Tag: چیمپئنزٹرافی 2025

  • چیمپئنزٹرافی: ‘جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ 60 فیصد فائنل بھی جیت جائے گی’

    چیمپئنزٹرافی: ‘جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ 60 فیصد فائنل بھی جیت جائے گی’

    کامران اکمل نے کہا کہ فائنل میں ٹاس جیتنا بڑا اہم ہے، میرے خیال سے جو بھی ٹاس جیتے گا وہ 60 فیصد میچ بھی جیت جائے گا۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چیمپئنزٹرافی فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں تیاری کے ساتھ آئی ہیں، نیوز لینڈ نے رائونڈ میچ میں غلطی کی وہ اسے دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت فارم میں ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ کےلیے اچھی تیاری ہے، بھارتی ٹیم کا ہرکھلاڑی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے۔

    سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ اسپنرز کو وکٹیں دینے سے بچیں گے تو پریشر کم ہوگا، نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو بھارتی اسپنرز کو سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔

    باسط علی نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا گزشتہ ریکارڈ بہت اچھا ہے، بھارت دبئی میں گزشتہ میچ جیتا ہےفائنل بھی جیت سکتا ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں اوپنرز کا اچھا کھیلنا ضروری ہوگا، اوپنر جس ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دیں گے اس کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

  • بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کس طرح ہرا سکتا ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے بھارتی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ وہ چیمپئنزٹرافی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو کس طرح ہراسکتی ہے۔

    روی شاستری نے آسٹریلیا کےخلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے پہلے بھارتی کپتان اور کوچ کو ٹیم منتخب کرنے کے حوالے سے مشورہ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جاتے ہوئے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سابقہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے تو 240-250 یا اس سے کچھ زائد رنز بنانے ہونگے، یہ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے مسابقتی اسکور ہوگا۔

    تاہم چیمپئنزٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کو دہرانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    بھارت کو سیمی فائنل میں ’بلیو‘ کے بجائے ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی، احمد آباد میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی فائنل پچ بھی اسی طرح کی ٹریک تھی اور آسٹریلیا بھارت سے بہتر پرفارمنس دینے میں کامیاب رہا تھا۔

    اسٹیو اسمتھ نے ورلڈکپ 2023 فائنل کی طرح شائقین کو خاموش کرانے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/harbhajan-singhs-game-plan-for-indias-semi-final-clash-against-australia/

  • چیمپئنزٹرافی میں انگلش کھلاڑیوں میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا، برینڈن میک کولم

    چیمپئنزٹرافی میں انگلش کھلاڑیوں میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا، برینڈن میک کولم

    ہیڈ کوچ انگلش کرکٹ ٹیم برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران انگلش کھلاڑیوں میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا۔

    چیمپئنزٹرافی 2025 انگلش ٹیم کےلیے ڈرائونا خواب ثابت ہوا، اس ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی، اسے آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا جبکہ آخری میچ میں بھی انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی۔

    پروٹیز کے ہاتھوں بھی ہزیمت اٹھانے اور چیپئنزٹرافی 2025 میں افسوسناک اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے برینڈن میک کولم نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

    ہیڈکوچ انگلش ٹیم کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر قیادت چھوڑ چکے ہپں جو ایک حقیقت ہے، وطن پہنچنے پر مشاورت ہوگی کہ کون قیادت کیلئے اہل ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج بیٹر برینڈن میک کولم نے چیمپئنزٹرافی میں انگلینڈ کی بدترین کارکردگی پر مزید کہا کہ تمام شعبوں میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا پڑےگا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-eng-vs-sa/

  • بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا ہے، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن

    بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا ہے، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن

    جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو  چیمپئنز ٹرافی میں  کس طرح دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ایک فائدہ ہورہا ہےاس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔

    کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی گا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔

    وین ڈر ڈوسن نے کہا کہ یہ سب بھارت کے لیے واضح طور پر فائدہ مند ہے اور اسے سمجھنے کوئی بہت مشکل بات نہیں ہے، اب ان پر ہے کہ وہ اس فائدے کو کس طرح استمال کرتے ہیں۔

    جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کے لیے پریشر کا باعث بھی بنے کیوں کہ کوئی بھی ٹیم ان سے سیمی فائنل یا فائنل کھیلنے کے لیے دبئی جائے گی،

    جو ٹیم دبئی جائے گی اس کے لیے کنڈیشن نئی ہوگی جبکہ بھارت کے لیے یہ ہوم کنڈیشن ہوگی اور وہ اس سے ہم آہنگ ہے، تو پریشر ان پر ہوگا کہ وہ ان کنڈیشنز کو کس طرح اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی 2025 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے، گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے فائنل فور میں جگہ بنائی ہے۔

  • چیمپئنزٹرافی کے بیچ میں ہی بھارت نے شبمن گل کو کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، رپورٹ

    چیمپئنزٹرافی کے بیچ میں ہی بھارت نے شبمن گل کو کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، رپورٹ

    بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کا آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، رپورٹس کے مطابق اس میچ میں شبمن گل کپتانی کریں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کو ہمیسٹرن انجری کا سامنا ہے، گو کہ ان کی یہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، تاہم گروپ کے آخری میچ میں ٹیم مینجمنٹ روہت شرما کو آرام دینے کا سوچ رہی ہے۔

    انڈین ایکسرپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیویز کے خلاف غیر اہم میچ میں نوجوان بیٹر شبمن گل بھارتی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

    ون ڈے کے نمبر ون بیٹر شبمن گل بطور ون ڈے کپتان اپنا ڈیبیو بھی کریں گے، بھارتی ٹیم مینجمنٹ روہت شرما کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی، وہ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان کے خلاف میچ میں بھی وائس کپتان شبمن گل نے کچھ دیر کے لیے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے جس کے بعد روہت شرما فیلڈ میں واپس آگئے تھے۔

    اب قوی امکان ہے کہ شبمن گل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں باقاعدہ طور پر بھارت کے کپتان بن کر اتریں گے اور اس فارمیٹ میں پہلی بار کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-suffers-a-major-blow-their-captain-rohit-sharma/

  • پاکستان چیمپئنزٹرافی میں کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان

    پاکستان چیمپئنزٹرافی میں کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان

    پاکستان کو چیمپئنزٹرافی میں ایک بھی فتح نہ ملی، اس فارمیٹ کے ری برانڈ کے بعد بغیر جیت کے اختتام کرنیوالا پہلا چیمپئنز ٹرافی میزبان بن گیا۔

    پاکستان کی سرزمین تقریباً تین دہائیوں کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہی ہے تاہم ایونٹ کا اختتام پاکستان ٹیم کے لیے کافی تلخ اور مایوسی کن اندز میں ہوا ہے کیونکہ میزبان ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کوئی میچ جیتے ہی باہر ہوچکی ہے۔

    27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا آخری گروپ میچ راولپنڈی میں شیڈول تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور پاکستان ٹیم جیت کی آس لیے رہ گئی۔

    ’پاکستان ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ گروپنگ کرتا ہے‘

    بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کی شرمناک مہم اختتام پذید ہوئی اور دفاعی چیمپئن نے گروپ اے میں ٹیبل پر سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی۔

    2002 میں چیمپیئنز ٹرافی کی ری برانڈنگ کے بعد پاکستان بغیر کسی فتح کے بغیر باہر ہونے والا پہلا میزبان ملک بن گیا ہے۔

    پاکستان جو کبھی کرکٹ کے پاور ہائوس کی حیثیت رکھتا تھا یہ اس کے لیے یہ دوسرا موقع ہے جب وہ بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ کی مہم ختم کر رہا ہے، انگلینڈ میں 2013 کے ٹورنامنٹ کے دوران بھی پاکستان کے ٹیبل پر 0 پوائنٹس تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-azhar-mehmood-on-pakistan-team-failure/

  • بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    سابق پاکستانی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، تینوں کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان نے قوم کے سامنے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ رضوان نے ایک ہی بات اچھی کی کہ اپنی ہار کو تسلیم کیا، رضوان نیوزی لینڈ کےخلاف اچھی پرفارمنس کا کہہ رہےہیں، دنیا ملکی سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی ایونٹس کو دیکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم 1988 سے سن رہے ہیں کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کریں گے، طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں دیکھی لیکن پیراشوٹ سے کھلاڑی آتے دیکھے۔

    اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، بابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جائے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین ون ڈے ٹیم میں بڑی ٹیموں کےخلاف آئیں، متبادل کھلاڑی چاہیے تو پی سی بی کو فیصلے لینے پڑیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم ہی اوپن کریں گے، محمد رضوان کا یوٹرن

    انھوں نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین کو اب ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ضرورت بھی نہیں، مختلف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، انگلینڈ جوروٹ کو صرف آئی سی سی ایونٹ میں لےکر آتی ہے، پی سی بی کو اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو لانا پڑےگا

    کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم سے بڑے ریکارڈ بنوانے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کھلائیں، ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نئے کھلاڑیوں کو کھلانا پڑےگا، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ٹیم میں لانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-drops-shaheen-and-rizwan-soar-in-icc-t20i-rankings/

  • ’اس پاکستانی ٹیم کےساتھ ایم ایس دھونی بھی کچھ نہیں کرسکتے تھے‘

    ’اس پاکستانی ٹیم کےساتھ ایم ایس دھونی بھی کچھ نہیں کرسکتے تھے‘

    پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔

    سرکاری ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا ماننا تھا کہ بھارت کے لیجنڈ کپتان ایم ایس دھونی جیسا لیڈر جن کی قائدانہ صلاحیتوں کے سب معترف ہیں وہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

    ثنا میر نے اسپورٹس پروگرام میں کہا کہ جن 15 پلیئرز کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، چاہے آپ ایم ایس دھونی یا پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو کپتان بنائیں کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

    ویڈیو: رضوان نے سریش رائنا کو دھونی کی یاد دلا دی

    سابق کپتان ثنا نے کہا کہ اس ٹیم کا انتخاب کنڈیشنز کی بنیاد پر نہیں کیا گیا تھا، اس لیے کوئی بھی اس ٹیم کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتا تھا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی اور کئی سابق کرکٹرز نے اسکواڈ میں فرنٹ لائن اسپنرز کی کمی کو اجاگر کیا تھا۔

    راولپنڈی میں پیر کو چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد میزبان پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا۔

  • قومی ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو چیئرمین پی سی بی استعفیٰ دیدیں، باسط علی

    قومی ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو چیئرمین پی سی بی استعفیٰ دیدیں، باسط علی

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو چیئرمین پی سی بی عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ تجزیہ کار اور سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں سرجری کا کہا تھا، چیئرمین پی سی بی مضبوط آدمی ہیں سب کو ٹھیک کردیں گے۔

    باسط علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی اب بھی سرجری نہ ہوئی تو آئندہ اس سے بھی بُرا حال ہوگا، نیوزی لینڈ کی چھوٹی ٹیم آئی تھی تو ہمیں بھی نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے تھا۔

    پاکستان کو فاسٹ بولنگ میچ نہیں جتوا سکتی، باسط علی

    سابق پاکستانی بیٹر نے کہا کہ حسن چیمہ ٹی وی پرفٹبال سے متعلق پروگرام کرتے تھے، فٹبال کا پروگرام کرنے والے حسن چیمہ قومی ٹیم کی سلیکشن کررہے ہیں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم گزشتہ 9 سال میں کوئی ایونٹ نہیں جیتی، سلیکشن کمیٹی میں نان پروفیشنل لوگ ہونگے تو یہی حال ہوگا۔

    قومی ٹیم کے سابق بیٹر نے کہا کہ گروپ بندی کے چکر میں قومی ٹیم کو خراب کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ انھیں دی ہوئی ہے جنھیں کرکٹ کا پتہ ہی نہیں، قومی ٹیم کا جس دن اعلان ہوا تھا ہم اسی دن چیمپئنزٹرافی سے باہر ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-india-match-mohsin-naqvi-dubai-meet-national-team/

  • امام الحق کے غیرضروری رن آؤٹ ہونے پر شاستری کو انضمام الحق یاد آگئے

    امام الحق کے غیرضروری رن آؤٹ ہونے پر شاستری کو انضمام الحق یاد آگئے

    پاک بھارت میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق رن آؤٹ ہوئے جس پر کمنٹری باکس میں بیٹھے روی شاستری کو لیجنڈ انضام الحق یاد آگئے۔

    چیمپئنزٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ ملا تھا، تاہم ایک غیرضروری رن لینے کے چکر میں اوپنر امام الحق رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کمنٹری باکس میں انضمام الحق بھی زیربحث آگئے۔

    چونکہ امام الحق انضمام کے بھتیجے ہیں، اس لیے امام کے اس طرح رن آؤٹ ہونے پر کمنٹری کرتے ہوئے روی شاستری نے ازراہِ مذاق کہا کہ کیا اس طرح رن آؤٹ ہونا ان کے خون میں ہے۔

    روی شاستری، وسیم اکرم اور سنیل گواسکر نے امام الحق کے چچا اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق بارے میں گفتگو کی اور ماضی کا یاد کرتے ہوئے ہنس پڑے۔

    10ویں اوور کی دوسری گیند پر، امام الحق کلدیپ یادیو کی گیند کو مڈ آن کی طرف کھیل کر فوری سنگل کے لیے بھاگے مگر اکشر پٹیل نے براہ راست اسٹمپ کو نشانہ بناکر انھیں پویلیچ چلتا کیا۔

    امام 26 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے روی شاستری نے کمنٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم سے انضمام سے پوچھنے کو کہا کہ کیا یہ ان کے خاندان میں چلتا ہے۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، انزی پریشان ہو جائے گا، یہ امام کا رن آؤٹ خودکش رن کی طرح تھا، اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، وہ اچھی طرح سے سیٹ تھا۔

    کمنٹری کے دوران روی شاستری نے بتایا کہ امام کس طرح چھ مواقع پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ بین الاقوامی کرکٹ میں 46 مواقع پر رن آؤٹ ہونے کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-india-icc-champions-trophy-2025/