Tag: چیلنج کرنے کا اعلان

  • حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق  درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    لاہور : ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا گورنر کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ان کوسنا گیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر کیس میں فریق نہیں تھے انہیں کیسے ہدایات جاری ہوسکتی ہیں، آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں۔

    یاد رہے لاہورہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسےحلف نہ لینے کے خلاف کیس میں صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کیلئے مقرر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا   ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف درخواست آج سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے نئے ضلع کیماڑی اور ڈی ایم سی کیماڑی کا قیام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ،
    اس سلسلے میں درخواست تیار کرلی گئی ہے۔

    کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی، ایم کیو ایم کی طرف سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ اور رکن اسمبلی حمید الظفر پٹیشن جمع کرائیں گے۔

    ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم کرکے ضلع کیماڑی اور کیماڑی ڈی ایم سی کا قیام غیرآئینی ہے، ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ رویونیو قوانین کے مطابق کسی بھی ضلع کے قیام سے قبل عوامی سماعت کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، یہ انتظامی نہیں سیاسی فیصلہ ہے۔

    ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی مردم شماری کی حتمی فہرست جاری نہیں ہوئی اس سے قبل ایسا اقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے ، ضلع کیماڑی کے حدود کے تعین کا بھی کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق سندھ حکومت کا ایسے اقدام کا مقصد جیری مینڈرنگ ، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے مترادف ہے ، ضلع کیماڑی کے قیام کے حوالے سے پٹیشن عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ڈی ایم سی کیماڑی کا نوٹی فکیشن نکال دینا بدنیتی کا ثبوت ہے۔

    ایم کیو ایم نے درخواست میں کہا ہے کہ ایس ایل جی اے کے قوانین کے تحت کسی بھی کونسل کو توڑنے یا نئی کونسل بنانے کے لیے عوام سے رائے لی جاتی ہے جو نہیں لی گئی ، سندھ حکومت کا فیصلہ صرف سیاسی فوائد حاصل کرنے اور قانون و آئین کے منافی ہیں۔

  • عمرعبداللہ کا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بھارتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    عمرعبداللہ کا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بھارتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    سری نگر : سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں کشمیرعمرعبداللہ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ا ور کہا ہمیں لمبی اور سخت جنگ کاسامناہے،اس کیلئےتیارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں کشمیرعمرعبداللہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرسےمتعلق فیصلہ یکطرفہ،غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، دلی کا فیصلہ دیرپا اور خطرناک اثرات مرتب کرے گا۔

    عمرعبداللہ کا کہنا تھا بھارتی حکومت کافیصلہ مقبوضہ وادی کےعوام کیخلاف جارحیت ہے، دلی نےفیصلہ کی راہ ہموار کرنےکیلئےچوری ،دھوکہ دہی کاسہارا لیا، بدقسمتی سے ہمارے سیاہ ترین خدشات پورے ہوگئے۔

    سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں کشمیر نے کہا دلی حکومت نے ہم سے جھوٹ بولا کوئی فیصلےکاارادہ نہیں، دلی نےمقبوضہ وادی کوچھاؤنی میں تبدیل کرنےکےبعدفیصلےکااعلان کیا، مقبوضہ جموں کشمیرکی جمہوری آوازلاکھوں فوجیوں کی موجودگی میں قیدہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • فاروق ستار کا این اے 245  کے انتخابی نتائج  چیلنج کرنے کا اعلان

    فاروق ستار کا این اے 245 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے دو سو پیتنالیس کے انتخابی نتائج کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا فیصلہ آنے تک عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے دو سو پیتنالیس کے انتخابی نتائج کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے ان کی قانونی ٹیم نے 850 صفحات کی درخواست تیارکرلی ہے۔

    درخواست میں عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی جائے گی جبکہ درخواست کے ساتھ بے ضابطگیوں کےشواہدبھی منسلک کیے گئے ہیں۔

    درخواست گزارفاروق ستار نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 245میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں، صرف این اے245 میں 22ہزار بیلٹ پیپرزغائب ہیں، 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں۔

    فاروق ستار کی جانب سے درخواست میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہرنکال دیاگیا، کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا اور استدعا کی فیصلہ ہونے تک عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

    کراچی سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے جا رہا ہوں ، میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے الیکشن ٹربیونل سنے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن عوام کی خدمت ہے، عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔

    اس سے پہلے سٹی کورٹ میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سولجر بازار تھانے میں درج مقدمے میں پولیس فائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی، فاروق ستار کے خلاف تھانہ نیوٹاوٴن اور تھانہ سولجر بازار میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں۔

    خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 245 سے  تحریک انصا ف کے عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار  دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار ملک بھر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے بعد سے پارٹی میں غیر فعال تھے انہوں نے گزشتہ دنوں اشارہ دیا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ دوستوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

    چند روز قبل  ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنونیئر اور رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم  رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے استعفیٰ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے کسی بھی صورت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔