Tag: چیلنج

  • انڈونیشیا میں نوجوانوں کیلیے روزگار کا حصول چیلنج بن گیا

    انڈونیشیا میں نوجوانوں کیلیے روزگار کا حصول چیلنج بن گیا

    انڈونیشیا میں شہریوں کے لیے روزگار کا حصول چیلنج بن گیا ہے اور 16 فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔

    دنیا بھر میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم انڈونیشیا میں روزگار کا حصول وہاں کے شہریوں بالخصوص نوجوان طبقہ کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے اور 16 فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ روزگار سے محروم ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کے سرکاری اعداد وشمار کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں 44 ملین نوجوانوں میں سے 16 فیصد بے روزگار ہیں اور ان کے لیے روزگار کا حصول بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ان میں وہ نوجوان بھی شامل ہیں، جنہوں نے اچھے روزگار اور ملازمت کا خواب سجا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کی لیکن اب دکانیں چلا رہے ہیں۔

    الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ انڈونیشیا میں 56 فیصد سے زائد ورک فورس غیر رسمی شعبے میں کام کر رہی ہے اور اکثر نوجوان موزوں ملازمت کی تلاش میں وقت گزار دیتے ہیں۔

    ایسے ہی موزوں روزگار کی تلاش میں ناکامی کے بعد دکان چلانے والا یہ نوجوان آندریس ہوٹاپیا ہے۔ اس نے دو سال قبل قانون کی ڈگری حاصل کی، لیکن قابلیت کے مطابق جاب حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

    جس کے بعد یہ نوجوان مایوس ہو کر اپنے آبائی علاقے چلا گیا اور وہاں وہ والدین کے ہمراہ گروسری فروخت کرنے والی ایک سادہ دکان چلاتا ہے۔

    دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابو سبینٹو نے ملک میں ملازمت کے مواقع کی کمی کا اعتراف کیا ہے اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے تجارت پر کامیاب معاہدہ اور محصولات کی شرح 32 سے 19 فیصد کم ہونے پر معاشی حالات میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

  • مشی خان کا کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب، چیلنج بھی کردیا

    مشی خان کا کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب، چیلنج بھی کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر اڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت  نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف برے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    مشی خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستان کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مشی خان نے مزید کہا کہ کنگنا! آئندہ بولنے سے پہلے سوچنا سیکھو، ہم اپنے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو کہ تم خود کیا ہو۔

    مشی خان نے طنزیہ انداز کنگنا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، کرکٹ میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج کر لیتے ہیں، یقین رکھو، تمہارے لیے میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا۔

    واضح رہے کہ مشی خان طویل عرصے سے بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کرتی آئی ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

  • پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا

    پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی دی تھی، پی پی نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پارٹی نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے، ان کے دورہ پشاور کی حتمی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے، اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے بعد یہ بلاول بھٹو کا پشاور کا پہلا دورہ ہوگا۔

  • تاریخی فتح کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کا اہم بیان

    تاریخی فتح کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کا اہم بیان

    انگلش کپتان بین اسٹوکس نے تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی فتح کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں آکر کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، ہم نے جو بھی تجربے کیے وہ ہمارے کام آئے، ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے اچھا کھیل پیش کیا۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹور سے کافی کچھ سیکھا ہے، اس ٹیم میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ سب کامیاب ہو، مجھے کھلاڑیوں پر فخر ہے، سب نے جیت میں کردار ادا کیا ہے۔

    انگلش کپتان نے کہا کہ ریحان احمد نے ڈیبیو میں شاندا بولنگ کی ہے، وہ پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امید ہے وہ اسی طرح پرفارم کرے گا اور انگلینڈ کو مزید میچز جتوائےگا۔

    بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ ہیری بروک نے اس اننگز میں کافی رنز بنائے، انہیں کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی نمائندگی اور کپتانی کرنے کا بہترین وقت ہے، ہمارے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارےکھیلنے کا اپنا انداز ہے، دوسری ٹیم ایسا کھیلے یا نہیں یہ انکی مرضی ہے۔

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آتے ہیں ہمارا کام ہے انہیں انٹرٹین کرنا ہوتا ہے۔

  • چیلنج: 8 سیکنڈ میں 8 کے ہندسوں کے درمیان چھپا 3 کا ہندسہ تلاش کریں

    چیلنج: 8 سیکنڈ میں 8 کے ہندسوں کے درمیان چھپا 3 کا ہندسہ تلاش کریں

    ہم ایک نیا چیلنج لے کر آئے ہیں، آپ کو 8 سیکنڈ میں 8 کے ہندسوں کے درمیان چھپا 3 کا ہندسہ تلاش کرنا ہے۔

    اس بار امتحان ہے آپ کی نظروں کے فوکس کا، کم زور فوکس والے افراد کو اس تصویر میں تین کا ہندسہ تلاش کرنا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے۔

    لیکن جن لوگوں کا فوکس اچھا ہوتا ہے، اور وہ اپنا روزہ مرہ کا کام پوری توجہ کے ساتھ کرتے ہیں، وہ چند ہی سیکنڈز کے اندر اس تصویر میں تین کا ہندسہ تلاش کر لیتے ہیں۔

    یہ بھی دراصل بصری دھوکے پر مبنی ایک پہیلی ہے، آٹھ کے بہت سارے ہندسوں کے بیچ تین کا ہندسہ تلاش کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا، کیوں کہ بناوٹ میں ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے آپ دھوکا کھا سکتے ہیں۔

    مزا تب ہے جب آپ محض آٹھ سیکنڈوں میں تین کا ہندسہ تلاش کریں، اسی سے معلوم ہوگا کہ آپ کا فوکس کتنا اچھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ پہیلی بہت وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین نے اسے بہت پسند کیا ہے، اور انھوں نے اس چیلنج کو قبول کر کے تین کی نشان دہی بھی کی، کئی افراد کو اس تصویر میں تین کا ہندسہ بہت تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔

    تو کیا آپ تیار ہیں اس میں تین کا ہندسہ تلاش کرنے کے لیے، اور کیا آپ نے تلاش کر لیا ہے۔ اگر نہیں تو نیچے تصویر کو دیکھیں، جس میں ہم نے آپ کی مشکل آسان کر دی ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    مختلف تصاویر میں چھپی ہوئی اشیا ڈھونڈنا دماغ کے لیے مشق ہے جو دلچسپ اور پریشان کن دونوں ہوسکتی ہے، تاہم پھر بھی لوگ ایسی تصاویر اور پہیلیوں میں دماغ لڑانا پسند کرتے ہیں۔

    زیر نظر تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں بے شمار ٹماٹر دکھائی دے رہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر ایک آرٹسٹ نے اپنی بنائی ہوئی یہ تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اپنے فالوورز کو چیلنج دیا کہ اس تصویر میں 3 سیب بھی موجود ہیں، کیا وہ انہیں تلاش کرسکتے ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gergely Dudás (@thedudolf)

    اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا جبکہ متعدد نے سیب ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی۔

    کچھ فالوورز نے لکھا کہ بالآخر وہ سیب ڈھونڈنے میں کامیاب رہے اور اس چکر میں ان کی آنکھیں دکھنے لگیں۔

    کیا آپ نے تینوں سیب تلاش کرلیے؟

  • مڑی لکیر تلاش کرنے کا چیلنج

    مڑی لکیر تلاش کرنے کا چیلنج

    آج ہم آپ کے لیے ایک اور چیلنج لے کر آئے ہیں، لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ نظر کے دھوکے سے اس بار بچ نہیں پائیں گے، تو بتائیں کہ کیا آپ اس وائرل تصویر میں خمیدہ یعنی مڑی ہوئی لکیر کو دیکھ سکتے ہیں؟

    دراصل سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو سر کھجانے کے ساتھ ساتھ تھوڑا چکرا بھی دیا ہے، اس تصویر کو ٹوئٹر پر ‘لارل کونز’ نامی ایک صارف نے پوسٹ کیا ہے اور اس پر کیپشن لکھا: مڑی لکیر تلاش کریں۔

    یہ ٹویٹ 4,500 سے زیادہ لائکس اور 1,100 سے زائد ری ٹویٹس کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے، بہت سے صارفین نے اپنے جوابات اور وضاحت کے ساتھ ٹویٹ کا جواب بھی دیا، سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ریکس چیپ مین نے بھی اس ٹویٹ کے جواب میں دماغ کو چکرا دینے والی ایموجیز پوسٹ کیں۔

    زیادہ تر صارفین نے اندازہ لگایا کہ اس تصویر میں کوئی مڑی ہوئی لکیر نہیں ہے، ایک صارف نے جواب دیا کہ ٹائلز کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سے خمیدہ لکیروں کا وہم ہونے لگتا ہے۔ اگر ہم ٹائلز کو غور سے دیکھیں تو وہ سب ایک جیسی ہیں، لیکن بے ترتیب طریقے سے رکھی گئی ہیں۔

    ایک اور صارف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیزائن سے نظر کا دھوکا ہوتا ہے، ایک بار جب آپ ٹائلز پر مڑی لکیر کی نشان دہی کر لیں گے، اگلے ہی لمحے آپ کو صرف ایک ہی چیز یعنی سیدھی سبز لکیر ہی نظر آئے گی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اس میں تو مجھے ہر طرف مڑی لکیریں ہی دکھائی دے رہی ہیں، ہر لکیر مڑی ہے۔ تاہم اکثر صارفین نے اس نظر کے دھوکے کو دل چسپ قرار دیا۔

  • چیلنج: ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے تصویر میں کون سی چیز اصلی ہے

    چیلنج: ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے تصویر میں کون سی چیز اصلی ہے

    تصویر پہیلیاں آپ نے کئی ساری بوجھی ہوں گی، اس بار ہم حاضر ہیں ایک ویڈیو پہیلی کے ساتھ۔

    لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے سے قبل آپ کو اس تصویر میں موجود اشیا کو بغور دیکھ کر اپنے دماغ کی طاقت اور نگاہوں کی تیزی کو آزمانا ہے۔

    لیکن ہمارا چیلنج ہے کہ ویڈیو دیکھے بغیر آپ نہیں بتا سکیں گے کہ میز پر رکھی اشیا میں کون سی ایک چیز اصلی ہے، جب کہ باقی سب کی سب نقلی۔

    یہ ہے تو ایک تصویر پہیلی ہی، لیکن اسے ویڈیو کے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا، اور جب آپ ویڈیو دیکھیں گے تو آپ چکرا کر رہ جائیں گے، کیوں یہاں صرف تصویر میں چھپے راز تک پہنچنے ہی کا چیلنج درپیش نہیں، ٹیکنالوجی کا مائنڈ بلوئنگ ٹرک بھی آپ کے ہوش اڑائے گا۔

    آپ دیکھ رہے ہیں کہ میز کے اوپر ایک نوٹ بک، ایک کیمرہ، آئینہ، ریوبیک کیوب، ٹوپی، ڈسپوزیبل گلاس، فوٹو فریم اور چند تصاویر پڑی ہیں۔

    ہمارا ذہن شیشے، کیوب اور کپ وغیرہ کو حقیقی سمجھتا ہے، اور وہ لگتے بھی ہیں، جب تک انھیں گھما کر دکھایا نہیں جاتا۔

    یہ دراصل اینامورفک الیوژن (Anamorphic Illusion) کا شعبدہ ہے، جس میں ایک خاص رخ سے تصویر کچھ نظر آتی ہے لیکن جب اسے گھما کر دیکھا جاتا ہے تو وہ کچھ اور ہی نکلتی ہے۔

    تو آئیے دیکھتے ہیں ویڈیو کو، کہ اصل میں میز پر رکھی چیزوں میں سے کون سی چیز اصل ہے۔

  • خاتون نے 100 دن تک ایک ہی لباس کیوں زیب تن کیے رکھا؟

    خاتون نے 100 دن تک ایک ہی لباس کیوں زیب تن کیے رکھا؟

    واشنگٹن: سوشل میڈیا پر آئے روز نئے نئے چیلنجز پیش کیے جاتے ہیں جن کا مقصد عموماً تفریح ہوتا ہے تاہم حال ہی میں ایک بامقصد چیلنج بھی متعارف کروایا گیا جس کے تحت ایک خاتون نے 100 روز تک ایک ہی لباس پہنے رکھا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ روبن نامی خاتون نے 100 ڈے ڈریس چیلنج میں گذشتہ برس ستمبر میں حصہ لیا اور تین ماہ تک روزانہ میرینو وول کا سیاہ لباس زیب تن کیے رکھا جس کا مقصد فیشن کی دنیا سے نکل کر سادگی کو فروغ دینا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سارہ کا کہنا تھا کہ 100 دن تک ایک ہی لباس پہنے رکھنے سے سبق ملا کہ ہمیں کپڑوں کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sarah Robbins-Cole (@thisdressagain)

    انہوں نے لکھا کہ میری پرورش ایک انیسویں صدی کے فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں کپڑوں کی الماریاں چھوٹی چھوٹی تھیں، پرانے وقتوں میں اس فارم ہاؤس میں رہنے والے لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کپڑے اتنے مہنگے ہو جائیں گے۔

    دوسری جانب اس چیلنج کو متعارف کروانے والے کپڑوں کے امریکی برانڈ نے کہا ہے کہ اس چیلنج کی بنیاد 3 اصول ہیں: سادگی اختیار کرو، احتیاط سے خرچ کرو اور اچھے کام کرو۔

    اس چیلنج صرف سارہ ہی نے قبول نہیں کیا تھا، مذکورہ برانڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہم نے اپنے ملبوسات ان 50 خواتین کو بھیجے جنہوں نے رضا کارانہ طور پر 100 دن کے لیے ہمارا لباس پہننے کی حامی بھری۔

    برانڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پچاس میں سے صرف 13 خواتین نے اس چیلنج کو پورا کیا اور سارہ روبن بھی ان خواتین میں شامل تھیں۔

  • نیب کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ

    نیب کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرحکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں آج 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت منظور

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت منظور کی۔ اسلام ہائی کورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کو ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ یکم فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے 4 روز قبل ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔