Tag: چیلنج کرنے کا فیصلہ

  • اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اکبر ایس بابر آج پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

    اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات نہیں الیکشن تھی جو کہ غیر آئینی طریقے سے کی گئی ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، جس میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

    بعد ازاں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں اور الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • مسلم لیگ ن  کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور :مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادسپریم کورٹ میں چیلنج کی جائےگی ، ارکان اسمبلی اور عطا تارڑ عدم اعتماد کی تحریک کو چیلنج کریں گے۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتمادجمع کرانےکافیصلہ کیا ہے، فیصلہ ن لیگ اوراتحادیوں نے کیا ہے۔

    رہنمان لیگ کا کہنا تھا کہ تھوڑی ہی دیرمیں ہمارےلوگ عدم اعتمادجمع کرانےپہنچ جائیں گے، پنجاب میں گورنرراج نہیں لگ سکتاکیونکہ گورنر موجود ہے۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی لیکن اگریہ کرنا چاہیں توکچھ بھی کرسکتے ہیں۔

  • وفاقی حکومت کا سندھ کا بلدیاتی نظام سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا سندھ کا بلدیاتی نظام سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سندھ کا بلدیاتی نظام چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں مقامی حکومت کا موجودہ نظام عوام کو بااختیار نہیں بناتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سپریم کورٹ میں سندھ کےمقامی حکومت کےنظام کیخلاف اپیل دائرکریں گے ، فیصلہ کل وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں مقامی حکومت کا موجودہ نظام عوام کو بااختیارنہیں بناتا، یہ قانون آئین کےمطابق عوام کو سیاسی، انتظامی، مالی با اختیار نہیں کرتا۔

    یاد رہے چند روز قبل شہر قائد سے متعلق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، مشترکہ جدوجہد ہے، کوشش ہے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کریں، فروری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم کراچی آئیں گے اور منصوبوں کا افتتاح کریں گے، کراچی کے چھوٹے ترقیاتی منصوبے تو جاری ہیں، بڑے ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہوں گے۔

    ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں انشا اللہ 162 ارب روپے سے زائد کے منصوبے ہوں گے، پانی کا منصوبہ کےفور تاخیر کا شکار ہوا، سندھ حکومت جیسے ہی کےفور پر رپورٹ مرتب کرے گی کابینہ سے منظور کرائیں گے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ منصوبے کی لاگت کم سے کم دو گنا بڑھ چکی ہے، لاگت بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت کے فور منصوبے میں تعاون جاری رکھے گی، کراچی کے سب سے بڑے 2مسائل پانی اور ٹرانسپورٹ ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کیے تھے ان پر لگن سے کام جاری ہے، وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نوکریاں صرف سرکار دے گی، نوکریاں سرکار میں بھی آتی ہیں اور پرائیوٹ سیکٹر میں بھی آتی ہیں۔