، بارش کا سسٹم ڈیپ ڈپریشن سےڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے، سسٹم گزشتہ بارش کےسسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔

    انھوں نے کہا سندھ میں داخل ہوتے وقت بھی سسٹم میں ہواکا دباؤ نہایت کم ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے سبب تیز بارشوں کا امکان ہے ، سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہے، شہر میں بارشیں 10 سے 11 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

    میرپور خاص، تھرپارکر،بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور نوابشاہ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش شروع ہوچکی ہےجبکہ سکھر، لاڑکانہ، کراچی، نوابشاہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سبی اورنصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی علاقوں اوربالائی پنجاب میں موسلادھاربارشوں کانیا سلسلہ آج سے شروع ہورہاہے اس دوران برساتی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب طوفانی بارش کےپیش نظر پی ڈی ایم اےسندھ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی ہے، جس میں میں کہا گیا بارشوں کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کونکاسی کیلئےپمپ مہیا کردیےگئے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے ، عوام ایمرجنسی کی صورت میں 99332003-021پررابطہ کریں۔

    ہدایت نامے میں کہا گی بارشوں کےدوران شہری بوسیدہ ، کمزور عمارتوں سےدوررہیں، درختوں کے نیچے کھڑے رہنے سے گریز کریں، بجلی کے پول اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کیاجائے جبکہ بارشوں کےدوران بچوں کو گھر سے نکلنے نہ دیں۔