Tag: چیمپئن

  • کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم

    کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ڈائریکٹر سرفراز احمد پی ایس ایل 10 میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن اور فائنل جیت کر چیمپئن بننے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 10 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    راؤنڈ میچز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے اور پھر فائنل میں رسائی پرکوئٹہ گلیڈیئٹر کے ڈائریکٹر سرفراز احمد خوش ہیں اور وہ اپنی ٹیم سے فائنل جیت کر دوبارہ چیمپئن بننے کے لیے بھی پرامید ہیں۔

    سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کا گراؤنڈ اس سیزن میں ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ یہ ہوم گراؤنڈ جیسا تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 میچز جیتے, امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں بہت اچھے میچز ہوئے ہیں۔ آج لاہور اور کراچی کا بڑا میچ ہے اور جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہی فائنل بھی کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد بطور کھلاڑی 9 سال تک کوئٹہ گلیڈیئٹرز سے منسلک رہے اور مسلسل 8 سیزن میں ٹیم کی قیادت کی۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ان ہی کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-islamabad-united-big-shock-before-secong-qualifier/

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل کون بنے گا چیمپئن؟ فیصلہ آج ہوگا

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل کون بنے گا چیمپئن؟ فیصلہ آج ہوگا

    سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    اسی میدان میں 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس تناظر میں تجزیہ کار اس میچ کو دونوں ٹیموں کیلیے اہم اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچ بھی قرار دے رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ جہاں اس سیریز میں بھرپور فارم میں نظر آئی ہے اور لیگ میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کو زیر کرکے فائنل میں پہنچی۔ وہیں میزبان گرین شرٹس نے پروٹیز کے دیے گئے 353 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 117 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں 61 میں پاکستان جب کہ 52 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی جیت کا تناسب برابر ہے اور چار، چار میچز جیت رکھے ہیں۔

    فائنل میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور تبادلہ خیال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    گزشتہ میچ کی طرح فائنل میچ بھی ہائی اسکورنگ ہونے کا قومی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنے وننگ کمبینیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔

    فائنل میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • لاہور یا ملتان۔۔! پی ایس ایل 8 کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا

    لاہور یا ملتان۔۔! پی ایس ایل 8 کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی اس کا فیصلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور  قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ کی ٹیم لاہور قلندرز میں جہاں شاندار فاسٹ بولرز اور گیم چینجز بیٹرر موجود ہیں وہی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کے پاس بھی میچ ونز موجود ہے۔

    آج کے مقابلے میں دونوں ٹیمیں کی مارڈھاڑ ہوگی  ملتان سلطانز کے پاس شاندار بیٹنگ کرنے والے روسو، پولارڈ، ٹم ڈیوڈ اور خود رضوان موجود ہے ساتھ ہی ملتان کے پاس کمال پیس بیٹری، عباس آفریدی اور احسان اللہ حریفوں پر حاوی ہوں گے۔

    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کے پاس اسپنر اور فاسٹ بولرز  جیسے بڑے ہتھیار موجود ہے، جبکہ فخر زمان کا بلا چلا تو شائقین کو 8 ویں سیزن میں آخری بار چوکے اور چھکے دیکھنے کو ملیں گی۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سیز 8 میں 3 بار آمنے سامنے آئے، جس میں سے 2 بار فتح لاہور قلندرز کے نام رہی جبکہ ملتان سلطان ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

    دونوں تیمیوں کے درمیان مقابلہ لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا، چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔

  • پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، حارث رؤف

    پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، حارث رؤف

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ٹیم میجنمنٹ، کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ہمیں سپورٹ کیا اور ہم پر اعتماد رکھا جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

    حارث رؤف نے پاکستانی فینز کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ دلی لگاؤ رکھنے والے جنونی فینز کا بھی بہت بہت شکریہ، ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ہم اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہوں جو ناقابل یقین تھا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا ہم نے اپنی پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اس لیے انہیں جیت کی مبارک ہو۔

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر ناقابل یقین پرفارم کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ہم توقعات پر پورا نہ اتر سکے جس کا دکھ ہے، ہم مزید مضبوط اور مشکل ہو کر کم بیک کریں گے۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا اگر ہم 150 تک اسکور کر لیتے تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا لیکن پھر بھی ہم نے اپنی پوری کوشش کی، بین اسٹوکس کو جارحانہ گیندیں کرائیں لیکن وہ خوش قسمت رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ڈھاکہ: ویسٹ انڈیز انڈر نائنٹین کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا، فائنل میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ڈھاکہ میں کالی آندھی چل گئی بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پھر میچ بھی جیت لیا، ویسٹ انڈیز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بھارت کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    بھارتی ٹیم چیمپئن شپ میچ میں صرف ایک سو پینتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، وکٹیں جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز اختیار کیا اور سلو کھیلتے ہوئے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

    ٹائٹل جیتنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے میدان میں ہی بھنگڑے ڈال دیئے، کرس گیل کے گینگنم ڈانس کی یاد تازہ کردی، فائنل میں شکست پر بھارتی کھلاڑی رو پڑے، ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ انڈر نائنٹین چیمپئن شپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس تاریخی لمحے کو خوب انجوائے کیا۔