Tag: چیلسی

  • چیلسی فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا چیمپئن بن گیا

    چیلسی فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا چیمپئن بن گیا

    نیو جرسی : چیلسی فٹبال کلب نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میچ میں مدمقابل پیرس سینٹ جرمین کو 3 گول سے شکست دے دی۔

    رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش کلب نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو 3 سے ہرا دیا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔،

    چیلسی نے یہ کامیابی اپنے نئے منیجر اینزو ماریسکا کی شاندار حکمتِ عملی کی بدولت حاصل کی، جس نے ٹیم کو پہلے ہاف ہی میں تین گول کی برتری دلوا دی۔

    FIFA Club World Cup final

    چیلسی کے 22 سالہ کھلاڑی کونی پالمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، انہوں نے تیسرا گول اسٹرائیکر جواؤ پیڈرو کو پاس دے کر کروایا۔

    فائنل میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فائنل میچ اسٹیڈیم میں دیکھا،
    ان کے ساتھ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی خصوصی باکس میں موجود تھے، بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

     

    یہ کامیابی چیلسی کے لیے یورپین چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری بڑی ٹرافی ہے، جو مئی میں جیتی گئی تھی۔

    اس میچ کو 2026 میں امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ 2026 کا ورلڈ کپ فائنل بھی اسی میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

  • خفیہ راز افشا کرنے والی سابق امریکی خاتون فوجی اہلکار چیلسی دوماہ بعد رہا

    خفیہ راز افشا کرنے والی سابق امریکی خاتون فوجی اہلکار چیلسی دوماہ بعد رہا

    واشنگٹن : سابقہ امریکی خاتون فوجی اہلکار چیلسی میننگ کو توہین عدالت کے جرم میں دو ماہ کی سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس خاتون کو ورجینیا کی الیگزینڈریا جیل سے رہائی دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظاہر چیلسی میننگ کو رہائی تو مل گئی ہے لیکن اس خفیہ راز افشا کرنے والی سابقہ امریکی فوجی کو اگلے ہی ہفتے ایک عدالتی حکم کے تحت ایک اور گرینڈ جیوری کا سامنا ہے۔

    میننگ کے وکیل کی جانب سے یہ ابھی سے واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کسی بھی جیوری کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کریں گی۔ چیلسی میننگ نے جس جیوری کے سامنے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا تھا اس کے قیام کی دستوری مدت بھی دس مئی کو ختم ہو گئی ہے۔

    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر چیلسی نے اگلے ہفتے گرینڈ جیوری کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کیا تو انہیں ایک مرتبہ پھر ایسی ہی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ چیلسی میننگ کے وکلاء کے مطابق گرینڈ جیوری میں ان کی موکلہ کو ایسے سوالات کا سامنا تھا جن کا تعلق وکی لیکس کو خفیہ فائلوں کی فراہمی سے تھا۔

    دوسری جانب یہ بھی ابھی تک واضح نہیں کہ امریکی وفاقی استغاثہ چیلسی میننگ کو جیوری کے سامنے حاضر ہونے کے لیے کیوں مجبور کر رہا ہے۔

    جیوری کی کارروائی کے حوالے سے میننگ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بند کمرے میں کی جا رہی ہے اور اس میں شفافیت کم ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکی حکام وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی برطانیہ سے حوالگی میں کامیاب ہو گئے تو چیلسی میننگ کا معاملہ پھر سے امریکی ذرائع ابلاغ میں نمایاں حیثیت اختیار کر جائے گا۔

  • انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    انٹرنیشنل چیمپئنز کپ: آرسنل نے چیلسی کو ٹھکانے لگا دیا

    ڈبلن: انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل نے چیلسی کو شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں آج دو بڑے انگلش کلب مدمقابل آئے، جہاں فتح نے آرسنل کے قدم چومے.

    تماشائیوں سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں‌ کھیلے جانے والے اس کھیل کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، میچ میں‌آرسنل نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی جیت لی.

    پہلے ہاف میں چیلسی کا پلڑا بھاری رہا، میچ کے پانچویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی اینٹینو روڈیگری نے گول داغ کر برتری دلا ئی۔

    دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اختتامی لمحات میں‌ آرسنل نے زبردست گول کر کے میچ میں کم بیک کیا. یہ گول فرانس سے کھیلنے والے الیگزینڈر لیکازیٹی نے اسکور کیا۔ 

    مقابلے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر چیلسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آرسنل کے گول کیپر کی شان دار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوائی.

    یاد رہے کہ اس وقت انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے مقابلے جاری ہیں، جن میں انگلش کلبس کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے.

    گذشتہ دونوں‌ مانچسٹر یونائیٹڈ نے معروف اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ یہ رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے بعد ریال میڈرڈ کا پہلا میچ تھا.


    فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فٹبال لیگ کپ سے دفاعی چیمپیئن چیلسی باہر ہوگئی

    فٹبال لیگ کپ سے دفاعی چیمپیئن چیلسی باہر ہوگئی

    برطانوی فٹبال سیزن لیگ کپ کے اہم میچ میں اسٹوک سٹی نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دفاعی چیمپیئن چیلسی کوشکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    بریٹینیا اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا،لیگ کپ کے دفاعی چیمپیئن چیلسی اور میزبان ٹیم اسٹوک سٹی کے درمیان میچ تھا جس میں کھیل کا پہلا ہاف کانٹےدارمقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

     دوسرے ہاف میں جوناتھن والٹرز نے گیند کو جال میں پہنچا کر اسٹوک سٹی کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

    کھیل کے اختتامی لمحات میں چیلسی کے کھلاڑی لوئی ریمی نے گول کرکے مقابلے برابر کردیا۔

     میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں چیلسی نے ایک گول ضائع کردیا اور اسٹوک سٹی پانچ چار سے فاتح رہا۔