Tag: چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ

  • فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی اچانک شمولیت پر سب حیران ہیں تاہم ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اس کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان کی میزبان میں آغاز ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن اسکواڈ کا سب سے آخر میں اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، تاہم اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی اس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ بالخصوص آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی کئی سال بعد اچانک ٹیم میں واپسی پر شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق کھلاڑی بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید سامنے آئے ہیں اور انہوں نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فہیم اشرف کو ٹیم میں اس لیے لائے ہیں، کیونکہ ٹاپ سیون میں ہمیں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت تھی۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔ ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔

    اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی شمولیت پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ابرار احمد کے ہوتے ہوئے سفیان مقیم کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہے۔ خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا کنڈیشن کے مطابق 20 اوورز بھی کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔

    عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کو پاکستان ٹیم کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے ذریعے پاکستان ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے گیئر اپ ہونے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جب کہ اس سے قبل 8 فروری سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-waseem-akram-on-faheem-ashraf-selection/

  • ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

    ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

    ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیپمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے سہ فریقی سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں چار ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے اب تک حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ایک ایسا اہم کھلاڑی شامل ہو سکتا ہے جو لگ بھگ ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور ہے۔

    یہ کھلاڑی نوجوان آل راؤنڈر خوشدل خان ہیں، جن کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جاری شاندار پرفارمنس سے سلیکشن کمیتی متاثر ہوئی ہے اور انہیں میگا ایونٹ سے قبل سہ ملکی سیریز میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    خوشدل شاہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں رنز بھی بنا رہے ہیں اور وکٹیں بھی اڑا رہے ہیں۔ آل راؤنڈر لیگ میں اب تک 8 میچز کھیل کر 91.33 کی شاندار اوسط اور

    197.12 ،کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ سے 274 رنز بنا کر ٹاپ ٹین بیٹر میں شامل ہیں جب کہ 11 وکٹیں لے کر ٹاپ فائیو بولرز میں بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث خوش دل شاہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی ریس میں بھی شامل ہو گئے ہیں اور وہ سہ فریقی سیریز سے قومی ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

    خوشدل شاہ نے دس ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے اور انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا آخری ون ڈے اگست 2022 میں نیدر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے لیے زخمی صائم ایوب کی حتمی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے۔ آئی سی سی نے حتمی اسکواڈ کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے سہ فریقی سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔

    اگر صائم ایوب فٹ نہ ہوئے تو سہ فریقی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-saim-ayubs-replacement-is-shan-masood/