Tag: چیمپئنزٹرافی 2025

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے؟ کامران اکمل کا دبنگ تجزیہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے؟ کامران اکمل کا دبنگ تجزیہ

    سابق وکٹ کیپر قومی کرکٹ ٹیم کامران اکمل نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے جسے سدھارنے کی ضرورت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں بولنگ میں متواتر پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہم یہ پرابلم دیکھتے ہوئے آرہے ہیں، سہ فیریقی سیریز دیکھ لیں اس سے پہلے دیکھ لیں ہم لوگ آخر کے اوورز میں مار کھا رہے ہیں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ آخر کے اوورز میں 10 کی اکانومی کے ساتھ رنز ہورہے ہیں، ہم لوگ یہ بات کرتے ہوئے آرہے ہیں کہ 20، 25 اوورز کے بعد جب مومنٹیم بنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ ایک دم سے نیچے آجاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج کے میچ میں بھی دیکھ لیں کہ 25 اوورز تک اسکور کیا تھا اور اس کے بعد اسکور کہاں تک چلا گیا، فیلڈ پلیسنگ میں کوئی بیک نہیں کررہا کوئی سپورٹ نہیں کررہا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بولز کو مار پڑتی ہے آج کل کی کرکٹ میں مگر یہاں فیلڈرز کا رول اہم ہوتا ہے کہ وہ کیسے ٹیم کو اٹھاتے ہیں اور بورلز کو بیک کرتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کا کہ باڈی لینگویج نظر نہیں آرہی جیسے جیسے مخالف ٹیم کی پارٹنرشپ لگتی جاتی ہے فیلڈرز اور ٹیم انڈر پریشر آتی جاتی ہے۔

  • پاکستان بھارت کو سبق سکھادے، ثقلین مشتاق

    پاکستان بھارت کو سبق سکھادے، ثقلین مشتاق

    سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو سبق سکھائے، ویزا اجرا کے حوالے سے بھارتی رویہ نامناسب ہے۔

    چیمپنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ سے قبل ثقلین مشتاق نے بی سی سی آئی کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انھیں بھارتی ویزا حاصل کرنے میں پچھلے سال کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی مداح بھارتی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم بھارت نے کبھی بھی اس حوالے سے اچھے ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، بھارت کا عجیب طرز عمل کبھی بھی ختم نہیں ہوتا جبکہ ہم ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہیں۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ آپ ٹائی پہن کر اور انگلش بول کر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ بہت مہذب ہوگئے ہیں، پاکستان کو ان کے خلاف اسٹینڈ لینا چاہیے اور انھیں سبق سکھانا چاہیے۔

    سابق آف اسپنر نے کہا کہ یہاں بچے ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، ہر نوجوان انھیں ایکشن میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

    48 سالہ سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کس دنیا میں رہتے ہیں اور کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ کب دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-india-not-in-semi-final/

  • ’’نوازشریف مودی کو بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کریں‘‘

    ’’نوازشریف مودی کو بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کریں‘‘

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق نوازشریف کو نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ نوازشریف مودی کو بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کریں، بھارتی وزیراعظم مودی کے نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں وہ ان کے گھر بھی آئے تھے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کی کرکٹ کے لیے نریندرمودی سے بات کرنی چاہیے، بھارتی وزیراعظم مودی ٹیم کو پاکستان بھیجنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ جمعے کو اپنی بورڈ میڈنگ میں کرے گا جس میں مکمل ایونٹ پاکستان میں ہونے یا ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    ’چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ دو روز بعد ہوگا‘

    آئی سی سی بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو دبئی میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا، میگا ایونٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔

    تمام بورڈ ممبرز آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے، امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اب تمام بورڈز ووٹنگ کریں گے۔

  • آئی سی سی اسی ہفتے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کرسکتا ہے، رپورٹ

    آئی سی سی اسی ہفتے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کرسکتا ہے، رپورٹ

    چیمپئنزٹرافی 2025 جسے اگلے سال پاکستان میں منعقد ہونا ہے، اس کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی اسی ہفتے شیڈول جاری کرسکتا ہے۔

    پریمیئر ایونٹ جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اب اس میں صرف 3 ماہ رہ گئے ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا جس سے نہ صرف براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پریشانی ہیں بلکہ شائقین کی بے چینی بھی بڑھ گئی ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی اور پی سی بی میں بیک چینل بات چیت جاری ہے، آئی سی سی سرتوڑ کوشش کررہا ہے کہ پاکستانی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرلے۔

    رپورٹ میں یہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے،

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کو فائنل کرنے کے سلسلے میں میزبان پاکستان اور دیگر اراکین کے ساتھ گفت و شنید ہورہی ہے، ممکنہ طور پر ایونٹ کا شیڈول ایک دو دن میں سامنے آجائے گا۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں۔

    پی سی بی سربراہ نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا، ہمیں آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے بھارت کو یہاں اانے پر جو بھی تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے۔ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔