Tag: چیمپئنز لیگ

  • روس کے ہاتھوں سے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نکل گئی

    روس کے ہاتھوں سے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نکل گئی

    مانچسٹر: روس کے ہاتھوں سے 2022 چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نکل گئی، یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس سے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے روس سے میزبانی واپس لے لی، چیمپیئنز لیگ کا فائنل اب پیرس میں ہو گا، اس سلسلے میں یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس طلب کیا تھا۔

    ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں روس سے فائنل کی میزبانی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ یورپ کے سب سے باوقار کلب مقابلے کا فائنل 28 مئی کو سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلا جانا تھا۔

    جمعے کو ہونے والی یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی تقریب

    جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد، یو ای ایف اے نے تصدیق کی کہ یہ میچ گیز پروم ایرینا میں نہیں ہوگا، بلکہ اس کی بجائے یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے پیرس کے اسٹیڈ ڈی فرانس میں منعقد کیا جائے گا۔

    فائنل کے لیے پیرس کا انتخاب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے بحران میں کھیل کو بحران سے محفوظ رکھنے کی حمایت پر کیا گیا، ایسویسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور اُن کے خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے روسی اور یوکرینی کھلاڑی اگلے فیصلے تک تمام ہوم میچز غیر جانب دار مقامات پر ہی کھیلیں گے۔

  • چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    چیمپئنز لیگ کا گروپ میچ، بارسلونا نے پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی

    کیمپنو: چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جرمن کلب بی وی بی کو 3-1 سے شکست دے کر پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی لائنل میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا، میسی کی بدولت بارسلونا نے جرمن کلب کے خلاف شاندار کم بیک کیا۔

    چیمپئنز لیگ کے گروپ میچ میں بارسلونا نے جان لگا دی، میچ کے آغاز سے ہی بارسلونا نے حریف ٹیم پر حملے شروع کردیے، لائنل میسی کے پاس پرسواریز نے گول اسکور کیا لیکن آف سائیڈ ہوگئے۔

    سات منٹ بعد میسی نے دوبارہ پاس کیا اور سواریز نے بال کو جال میں پہنچا کر بارسلونا کو ایک صفر کی برتری دلوائی، اسٹار فٹبالر میسی نے بارسلونا کے لیے 700واں میچ کھیلتے ہوئے گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم سے پہلے ٹیم کی برتری دگنا کردیا۔

    دوسرے ہاف میں فرنچ اسٹار گریزمین نے میسی کے پاس پر گول کرکے بارسلونا کا اسکور تین صفر کردیا، تاہم آخری لمحات میں سینچو نے جرمن کلب کے لیے گول اسکور کیا جو کسی کام نہ آیا۔

  • میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    میسی کی ٹیم کا شان دار کم بیک، بارسلونا نے انٹر میلان کو ٹھکانے لگا دیا

    بارسلونا: چیمپئنز لیگ کے اہم مقابلے میں اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا.

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے روایتی حریف اطالوی کلب انٹرمیلان کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی.

    خیال رہے کہ بارسلونا گزشتہ میچ بہ مشکل ڈرا کرا سکی تھی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. البتہ اس میچ میں بارسلونا نے اچھا کم بیک گیا.

    پہلے ہاف میں انٹر میلان کا غلبہ رہا. البتہ گول اسکور کے یقینی مواقع گنوائے گئے.

    بارسلونا کے اسٹار کھلاری لوئس سواریز نے البتہ کوئی موقع ضایع نہیں کیا، انھوں‌نے دو شان دارگول اسکور کیے.

    مزید پڑھیں: روک سکو تو روک لو، میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

    دوسری جانب لیور پول نے چیمپیئنز لیگ کے ایک مقابلے میں سالز برگ کو شکست دے دی.

    دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا. البتہ انگلش کلب غالب رہا اور لیور پول نے تین کےمقابلےمیں چارگول سے کامیابی اپنے نام کی.

    اسٹارمحمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے دو خوب صورت گول اسکور کیے.