Tag: چیلنجز

  • پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

    پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

    دبئی: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشیٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہم سب کی موجودگی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

    نگراں وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے۔

     نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے، ماحول اور پانی سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیونگ انڈس کے تحت اسٹیک ہولڈر سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،  لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم مستقبل محفوظ بناسکتے ہیں، انڈس ہی ہے جو ہمیں خوراک فراہم کرتا ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دریائے سندھ کو آواز کی ضرورت ہے اور ہم اس کی آواز بنیں گے، لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے 2030 تک 11سے 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی فنانسنگ کے منصوبے کی بدولت اس چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں نے ہی ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ان پر انویسٹ کرنا ہوگا۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کوچاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا، لائحہ عمل مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران پیش کیا۔

    امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایا تھا، گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تعنیاتی میں تاخیر سے مالی اور تکنیکی نقصان ہوتا ہے، خمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

  • معیشت میں بہتری کےلیےاہم اورمشکل فیصلےکرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

    معیشت میں بہتری کےلیےاہم اورمشکل فیصلےکرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں استحکام لانا بڑا چیلنج ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اہم اورمشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس لیڈرزکے وفد نے ملاقات کی جس میں اسدعمر، عبدالرزاق داؤد، چئیر مین بی اوآئی اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم سے ملاقات میں معیشت کو درپیش حالیہ چیلنجز، معیشت میں بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے بھی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی معیشت میں استحکام لانا بڑا چیلنج ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اہم اور مشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں معیشت سے متعلق فیصلوں پراسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائے۔

    معیشت سے متعلق فیصلوں پر کاروباری برادری سے مشاورت کریں گے‘ وزیرِ اعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ حکومت معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر کاروباری برادری کی مشاورت کو یقینی بنائے گی۔

    وزیرِ اعظم نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

  • پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    کابل : افغانستان کے چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، امریکا اور طالبان کے درمیان رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام سے متعلق عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں۔

    افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ امید ہے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، مخلصانہ تعاون کے ذریعے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے دباؤ ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کے سفارتی وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ امریکا سے بھی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، یہ خوشی کی بات ہے، کیوں کہ جنگ اور قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔