Tag: چیلنج

  • تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی کی رکنیت معطل

    تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی کی رکنیت معطل

    اسلام آباد : جاویدہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی اورانہیں شوکازنوٹس جاری کر کے جواب طلبی کیلئےعمران خان نے انتیس ستمبرکواسلام آباد بلالیاہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر جاوید ہاشمی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے باغی رہنماء کو شوکاز نوٹس بھیج جاری کردیا ہے۔

    جاوید ہاشمی کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر کو انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش کر اپنے خلاف الزامات کا جواب دیں۔

  • ملتان: جاوید ہاشمی نے شاہ محمود قریشی کو چیلنج دے دیا

    ملتان: جاوید ہاشمی نے شاہ محمود قریشی کو چیلنج دے دیا

    ملتان: تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں شاہ محمود قریشی  کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے مقابلے میں این اے ایک سو پچاس پر الیکشن لڑیں، ملتان کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون باغی ہے اور کون داغی۔میں نذرانے وصول نہیں کرتا اور نہ نذرانے لینے والوں کو پیر سمجھتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کل جمع کراؤں گا، میں کسی کے بارے میں جھوٹ نہیں بولتا۔

    عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ آپ کو استعمال کیا جا رہا ہے، طاہرالقادری بھی استعمال ہو گئے نوجوان کہاں جائیں؟ انہوں نے کہا کہ میں دھرنوں کا حامی نہیں اب بات آگے جا چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بتایا جائے کہ خورشید محمود قصوری کس کے کہنے پر تحریک انصاف میں آئے، پی ٹی آئی کے سابق رہنماء کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں جمہوریت کی حفاظت کروں گا، کسی میں ہمت نہیں کہ میرے سامنے جمہوریت کا مذاق اڑائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وائس چیئر مین بنانے کیلئے شیریں مزاری کو نکالا گیا، جولوگ اس نظام کو درست نہیں سمجھتے پہلے وہ اپنے استعفوں پر وضاحت دیں۔

  • ہائیکورٹ کا پی اے ٹی کے نظربند کارکنوں کامعاملہ 2روزمیں نمٹانےکی ہدایت

    ہائیکورٹ کا پی اے ٹی کے نظربند کارکنوں کامعاملہ 2روزمیں نمٹانےکی ہدایت

    لاہور: ہائیکورٹ نےعوامی تحریک کے نظربند کارکنوں سے متعلق معاملہ دوروزمیں نمٹانےکی ہدایت کردی، تحریک انصاف کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پرآئی جی پنجاب کونوٹس جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کےکارکنوں کی نظر بندی کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ہوم سیکریٹری کو معاملہ دو روز میں حل کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیاہوم سیکرٹری نظر بندی کا فیصلہ کریں یا پھر خودپیش ہوکروضاحت کریں، کارکنان کی نظر بندی سے متعلق درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہےعوامی تحریک کے کارکن کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پاکپتن اور میانوالی سے نظر بندکئے گئےچھپن کارکنوں کی نظربندی کالعدم قراردی جائے۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نےآئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا،درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہے کہ عدالتی حکم کےباوجود تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیاجا رہاہے،درخواست کی مزیدسماعت بائیس ستمبرکوہوگی۔

  • لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف نے 68کارکنان کی نظر بندی کو چیلنج کردیا

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف نے 68کارکنان کی نظر بندی کو چیلنج کردیا

    لاہور: تحریک انصاف نے تیرہ اگست کو سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے اڑسٹھ کارکنان کی نظر بندی کوچیلنج کردیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے سیالکوٹ سے گرفتار ہونے والے اڑسٹھ  کارکنوں کی کی نظر بندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    پی ٹی آئی نے موقف اختیارکیا ہے کہ کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواست گزار کے مطابق کارکنان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، پارٹی جلوس میں شرکت کےلئے انتظامات اور تیاریوں میں مصروف تھے۔

    عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

  • فوج کی ثالثی کرانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    فوج کی ثالثی کرانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور:وفاقی حکومت، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان فوج کی ثالثی کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ درخواست وکلاء محاذ کی جانب سے ڈاکٹر باسط ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آئین کے تحت فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، سیاسی معاملات میں اس سے مدد نہیں لی جا سکتی جبکہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کےدرمیان سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کیا جا رہا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی معاملات پر فوج کی ثالثی یا مصالحت آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عدالت احکامات جاری کرے کہ فوج آئین کی پابندی کرتے ہوئے سیاسی معاملات میں ثالثی نہ کرے۔

  • جماعت اسلامی نے تحفظ پاکستان ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    جماعت اسلامی نے تحفظ پاکستان ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    امیر جماعت اسلامی کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے منافی اور عدالتی اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، کسی بھی شخص کو عدالت کی اجازت کے بغیر حراست میں رکھنا یا موقع  پر گولی مارنے کا حکم دینا آئین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں وفاقی حکومت اور  وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ساتھ ہی اس قانون پر عملدر آمد روکنے اور جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔